علامہ اقبال کے مکمل کلام پر مشتمل اینڈرائڈ ایپ

ایک فرمائش میری بھی ہے صدیقی صاحب:

آپ کی ایپ کے تلاش کے نتائج جب آتے ہیں تو ان میں متن میں مطلوبہ لفظ نہیں آتا بلکہ نظم کا عنوان یا غزل کا پہلا مصرع سامنے آتا ہے اور اکثر کسی لفظ کو ڈھونڈتے ہوئے یہ علم نہیں ہوتا کہ یہ کونسی نظم کا یا کس غزل کا ہے اور سب کو باری باری کھول کر دیکھنا پڑتا ہے اور کبھی تو مطلوبہ شعر تک پہنچنے میں کافی زیادہ وقت لگ جاتا ہے جب کہ عام طور پر، ویب وغیرہ میں جب ہم تلاش کرتے ہیں تو مطلوبہ لفظ متن کے اندر ہائی لائیٹ ہو کر، آگے پیچھے کے الفاظ کے ساتھ ظاہر ہوتا ہے اور فی الفور مطلوبہ چیز مل جاتی ہے۔

مثال کے طور پر یہ تصویر دیکھیں، علامہ کے کلام میں "پرواز" ڈھونڈا ہے، آپ کی تلاش اور ایک ویب سائٹ کی تلاش میں فرق نظر آئے گا اور یہ بھی کہ میں کیا کہنا چاہ رہا ہوں۔ اگر آسانی سے ہو سکے تو اس چیز کو دیکھ لیں۔ شکریہ! :)

Screenshot-2018-11-10-12-49-05.jpg


Fullscreen-capture-10-11-2018-124741-PM.jpg
بہت اچھا مشورہ ہے۔ اگلی اپڈیٹ کے لیے نوٹ کر لیا ہے۔ جب بھی وقت ملا، ان شاء اللہ اس پر کام کروں گا۔
 

آصف اثر

معطل
اینڈرائڈ Q کا دور شروع ہونے کو ہے۔ ابھی سے ڈارک تھیم پر کام شروع کردیجیے۔ پھر نہ کہیے کہ وقت ملا تو کرتا ہوں۔
 
Top