عشق حقیقی براسطہ عشق مجازی

سید عمران

محفلین
ان اولیاء اللہ کی زندگیاں تو پڑھیں ، معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے بہت سے مجاز کے عشق میں مبتلا رہیں ۔۔۔مجاز کا عشق بھی زینہ ہے ۔۔۔۔سسی پنوں ، ہیرا رانجھا ایک مثال دی تھی ۔۔۔حضرت امیر خسرو کو حضرت نظام الدین اولیاء سے عشق تھا۔۔۔۔
آج رنگ ہے ۔۔۔۔
چھاپ تلک سب چھین۔۔۔۔۔۔۔
یہ کلام ان کی ہجرت کے درد و اضطراب سے بھرپور ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
دنیاوہ عشق کوئی نہیں ہوتا ------------------بس عشق حقیقت سے ہوتا ہے ، آپ یا کوئی اسے محسوس کرسکتا ہے ۔۔۔۔بابا فرید الدین کے پاس ایک غیر مسلم مجازی عشق کے درد میں جلتا ہوا آیا ہے جس کا عشق اس سے روٹھا ہوا تھا ۔۔۔۔۔۔آپ نے اس کی تعظیم کی اور بولے کہ یہ ہم سے اچھا ہے کہ اس کا عشق خالص ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
خالص جذبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق ایک خالص جذبہ ہے جو کسی کو مجازی رنگ میں ملتا ہے تو کسی کو بے رنگی میں ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔کوئی رنگوں کی بہار لیے کالا رنگ بن جاتا ہے تو کوئی بے رنگی ذات لیے خالق سے جا ملتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق کالا ہو سفید۔۔۔۔۔۔۔عشق تو عشق ہے ۔۔۔۔عشق میں فرق نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔رنگی ہو یا بے رنگی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خالص ہے تو مجاز ہی حقیقت ہے اور حقیقت میں مجاز ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ بس سمجھنے کی بات ہے ۔۔۔۔۔ایسا احساس سمجھ کے ہی ملتا ہے ۔۔۔میں اپنے اضطراب میں گم ہوں۔۔۔۔۔
میری رگ رگ میں یار ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں انالحق مارکے سولی چڑھتا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ہی حقیقت ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں ہی مجاز ہوں ۔۔۔۔۔میں ہی عاشق ہوں میں ہی معشوق ہوں۔۔۔۔۔۔۔
میں حجاب میں ملوں تو کالا رنگ ہوں
میں بے نقاب شفافی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔میں تو میں ہوں ۔۔۔۔۔۔میں ہی سب کچھ ہوں
میں جس کے عشق میں مبتلا ہوں ، اس کے خیال نے مجاز کو مجھ سے چھین کے میرا عشق کے خیال کو مجاز کی شکل دے دی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میں ذرے سے آفتاب ہوں ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔میں روشنی کی شعاع نہیں ہوں میں روشنی کا منبع ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
میں ہجوم میں ملتا ہوں
میں خلوت ، جلوت کا شہنشاہ ہوں ۔۔۔۔۔۔۔میں عشق ہوں ۔۔
میں روگ ہوں ، میں عشق قلندر ذات ۔۔۔۔۔۔۔
بدن روئی ہوتے اہمیت کھو گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔روح طاقت پاتے مجسم ہوگئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ہائے ! وہی ہے چار سو ۔۔۔۔۔۔۔اور تو کچھ ملتا نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھ میں وہ گاتا ہے جس کو میں ساز ہوں ۔۔۔۔۔۔۔میں اسی کا سر ہوں ، جس نے سنگیت دیا میں عشق ہوں ۔۔۔۔
کسی نے رام رام کہتے مجھے پالیا ۔۔۔۔۔۔
کوئی اللہ اللہ کہتے دور رہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے پتھر کو خدا جانا اور مجھے پالیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے دل کو صنم خانہ بنادیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا مجاز ۔۔۔۔کیا حقیقت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جہاں خلوص ،جہاں جذب ہے ، وہاں وہاں اللہ ہے ۔۔۔۔۔وہاں احد کا جلوہ ہے ۔۔۔۔۔وہاں میں وحدت میں ضم ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔وہاں میں اس سے ربط میں ہے ۔۔۔۔۔۔۔میری جلن ، درد اضطراب آگ بن گئے ہیں ،،،،،،،میرا وجود آگ ہورہا ہے کیوں روح ہجر کے دکھ میں لیر لیر ہوگئی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجاز کو اتنی شدت سے چاہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری شدت نے مجھے رب دکھادیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجاز نے رب سے ملادیا ۔۔۔۔۔۔۔حق ھو ۔۔۔۔ایک تو ہی ہے ، تیری ذات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ھو کی ذات جس جس مظہر میں ہے ، جو جو مظہر اس کو نور لیے ہوئے ۔۔۔۔۔۔۔اس کی تجلی سے اپنی تجلی ملا لے ۔۔۔۔۔سچا جذب مل جائے گا ۔۔۔۔۔۔تجھے رب مل جائے گا
جی ہاں۔۔
اس مراسلے میں آپ نے جو تفصیل بیان کی ہے اس پر تو سب متفق ہیں۔۔۔
مرید کو اپنے شیخ سے اسی لیے عشق ہوتا ہے کہ وہ اسے خدا کا راستہ طے کراتا ہے۔۔۔
دین سکھاتا ہے۔۔۔
اس کا مرد اور عورت کے عشق سے کوئی تعلق نہیں۔۔۔
 
نور وجدان

لائبریرین

مرشد کیا صرف مرد ہوتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مان لیا جائے تو سرمد ایک ہندو لڑکے کے عشق میں مبتلا ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق نے سدھ بدھ ختم کی اور کپڑوں سے ہوگئے معذور۔۔۔۔۔۔
عشق کا عین پانا چاہا مگر اس کی تاب زمانہ نہ لاسکا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق کی طاقت دیکھیے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
قیدی اورنگ زیب کے پاس ہے ۔۔۔۔۔۔۔
جرم عائد ہوتا ہے رب کو نہی مانتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کپڑے نہیں پہنتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔سرمد کا مرشد وہی ہندو لڑکا تھا کیونکہ عشق نے اللہ سے ملادیا؛۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہجر کا روگ مل گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔تن من کا ہوش گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کہا گیا کلمہ پڑھیے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جواب دیا ابھی نفی میں گم ہوں اثبات کیا کروں۔۔۔۔۔
ابھی لا الہ کو سمجھا نہیں ۔۔۔۔۔۔۔الا اللہ کیا کہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کفر کا فتوی عائد ہوا۔۔۔۔۔۔۔قتل کیا گیا تو سرمد کے سر تن سے جدا ہوگیا ۔۔۔۔۔۔۔۔تن بنا سر کے چلا اور سر ۔۔۔۔۔۔جو الا اللہ کا مرکز ہے اس نے کلمہ پورا کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق کا عین پالیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔موت نے منزل دے دی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شہید سرمد ہوگئے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عشق تو مجاز سے کیا مگر سرمد کے اکیلے سر نے ، بنا دھڑ کے ، اللہ اللہ کا ذکر کیا اور اس کی حمد کے بعد روح پرواز ہویہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔عشق کی رمز وہی جانیں ، جن کو عشق کی آگ نے مارا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
لڑکے کے عشق میں مبتلا ہونا ثواب کا کام ہے یا گناہ کا؟؟؟
کیا کسی گناہ کا ارتکاب کرکے اللہ کو حاصل کیا جانے کا تصور بھی کیا جاسکتا ہے؟؟
اگر کسی سے انسان ہونے کے ناطے کوئی لغزش ہوگئی تو وہ قابل اتباع نہیں رہتا معذور کہلاتا ۔۔۔
اور دین میں معذور کی اتباع نہیں کی جاتی۔۔۔
 
کوشش کی کہ جملہ بحث کو پڑھا جاتا، لیکن جس قدر ہو سکا پڑھا اور سمجھنے کی توفیق اللہ دے۔ عشق، مجازی اور حقیقی کو ایک لحظہ ایک طرف کر دیں۔
عشق "میں" اور "تو" کا فرق مٹا دینے کا نام ہے۔ وہ جذبہ جہاں آپ میں "میں" اور "تو" کا فرق مٹ جائے۔ اس کا محل دل ہے۔ یعنی دل میں رہتا ہے۔ محبت کی انتہا وغیرہ اور شدت سے اسے تعبیر کرنا شاید مناسب نہ ہے۔
دوم یہ کہ محبت یا عشق ہر گز جنس مخالف سے تعلق اور کشش کا نام نہیں۔ یہ کسی بھی شے سے ہو سکتا ہے۔
ماں باپ اور رشتوں کی جو محبت اور شدت ہے اسے عشق سے تعبیر کرنا بالکل درست نہیں۔ یہ الگ جذبے ہیں۔
عشق میں محض عشق کیا جاتا ہے، اس میں حاصل و لا حاصل کو کوئی دخل نہیں۔ جیسا اوپر عرض کی محض اپنا آپ دوسرے میں کھو دینا (اس ضمن میں ایک واقعہ آگے ذکر کیا جائے گا)-
مجاز کا عشق یقینا حقیقی طرف لیکر جاتا ہے۔ بشرطیکہ وہ عشق ہو۔ پہلی محبت، آخری محبت، ناکام، کامیاب محبت یہ سب حسن کی کشش، تعلق قرب اور چاہت کے جذبے ہیں۔ انہیں عشق سے کوئی سروکار نہ ہے۔
عشق طلب سے بے نیاز ہوتا ہے۔ اس میں کچھ بھی طلب نہیں کیا جاتا، محض سپرد کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں حضرت موسی کا رب ارنی کا واقعہ، جس کی اہل تفسیر نے مختلف تشریحات و تفاسیر بیان کیں ہیں۔ صوفیاء اس کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ، حضرت موسی علیہ السلام نے رب عزوجل سے عرض کی

رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْكَ
مولا "مجھے" اپنا "آپ" دکھا،
تو مولا نے فرمایا موسی تم ابھی مجھے نہیں دیکھ سکتے، کیونکہ تم میں ابھی "مجھے" اور "تو" کا فرق موجود ہے، تو نے خود کو مجھ سے جدا جانا۔ جب یہ فرق ختم ہو جائے گا اور تجھ میں "میں" باقی نہ رہے گی تو تو یہ سوال ہی نہ کرے گا- تجھے ہر سمت و سو ہر قریہ کو میں ہی نظر آؤں گا۔ اس لیے موسی علیہ السلام نے بے ہوش ہو کر ہوش میں آنے کے بعد فرمایا

فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَانَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ
مولا میں اس طلب پر توبہ کرتا ہوں-

اسی طرح حضرت موسی علیہ السلام کے دور میں اک شخص جو بہت سالوں سے اللہ کی عبادت کر رہا تھا، اللہ نے حضرت موسی سے فرمایا کہ موسی جاؤ اور اس شخص سے کہو کہ اللہ نے تمہاری ساری عبادت رد کر دی ہے۔ اور تمہارا نام ٹھکرائے ہوؤں کی فہرست میں ہے۔ جب حضرت موسی نے اس شخص کو یہ پیغام پہنچایا وہ اٹھ کھڑا ہوا اور دیوانہ وار رقص کرنے لگا۔ حضرت موسی علیہ السلام متعجب ہوئے اور پوچھا تو اتنے سالوں سے اس کی عبادت کر رہا تھا اور اس نے تیری عبادت رد کر دی تیری ساری محنت ضائع گئی، تو اس پر خوشی سے ناچنے لگا ہے۔ وہ شخص کہنے لگا اے موسی میری ساری عبادت کام آ گئی ہے۔ مجھے اس سے غرض نہیں کہ وہ عبادت قبول کرے یا رد، مجھے تو یہ خوشی ہے کہ میں اس کی کسی فہرست میں تو ہوں۔
ابھی چند دن پہلے ایک بزرگ نے بتایا کہ کسی شخص میں چار عیب نہ ہوں تو وہ عاشق نہیں۔
1- عقل کا نا ہونا
2- گونگا ہونا
3-بہرہ ہونا
4- اندھا ہونا
آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی حدیث پاک کا مفہوم عرض ہے کہ کسی بھی شے کی محبت تمہیں اس سے متعلق اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے۔
اب آخر میں وہ واقعہ:
ایک دیہاتی ایک بزرگ کے پاس آکر کہنے لگا، مجھے آپ سے محبت ہے مجھے اپنا مرید کر لیں ۔ بزرگ کہنے لگے تو پہلے محبت سیکھ کے آ پھر تجھے مرید کر لیں گے۔ وہ شخص گاؤں لوٹ گیا اور کچھ عرصہ بعد پھر وہی گزارش لیے حاضر ہوا، پھر وہی حکم نامہ پا کر پلٹ گیا۔ تین مرتبہ ایسے ہونے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوا اور پھر کبھی لوٹ کر نہ آیا۔ کچھ عرصہ بعد بزرگ نے اپنے مصاحبین سے پوچھا وہ دیہاتی اب کبھی نظر نہیں آیا، اس کی کوئی خبر تو لاؤ۔ لوگ اس کے گھر گئے اس کے متعلق پوچھا، بتایا گیا وہ اپنا "بیل" چرانے لے کر گیا ہے، باہر کھیتوں میں ملے گا۔ لوگ اس سے ملے اور کہنے لگے کہ تجھے بزرگ یاد کر رہے ہیں۔ وہ کہنے لگا میں نہیں آ سکتا میرا "بیل" اکیلا ہو جائے گا۔
اس کا پیغام بزرگ تک پہنچایا گیا، بزرگ نے کہا اسے اٹھا کر لے آؤ۔ چنانچہ لوگ اس شخص کو زبردستی اٹھا لے آئے وہ لاکھ چیختا چلاتا رہا۔ جب وہ آ گیا تو بزرگ کی حجرہ کے باہر کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے پوچھا کہ تم لوٹ کر آئے نہیں، تو وہ کہنے لگا کہ میرا "بیل" اکیلا ہو جاتا ہے، انہوں نے اس سےکہا کہ اچھا چل اب یہاں تک آ گیا ہے تو اندر تو آجا۔ دیہاتی نے ایک قدم دہلیز کے پار رکھا اور پھر پیچھے ہٹ آیا۔ دو تین مرتبہ ایسے کرنے پہ پوچھا گیا کہ کیا ماجرا ہے۔
دیہاتی کہنے لگا " میں اندر تو جاتا ہوں مگر میرے "سینگ" ٹکراتے ہیں۔
بو علی اندر غبار ناقہ گم
دست رومی پردۂ محمل گرفت

محض آرا ہیں۔ بزرگو ں کی خاک سے پائی ہیں- اختلاف ہو سکتا ہے۔
جزاک اللہ۔ اللہ و رسولہ اعلم۔
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اس پر ایک حدیث یاد آئی۔۔۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا۔۔۔
لا نتظروا الی المردان فان فیھم لمعۃ من الحور العین
کسی امرد (بے ریش حسین لڑکے ) کو نہ دیکھو کیوں کہ اس میں حور عین کی سی چمک ہوتی ہے۔۔۔
اب بتائیے مسلمان حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر عمل کرے یا اس کے برخلاف کسی غیر نبی کے فعل کو حجت بنائے۔۔۔
 
سید عمران

محفلین
کوشش کی کہ جملہ بحث کو پڑھا جاتا، لیکن جس قدر ہو سکا پڑھا اور سمجھنے کی توفیق اللہ دے۔ عشق، مجازی اور حقیقی کو ایک لحظہ ایک طرف کر دیں۔
عشق "میں" اور "تو" کا فرق مٹا دینے کا نام ہے۔ وہ جذبہ جہاں آپ میں "میں" اور "تو" کا فرق مٹ جائے۔ اس کا محل دل ہے۔ یعنی دل میں رہتا ہے۔ محبت کی انتہا وغیرہ اور شدت سے اسے تعبیر کرنا شاید مناسب نہ ہے۔
دوم یہ کہ محبت یا عشق ہر گز جنس مخالف سے تعلق اور کشش کا نام نہیں۔ یہ کسی بھی شے سے ہو سکتا ہے۔
ماں باپ اور رشتوں کی جو محبت اور شدت اسے عشق سے تعبیر کرنا بالکل درست نہیں۔ یہ الگ جذبے ہیں۔
عشق میں محض عشق کیا جاتا ہے، اس میں حاصل و لا حاصل کو کوئی دخل نہیں۔ جیسا اوپر عرض کی محض اپنا آپ دوسرے میں کھو دینا (اس ضمن میں ایک واقعہ آگے ذکر کیا جائے گا)-
مجاز کا عشق یقینا حقیقی طرف لیکر جاتا ہے۔ بشرطیکہ وہ عشق ہو۔ پہلی محبت، آخری محبت، ناکام، کامیاب محبت یہ سب حسن کی کشش، تعلق قرب اور چاہت کے جذبے ہیں۔ انہیں عشق سے کوئی سروکار نہ ہے۔
عشق طلب سے بے نیاز ہوتا ہے۔ اس میں کچھ بھی طلب نہیں کیا جاتا، محض سپرد کیا جاتا ہے۔ اس ضمن میں حضرت موسی کا رب ارنی کا واقعہ، جس کی اہل تفسیر نے مختلف تشریحات و تفاسیر بیان کیں ہیں۔ صوفیاء اس کی تشریح یہ کرتے ہیں کہ، حضرت موسی علیہ السلام نے رب عزوجل سے عرض کی

رَبِّ أَرِنِي أَنْظُرْ إِلَيْكَ
مولا "مجھے" اپنا "آپ" دکھا،
تو مولا نے فرمایا موسی تم ابھی مجھے نہیں دیکھ سکتے، کیونکہ تم میں ابھی "مجھے" اور "تو" کا فرق موجود ہے، تو نے خود کو مجھ سے جدا جانا۔ جب یہ فرق ختم ہو جائے گا اور تجھ میں "میں" باقی نہ رہے گی تو تو یہ سوال ہی نہ کرے گا- تجھے ہر سمت و سو ہر قریہ کو میں ہی نظر آؤں گا۔ اس لیے موسی علیہ السلام نے بے ہوش ہو کر ہوش میں آنے کے بعد فرمایا

فَلَمَّا أَفَاقَ قَالَ سُبْحَانَكَ تُبْتُ إِلَيْكَ وَأَنَا أَوَّلُ الْمُؤْمِنِينَ
مولا میں اس طلب پر توبہ کرتا ہوں-

اسی طرح حضرت موسی علیہ السلام کے دور میں اک شخص جو بہت سالوں سے اللہ کی عبادت کر رہا تھا، اللہ نے حضرت موسی سے فرمایا کہ موسی جاؤ اور اس شخص سے کہو کہ اللہ نے تمہاری ساری عبادت رد کر دی ہے۔ اور تمہارا نام ٹھکرائے ہوؤں کی فہرست میں ہے۔ جب حضرت موسی نے اس شخص کو یہ پیغام پہنچایا وہ اٹھ کھڑا ہوا اور دیوانہ وار رقص کرنے لگا۔ حضرت موسی علیہ السلام متعجب ہوئے اور پوچھا تو اتنے سالوں سے اس کی عبادت کر رہا تھا اور اس نے تیری عبادت رد کر دی تیری ساری محنت ضائع گئی، تو اس پر خوشی سے ناچنے لگا ہے۔ وہ شخص کہنے لگا اے موسی میری ساری عبادت کام آ گئی ہے۔ مجھے اس سے غرض نہیں کہ وہ عبادت قبول کرے یا رد، مجھے تو یہ خوشی ہے کہ میں اس کی کسی فہرست میں تو ہوں۔
ابھی چند دن پہلے ایک بزرگ نے بتایا کہ کسی شخص میں چار عیب نہ ہوں تو وہ عاشق نہیں۔
1- عقل کا نا ہونا
2- گونگا ہونا
3-بہرہ ہونا
4- اندھا ہونا
آقا کریم علیہ الصلوۃ والتسلیم کی حدیث پاک کا مفہوم عرض ہے کہ کسی بھی شے کی محبت تمہیں اس سے متعلق اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے۔
اب آخر میں وہ واقعہ:
ایک دیہاتی ایک بزرگ کے پاس آکر کہنے لگا، مجھے آپ سے محبت ہے مجھے اپنا مرید کر لیں ۔ بزرگ کہنے لگے تو پہلے محبت سیکھ کے آ پھر تجھے مرید کر لیں گے۔ وہ شخص گاؤں لوٹ گیا اور کچھ عرصہ بعد پھر وہی گزارش لیے حاضر ہوا، پھر وہ حکم نامہ پا کر پلٹ گیا۔ تین مرتبہ ایسے ہونے کے بعد وہ دلبرداشتہ ہوا اور پھر کبھی لوٹ کر نہ آیا۔ کچھ عرصہ بعد بزرگ نے اپنے مصاحبین سے پوچھا وہ دیہاتی اب کبھی نظر نہیں آیا، اس کی کوئی خبر تو لاؤ۔ لوگ اس کے گھر گئے اس کے متعلق پوچھا، بتایا گیا وہ اپنا "بیل" چرانے لے کر گیا ہے، باہر کھیتوں میں ملے گا۔ لوگ اس سے ملے اور کہنے لگے کہ تجھے بزرگ یاد کر رہے ہیں۔ وہ کہنے لگا میں نہیں آ سکتا میرا "بیل" اکیلا ہو جائے گا۔
اس کا پیغام بزرگ تک پہنچایا گیا، بزرگ نے کہا اسے اٹھا کر لے آؤ۔ چنانچہ لوگ اس شخص کو زبردستی اٹھا لے آئے وہ لاکھ چیختا چلاتا رہا۔ جب وہ آ گیا تو بزرگ کی حجرہ کے باہر کھڑا ہوگیا۔ انہوں نے پوچھا کہ تم لوٹ کر آئے نہیں، تو وہ کہنے لگا کہ میرا "بیل" اکیلا ہو جاتا ہے، انہوں نے اس سےکہا کہ اچھا چل اب یہاں تک آ گیا ہے تو اندر تو آجا۔ دیہاتی نے ایک دہلیز کے پار رکھا اور پھر پیچھے ہٹ آیا۔ دو تین مرتبہ ایسے کرنے پہ پوچھا گیا کہ کیا ماجرا ہے۔
دیہاتی کہنے لگا " میں اندر تو جاتا ہوں مگر میرے "سینگ" ٹکراتے ہیں۔
بو علی اندر غبار ناقہ گم
دست رومی پردۂ محمل گرفت

محض آرا ہیں۔ بزرگو ں کی خاک سے پائی ہیں- اختلاف ہو سکتا ہے۔
جزاک اللہ۔ اللہ و رسولہ اعلم۔
جی ہاں عشق کے مادے کا صرف وہ ہی استعمال غلط ہے جس کو اللہ نے غلط قرار دیا۔۔۔
ماں باپ کو رحمت سے دیکھنا، ان کے لیے دعا کرنا عین عبادت ہے۔۔۔اس کا اللہ تعالیٰ براہ راست حکم دے رہے ہیں۔۔
عاشروھن بالمعروف کہہ کر بیوی سے محبت کرنے کی اللہ تعالیٰ سفارش کررہے ہیں۔۔۔
بیت اللہ کو دیکھنے پر بیس نیکیاں ملتی ہیں۔۔
اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے ہیں کہ جس کو میں اس کی جان سے زیادہ پیارا و محبوب نہیں ہوں اس کا ایمان کامل نہیں(ناقص ہے)
 
عمران بھائی آپ کے قرآن و احادیث کے دلائل بالکل بجا ہیں۔ ایک طبقہ وہ بھی ہے جسے جزا و سزا سے سروکار ہیں نہیں ہے اسے محض اللہ و اس کی حبیب کی چاہت ہے۔ اسے آپ نیکیوں کے حساب کتاب کیا بتائیں گے۔ وہ اللہ سے اللہ چاہتا ہے یہی عشق ہے۔
 
محبوب کی ہر چیز محبوب ہوتی ہے۔۔۔
یہ کیسی محبت ہے کہ محبوب کہہ رہا ہے کہ نماز پڑھو، گناہ نہ کرو، پھر بھی جان بوجھ کر اس کے خلاف کام کرے۔۔۔
سستی کاہلی یا غفلت سے گناہ ہوجانا اور ہے۔۔۔
اور بالعزم مسلسل گناہ کرتے رہنا بالکل الگ معاملہ ہے۔۔۔
رابعہ بصریہ جیسی ولیہ کے اشعار ہیں:
تَعْصِي الالٰه وَأنْتَ تُظْهِرُ حُبَّهُ
هذا محالٌ في القياس بديعُ
لَوْ كانَ حُبُّكَ صَادِقاً لأَطَعْتَهُ
إنَّ الْمُحِبَّ لِمَنْ يُحِبُّ مُطِيعُ
اللہ کی نافرمانی کرتے ہو اور ظاہر یہ کرتے ہو کہ اس سے محبت ہے
یہ بات خیال و قیاس سے ماوراء ہے
اگر تیری محبت سچی ہوتی تو تو اس کی فرماں برداری کرتا
کیوں کہ عاشق اپنے محبوب کے ہر حکم کی پیروی کرتا ہے
 
یہ گزارش ہمارے مراسلے میں کہاں ہے؟؟ یا ایسا کوئی دعوی؟؟
 
آپ کا مراسلہ کہ کچھ لوگوں کو گناہ ثواب سے غرض نہیں۔۔۔
صرف محبت سے ہے۔۔۔
اس کے جواب میں پیش کیا ہے کہ۔۔
بغیر اطاعت کے محبت کہاں؟؟
آپ سمجھے نہیں، مجھے صرف یہ ارشاد فرما دیں کہ کہاں یہ گزراش کی ہے کہ اطاعت نہ کریں یا نماز روزہ نہ کریں نا فرمانی کریں۔ گزارش یہ ہے کہ کچھ لوگ عبادت جزا و سزا کی غرض سے نہیں کرتے۔ یہ بات اوپر کے مراسلے میں بھی تھی۔ یہ کون بیوقوف کہہ رہا ہے کہ اطاعت چھوڑ کر دعوی عشق و محبت کیا جائے۔
 
مظہر آفتاب

محفلین
رغبت ،الفت،عقیدت،انسیت،چاہت،محبت،ان جذبوں میں جب سچائی پیدا ہوتی ہے تو عشق کی منزل قریب ہوتی ہے
 
پہلے ہی اتنا کچھ کہہ دیا گیا ہے دوستوں کی جانب سے بہر حال میرا خیال ہے عشقِ مجازی میں جب ٹھوکر لگتی ہے اور انسان بے آسرا ہو جاتا ہے تو وہ خدائے مطلق کی جانب توجہ کرتا ہے، سجدہ ریزی کرتا ہے، اس سے گلے شکوے ہوتے ہیں، آہ و زاری کا دور چلتا ہے وغیرہ وغیرہ۔اس دوران میں وہ یہ جان پاتا ہے کہ اس کے پہلے عشق کی حقیقت کیا تھی، یوں وہ عشقِ حقیقی کی جانب مائل ہوتا ہے۔
 
یہاں احباب بار بار مجاز کی ناکامی اور ٹھوکر کو حقیقی کی شرط قرار دے رہے ہیں ایسا نہیں ہے۔ جیسا عرض کی عشق، عشق ہے اس میں طلب اور حاصل کو دخل نہ ہے۔ مجاز باکل پھل کی طرح ہے۔ یہ پک پک کر حقیقی بنتا ہے، اگر کچا رہ جائے تو بےکار ہے۔
 
اصل میں یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں۔۔۔
افسانوں میں ، ڈراموں میں، ناولوں میں۔۔۔
حقیقت میں میں نے بذات خود سینکڑوں لوگوں کا مشاہدہ کیا۔۔۔
اس وقت اخلاق باختہ میڈیا کے باعث معاشرے کی صحیح صورت حال یہ واضح ہوتی ہے کہ عشق مجازی عذاب الٰہی ہے۔۔۔
عاشقان مجاز دربارِ خدا تک نہیں۔۔۔پاگل خانے پہنچتے ہیں۔۔۔
ایک نیورو فزیشن کے مطابق۔۔۔
چوں کہ عاشق ہر وقت اپنے معشوق کی یادوں میں گم رہتا ہے۔۔۔
ہر وقت بدحواسی، بے چینی میں مبتلا رہتا ہے۔۔۔
نتیجۃً دماغ ضرورت سے زیادہ بوجھ اٹھانے کے باعث ماؤف ہوجاتا ہے۔۔۔
اینزائٹی، ڈپریشن اور کئی دماغی عارضے لاحق ہوجاتے ہیں ۔۔۔
یہاں تک کہ پاگل خانے جاپہنچتا ہے۔۔۔
حیدر آباد کے قریب ایک جگہ ہے گدّو بندر۔۔۔
یہ جگہ ملک کے ایک بہت بڑے پاگل خانے کی وجہ سے مشہور ہے۔۔۔
اس پاگل خانے میں ستّر فیصد پاگل عشق مجازی کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔۔
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
اللہ تک پہنچے میں۔۔۔خدا کو حاصل کرنے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی اعمال بتائے ہیں۔۔۔
ان میں سے ایک بھی عمل کسی ماں بہن بہو بیٹی کو نظر بد سے دیکھ کر ان کے عشق میں مبتلا ہونے اور پھر خدا کا عشق حاصل کرنے کا نہیں ہے۔۔۔
اللہ نے انبیاء کو اپنی معرفت حاصل کروانے کے لیے ہی تو بھیجا ہے۔۔۔
خدا کی معرفت راہ پیمبری سے ملے گی۔۔۔
عشق مجازی میں مبتلا ہو کر راہ شیطانی سے نہیں۔۔۔
 
چلیے یہ تو اب کوئی عاشق ہی بتا سکتاہے کہ اس کے ساتھ کیا ہوا تھا جو وہ عشقِ حقیقی کی جانب مائل ہوا۔ فورم میں کوئی عاشق ہو تو وہ اس پر زیادہ روشنی ڈال سکتا ہے۔ :)

بہرحال مجھے یہ معلوم ہے یا شاید یہ میرے ذاتی محسوسات میں ہی شامل ہو کہ جب بھی میرا دل ٹوٹتا ہے، ٹھوکر لگتی ہے تو میں اللہ تعالیٰ کو زیادہ شدت کے ساتھ یاد کرتا ہوں اور گلے شکوے بھی ہوتے ہیں۔
 
اس کے لیے عشق شرط نہیں ہے۔ احادیث میں ہے اللہ کو ٹوٹے دلوں میں تلاش کرو۔ مولا علی فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اپنے رب کو پہچانا ہے۔
 
آخری تدوین:
اصل میں یہ سب سنی سنائی باتیں ہیں۔۔۔
افسانوں میں ، ڈراموں میں، ناولوں میں۔۔۔
حقیقت میں میں نے بذات خود سینکڑوں لوگوں کا مشاہدہ کیا۔۔۔
اس وقت اخلاق باختہ میڈیا کے باعث معاشرے کی صحیح صورت حال یہ واضح ہوتی ہے کہ عشق مجازی عذاب الٰہی ہے۔۔۔
عاشقان مجاز دربارِ خدا تک نہیں۔۔۔پاگل خانے پہنچتے ہیں۔۔۔
ایک نیورو فزیشن کے مطابق۔۔۔
چوں کہ عاشق ہر وقت اپنے معشوق کی یادوں میں گم رہتا ہے۔۔۔
ہر وقت بدحواسی، بے چینی میں مبتلا رہتا ہے۔۔۔
نتیجۃً دماغ ضرورت سے زیادہ بوجھ اٹھانے کے باعث ماؤف ہوجاتا ہے۔۔۔
اینزائٹی، ڈپریشن اور کئی دماغی عارضے لاحق ہوجاتے ہیں ۔۔۔
یہاں تک کہ پاگل خانے جاپہنچتا ہے۔۔۔
حیدر آباد کے قریب ایک جگہ ہے گدّو بندر۔۔۔
یہ جگہ ملک کے ایک بہت بڑے پاگل خانے کی وجہ سے مشہور ہے۔۔۔
اس پاگل خانے میں ستّر فیصد پاگل عشق مجازی کے ڈسے ہوئے ہیں۔۔۔
نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم نہ اِدھر کےہوئے نہ اُدھر کے رہے
اللہ تک پہنچے میں۔۔۔خدا کو حاصل کرنے کے لیے حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی اعمال بتائے ہیں۔۔۔
ان میں سے ایک بھی عمل کسی ماں بہن بہو بیٹی کو نظر بد سے دیکھ کر ان کے عشق میں مبتلا ہونے اور پھر خدا کا عشق حاصل کرنے کا نہیں ہے۔۔۔
اللہ نے انبیاء کو اپنی معرفت حاصل کروانے کے لیے ہی تو بھیجا ہے۔۔۔
خدا کی معرفت راہ پیمبری سے ملے گی۔۔۔
عشق مجازی میں مبتلا ہو کر راہ شیطانی سے نہیں۔۔۔

سید صاحب آپ کا یہ بیان درست ہے کہ میڈیا اخلاق باختہ ہے اور یہ بھی کہ بعض اوقات انسان عشق کے صدمات جھیل نہیں پاتا اس لیے پاگل خانوں کی زینت بنتا ہے(ویسے میں نے تو لوگوں کو خود کشی کرتے ہوئے بھی دیکھا ہے) لیکن اس سب یعنی دماغی عارضوں اور پاگل پن کا یہ الزام کہ 70فیصد پاگل خانے اسی عشقِ مجازی کے سبب بھرے ہیں، غلط ہے۔ ویسے جو باتیں نیورو فزیشن صاحب نے آپ کو بتائیں وہ کوئی سائیکالوجسٹ بتاتے تو شاید زیادہ بہتر سمجھا پاتے۔ آپ کا یہ بیان بھی میری سمجھ سے بالا تر ہے کہ خدا کی معرفت راہِ پیمبری سے ملے گی۔۔۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہوں کہ اللہ تعالیٰ کی معرفت پیمبرِ اسلام کی شریعت و طریقت سے ملے گی؟؟؟
 
اس کے لیے عشق شرط نہیں ہے۔ احادیث میں ہے اللہ کو ٹوٹے میں تلاش کرو۔ مولا علی فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے ارادوں کے ٹوٹنے سے اپنے رب کو پہچانا ہے۔

آپ بھی درست فرما رہے ہیں لیکن گفتگو چونکہ مجاز سے حقیقت کے سفر کی ہے اس لیے یہ سوال بے جا نہیں۔
 
سید عمران

محفلین
کچھ عشق حقیقی کے بارے میں بتادوں کہ یہ ہے کیا...
1) حدیث پاک ہے کہ مرتبہ احسان یہ ہے کہ اللہ کی عبادت اس طرح کرو گویا تم خدا کو دیکھ رہے ہو...
2) دوسری حدیث:
جو بندہ محض اللہ کے لیے اللہ کے کسی نیک بندے سے محبت رکھتا ہے اور اس کے پاس آنا جانا رکھتا ہے... اللہ تعالی اس کو حلاوت ایمان یعنی ایمان کی مٹھاس عطا فرماتے ہیں...
3) اسی سلسلے میں قران پاک کی آیت ہے..
یاایھا الذین امنوا اتقوا اللہ و کونوا مع الصادقین
اے ایمان والو اللہ کی خشیت حاصل کرو اور اس کے حصول کے لیے صادقین کے ساتھ رہو...
صاقین سے مراد اولیاء یعنی اللہ کے خاص بندے ہیں کیوں کہ اے ایمان والو کہہ کر تو عام بندوں کو مخاطب کیا گیا ہے...
4) تیسری حدیث:
حدیث قدسی ہے کہ اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ نامحرموں کے ساتھ بدنظری کرنا شیطان کا زہر میں بجھا ہوا تیر ہے... جس نے میرے خوف سے ان سے نظر کی حفاظت کی... میں اس کے قلب کو ایمان کی مٹھاس سے بھر دوں گا... پھر یہ مٹھاس کبھی واپس نہیں لوں گا...
ایمان کی اسی مٹھاس کو صوفیاء کی اصطلاح میں عشق حقیقی... عرفان... معیت الہیہ... معرفت الہیہ... جذب... نسبت... ولایت کہتے ہیں..
اللہ تعالی جس کو اپنا عشق، اپنی ولایت عطا فرماتے ہیں دوبارہ کبھی واپس نہیں لیتے...
اسی ولایت کےحصول کے لیے ایک عالم سرگرداں رہتا ہے... اور جو محنت و مجاہدہ کرتا ہے، اللہ کے سامنے آہ و زاری کرتا ہے اس کو اللہ اپنے خاص تعلق کا یہ موتی ضرور بالضرور عطا فرماتے ہیں...
مندرجہ بالا آیت و احادیث میں عشق حقیقی حاصل کرنے کے راستے بتائے گئے ہیں...
اور عشق مجازی کو یعنی کسی کی ماں بہن بہو بیٹی کو دیکھنے کا عمل شیطان کا زہریلا تیر بتایا گیا ہے...

باقی یہ جو کبھی اللہ کی طرف رجوع ہوجاتا ہے... کبھی خوف سے اور کبھی توبہ و ندامت سے آنسو نکل آتے ہیں.. تو یہ عارضی کیفیات ہیں.. اگرچہ مبارک ہیں لیکن دائمی عشق حقیقی ہرگز نہیں...
اس عشق کے حصول کا ذریعہ تو وہی ہے جو اوپر لکھا ہے...
جس کا اصل جزو کسی اللہ والے متبع شریعت و سنت بزرگ کی صحبت ہے...
 
Top