عشق کا مقبرہ

سید رافع

محفلین
بھائی آپ خود ہی انصاف کریں کہ کچن میں ڈسٹ بن رکھ لیں تو کیا مضائقہ؟ لیکن ہماری بیگم پلاسٹک کی تھیلی پر مصر رہتی ہیں۔ اب یہ چھوٹی سی بات مان لیں تو کیا برا ہے!
 

سید رافع

محفلین
گھر میں بسکٹ، نمکو یا ٹافیز آتے ہی بیگم صاحبہ کسی جگہ چھپا دیتی ہیں تاکہ بچے زیادہ ہی نہ کھا لیں۔ ہمارا موقف ہے کہ بچوں کی تربیت کر دیں تو سمجھ جائیں گے۔ ہم بچوں کو سمجھانے میں لگے رہتے ہیں اور وہ چھپانے میں!
 

سید رافع

محفلین
پہننے میں ہمیں چھوٹے پھول پتیوں کے دیدہ زیب رنگ پسند ہیں جبکہ بیگم اکثر ڈل یا شاکنگ رنگوں کے بڑے پھولوں کے ڈریس لاتیں۔ ایک دھائی یہ چلنے والا معرکہ بلاآخر اس سسٹم پر منتہج ہوا کہ اب سے سارے کپڑے ہم اور ہم ہی خرید کر لائیں گے۔
 
تازہ تازہ
ابھی شام میں کہیں دعوت ہے۔
بیگم دو کپڑے نکال کر پوچھ رہی ہیں کہ کون سا پہنوں۔
جس کی طرف اشارہ کیا جواب میں اس کی کچھ خامیاں اور دوسرے کی کچھ خوبیاں سامنے آ گئیں۔
کہا کہ چلو وہ پہن لو۔ تو جواب میں اس کی خامیاں اور پہلے والے کی خوبیاں سامنے آ گئیں۔
بہرحال کافی ”غور و خوض“ کے بعد فیصلہ یہ ہوا کہ
”ماما سے پوچھتی ہوں“۔
 
Top