عروض ڈاٹ کام

زیک

مسافر
میرا شاعری سے تو دور پار کا بھی واسطہ نہیں البتہ ٹیکنیکل ڈیٹیلز میں دلچسپی ہے کہ آپ کس طرح پراسیسنگ کر رہے ہیں
 
سید ذیشان

محفلین
میرا شاعری سے تو دور پار کا بھی واسطہ نہیں البتہ ٹیکنیکل ڈیٹیلز میں دلچسپی ہے کہ آپ کس طرح پراسیسنگ کر رہے ہیں

کچھ عرصہ پہلے محب علوی بھائی نے بھی یہ سوال پوچھا تھا تو وہی جواب یہاں بھی کوٹ کر رہا ہوں۔ اگرچہ اس کے بعد کافی تبدیلیاں آ چکی ہیں لیکن بیسک ڈیزائن وہی ہے۔ نیورل نیٹ ابھی اس میں شامل نہیں کیا گیا تو ڈایزائن کا کچھ خاص فرق نہیں ہے فی الحال۔

سید ذیشان آپ جو لغت استعمال کر رہے ہیں اس میں الفاظ کی کیا تعداد ہے؟

اگر آپ الگورتھم کو pseudocode کی شکل میں کچھ بیان کر سکیں تو اس سے دوسری زبانوں میں اس پر تجربات میں کافی مدد مل سکتی ہے اور آپ بھی الگورتھم کی تفصیلات کو عام قاری کے لیے واضح کر سکیں گے جس سے کئی نکات پر بات ممکن ہو سکے گی۔

آپ کی کاوش قابل قدر ہے ، بہت عمدہ پیش رفت ہے اور بہت سے شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک انتہائی روشن در کھول دیا ہے ۔
محب بھائی، لغت تو وہی ہے جو ہیکر بھائی استعمال کر رہے ہیں۔ یعنی اردو انسائیکلوپیڈیا (www.urduencyclopedia.org) والی۔ اس میں کل الفاظ تو 80000 کے قریب ہیں مگر، مفرد الفاظ کی تعداد 30000 ہے۔ اس میں بھی کافی سارے انگریزی کے الفاظ شامل ہیں۔ تو اردو کے الفاظ کی تعداد اور بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور لسٹ بنائی ہے جو کہ 500 کے قریب الفاظ پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر الفاظ یہاں سے لئے گئے ہیں۔ یہ الفاظ ایسے ہیں جو کئی اشکال میں مستعمل ہیں۔ اور یہ استعمال بھی کافی زیادہ ہوتے ہیں۔ مثلاً آئینہ کا لفظ چار طریقوں سے باندھا جاتا ہے =--(آئِنَ)، =-=(آئِنہ)، ===(آئینہ)، ==-(آئینَ)۔ ٍکولمبیا یونیورسٹی کی پروفیسر فرانسس پریچیٹ کی ویبسائٹ پر تقطیع پر ایک کتابچہ ہے (Urdu meter: A practical Handbook)۔ یہ کتابچہ ان لوگوں کے لئے لکھا گیا ہے جو کہ اردو زبان نہیں بولتے اور ان کو تلفظ کا بھی کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوتا۔ اس کا انداز بہت ہی پریکٹیکل ہے۔ مثلاؐ آئینہ کی مثال میں چار کوڈ استعمال کرنے کی جگہ ایک کوڈ (=xx) استعمال کیا جا سکتا ہے۔ x کا مطلب ہے کہ یہ - بھی ہو سکتا ہے اور = بھی۔ اس سے کمپیوٹر میں تین آپریشنز کی بچت ہو جاتی ہے۔ کئی الفاظ ایسے ہیں جن کی کئی طرح سے تقطیع ہو سکتی ہے مثلاً نَذَر (-=) اور نذر (=-)۔ یہاں پر ڈونٹ کئر کنڈیشن کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ہر ایک مصراع کئی الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور اگر ہر ایک لفظ کئی طریقوں سے تقطیع ہو (اگر ہم وصال الف، عطف، اضافت وغیرہ بھی خیال رکھیں) تو یہ کوڈ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ضرور بن جاتے ہیں۔ لیکن کمپیوٹر کے لئے اتنی پروسیسنگ کرنا کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔ آپ سارے کوڈ کمبینشن بنا کر بحور کے کوڈ کیساتھ میچ کر سکتے ہیں، لیکن یہ طریقہ مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں ہے۔ میں نے اس سافٹوئر میں ایک ٹری ڈیٹا سٹرکچر بنایا ہے، جو کہ تمام کے تمام کوڈ کومبینیشنز کو اپنے پاس رکھتا ہے۔ جب تلاش کرنے کی باری آتی ہے تو روٹ نوڈ کو تمام کے تمام بحور فرہم کئے جاتے ہیں، جوں جوں تلاش آگے شاخوں تک جاتی رہتی ہے تو ہر لیول پر جو بھی شاخ کسی بھی بحر پر نہ اترتی ہو، اس میں تلاش کو منقطع کر دیا جاتا ہے۔ اور جب تلاش لیف نوڈ (یعنی آخری لفظ یا کوڈ) تک پہنچتی ہے تو صرف وہی بحور باقی رہ جاتی ہیں جو کہ اس کوڈ پر پوری طرح منطبق ہوتی ہیں۔ یہ طریقہ سٹرنگ میچینگ سے زیادہ پر اثر ہے، اور اس میں میر کی بحر اور آزاد نظموں کی capability بھی نسبتاً آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے۔
یہ بات تو ہو گئی کوڈ میچنگ کی۔ جو الفاظ ڈکشنری میں موجود نہ ہوں (بہت سارے ایسے ہیں) تو ان کے لئے الفاظ کی مختلف اشکال کو جانچ کر ممکنہ کوڈ بنایا جاتا ہے۔ یہ اس الگورتھم کا وہ حصہ ہے جہاں غلطی کے امکانات موجود ہیں۔ میں اس طریقے کے متبادل پر کام کر رہا ہوں، اگر اس میں کامیابی ہوتی ہے تو وہ بھی یہاں شیئر کر دوں گا۔
یہ الگورتھم پر اثر اس لئے ہے کہ اس میں تین اپروچز لگائی گئی ہیں۔ ایک تو چھوٹی ڈکشنری ہے جو کہ 100 فی صد مستند ہے، ایک بڑی ڈکشنری ہے جو کہ 90 فی صد سے زیادہ مستند ہے۔ اور ایک رولز کی بنیاد پر کوڈ بنانے کا کام ہے جو کہ 70 فی صد کے قریب مستند ہے۔ یہ اس کا ویک پوائنٹ ہے اور اگر اس کو بہتر بنایا جائے تو پھر یہ الگورتھم بہت بہتر پرفارمنس دے سکے گا۔ اس پر میں ابھی کام کر رہا ہوں اور بہتر نتائج کی کافی امید رکھتا ہوں۔
اگر کہیں پر مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو میں اور بھی تفصیل بیان کر دوں گا۔ :)

(سوڈو کوڈ نہ لکھنے کے لئے معذرت، کہ پہلے ہی کوڈ لکھ لکھ کر اپنا کباڑہ کر چکا ہوں:p ، لیکن امید ہے آپ کو کافی حد اس کے بیسک سٹرکچر کا اندازہ ہو گیا ہو گا:) )
 
سید ذیشان

محفلین
تجویز تو بہت اچھی ہے! میری طرف سے بھرپور تائید۔ میرا اندازہ ہے کہ ایسی کوئی تجویز ان صفحات میں پہلے نہیں آئی۔ واللہ اعلم۔
ٹیکنیکل معاملات آپ بہتر سمجھتے ہیں۔

استاد محترم، فی الحال تو اس کی کوئی خاص ضرورت نہیں ہے کیونکہ سرور سے میں مطمئن ہوں اور استعمال کرنے والے لوگ بھی کافی کم ہیں۔ دوسری بات یہ کہ ابھی بھی یہ پراجیکٹ مکمل نہیں ہوا ہے۔ اس میں کافی کام باقی ہے۔ تو میں اپنی سہولت کے مطابق گاہے بگاہے اس میں تبدیلیاں کرتا رہوں گا کہ مزید مستحکم ہو جائے۔ اس کے لئے الگ سرور ہی بہتر آپشن ہے۔ :)
 
بہت مناسب ہے !!!
 
عزیز آبادی

محفلین
دوست گوشت پوست وغیرہ کے الفاظ کے لیے یہ قاعدہ ہے کہ ان کو بروزن دوس گوش پوس شمار کیا جاتا ہے اور آخری حرف کو گرا دیا جاتا ہے۔ یہ قاعدہ ایسے تمام الفاظ کے لیے ہے جن کے آخر میں متواتر تین ساکن حروف جمع ہوتے ہوں
راہنمائی کا بصدشکریہ
 
محمد امین

لائبریرین
ذیشان بھائی میں آجکل جو بھی مسئلہ لگتا ہے رپورٹ کردیتا ہوں، زود رپورٹنگ سے پریشان تو نہیں ہوتے آپ؟؟ :p

اور یہ بتائیں اس کام کو کہیں پبلش کروانے کا ارادہ ہے کیا؟ کسی ریسرچ جرنل میں؟
 
سید ذیشان

محفلین
ذیشان بھائی میں آجکل جو بھی مسئلہ لگتا ہے رپورٹ کردیتا ہوں، زود رپورٹنگ سے پریشان تو نہیں ہوتے آپ؟؟ :p

اور یہ بتائیں اس کام کو کہیں پبلش کروانے کا ارادہ ہے کیا؟ کسی ریسرچ جرنل میں؟

بھائی رپورٹ ضرور کیا کریں اور فوراً بھی، بعد میں انسان بھول جاتا ہے کہ کونسی غلطی رپورٹ کرنی تھی۔ :p
باقی تو یہ مجھ ہی پر منحصرہے کہ رپورٹ کا سد باب کب اور کیسے کیا جائے۔ ;)

رپورٹیں بنانے اور پیپر لکھنے سے مجھے سخت چڑ ہے لیکن یہ کبھی نہ کبھی تو کرنا ہی پڑے گا۔ :)
 
میرا خیال ہے کہ یہ کام کسی موقر ریسرچ جرنل یا کونفرنس میں ضرور جا سکتا ہے، اس پائے کا تو ہے بے شک۔۔۔
 
السلام علیکم۔
یہ دھاگہ دیکھ کر یوں لگا جیسے دل کی مراد بر آئی۔ دل خوش ہو گیا۔ جیسے میں آیا ہی یہاں اسلیے تھا۔
جزاک اللہ۔ اللہ پاک مزید ترقی عطا کرے، آمین۔
 
سید ذیشان

محفلین
السلام علیکم۔
یہ دھاگہ دیکھ کر یوں لگا جیسے دل کی مراد بر آئی۔ دل خوش ہو گیا۔ جیسے میں آیا ہی یہاں اسلیے تھا۔
جزاک اللہ۔ اللہ پاک مزید ترقی عطا کرے، آمین۔
ثمہ آمین!

لودھی صاحب محفل پر خوش آمدید۔ :)

عروض سائٹ پسند کرنے کے لئے بھی شکریہ۔ امید ہے آپ یہاں آتے رہیں گے۔ :)
 
سید ذیشان

محفلین
عروض سائٹ کے نئے ورژن کو آج ایک مہینہ پورا ہو گیا ہے۔ تقریباً 1000 لوگ اس دوران اس کو استعمال کر چکے ہیں۔

بگ رپورٹیں بھی آتی رہی ہیں جن کو ساتھ ساتھ نمٹاتا رہا ہوں۔ اب یہ کافی حد تک سٹیبل ہو چکی ہے۔ کچھ حد تک سرچ انج اپٹیمائزشن بھی کی ہے۔ اب کچھ عرصے تک اس پر مزید کام نہیں کر سکوں گا، کہ میری اپنی مصروفیات کافی بڑھ چکی ہیں اور یہ وقت طلب کام ہے۔ تب تک جو خرابیاں دور ہونے سے رہ گئی ہیں ان کے لئے معذرت خواہ ہوں۔
:)
 
ہم تو سمجھے صرف ہم مصروف ہوگئے ہیں۔ :)
 
عزیز آبادی

محفلین
عزیزان مند۔۔۔۔۔۱
’’فعول فعلن ‘‘ یا ’’مفاعلاتن ‘‘ ان دونوں اوزان میں سے کون سا وزن مستعمل ہے۔۔۔۔۔۔؟
 
عزیزان مند۔۔۔ ۔۔۱
’’فعول فعلن ‘‘ یا ’’مفاعلاتن ‘‘ ان دونوں اوزان میں سے کون سا وزن مستعمل ہے۔۔۔ ۔۔۔ ؟
مختصر جواب:
مفاعلاتن اصل رکن تو نہیں ہے البتہ مزاحف رکن ہے جو رجز کے مستفعلن سے حاصل ہوتا ہے۔ اصل ارکان کی تعداد تو دس ہی ہے ان میں کسی اور رکن کے اضافے کی ضرورت نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے اس پوری لڑی کا مطالعہ فرمالیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
۔۔۔ اور آخری حرف ’’ت‘‘ ہو۔ اس نہج سے ہٹا ہوا کوئی لفظ میرے علم میں نہیں ہے، جو اردو میں مستعمل ہو۔
فارسی میں بھی ایسے الفاظ معدودے چند ہیں۔
کچھ اور بھی ہیں ۔۔۔جیسے دال۔گاف اور کاف بھی بھی کافی جگہ ہیں ۔ مثلاً گوند۔ بوند۔ تاند۔ چاند۔ ماند۔وغیرہ اور مانگ۔ ٹانگ ۔بونگ ۔ ٹانک۔ ہانک۔بانک ۔ لیکن ان میں سے اکثر کا تمدیدی یا آخری حرف گرا نا عموماً نہیں چاہیے۔
 
کچھ اور بھی ہیں ۔۔۔ جیسے دال۔گاف اور کاف بھی بھی کافی جگہ ہیں ۔ مثلاً گوند۔ بوند۔ تاند۔ چاند۔ ماند۔وغیرہ اور مانگ۔ ٹانگ ۔بونگ ۔ ٹانک۔ ہانک۔بانک ۔ لیکن ان میں سے اکثر کا تمدیدی یا آخری حرف گرا نا عموماً نہیں چاہیے۔
ان میں ہینگ سینگ رینگ سینت رینٹ اینٹ کھانڈ رانڈ چونچ گونج وغیرہ بھی شامل کر لیجئے۔
اگرچہ یہاں الفاظ کی ساخت مختلف ہے (کہ ان میں نون ’’غنہ‘‘ ہے) اور یہ دوست پوست وغیرہ کی نہج پر نہیں آتے ۔۔۔ تاہم ۔۔۔ آپ کا یہ نکتہ قابلِ تسلیم ہے کہ ان میں الف واو یاے کا گرانا عیب ہو گا۔ د، ڈ، ت، ٹ، ک، گ، چ، ج وغیرہ تو گرائے ہی نہیں جا سکتے ماسوائے گوشت پوست برداشت پرداخت والی ت ساکن کے۔ متحرک ہو گئی تو وہ بھی نہیں گرے گی۔
مزید عرض کر دوں کہ بہشت، درخت، نشست، کرخت، گرفت، نہفت، نوشت وغیرہ کی ت بھی گوشت پوست کی ذیل میں نہیں آتی۔
اللہ خوشیاں دے۔
 
آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
کچھ اور بھی ہیں ۔۔۔ جیسے دال۔گاف اور کاف بھی بھی کافی جگہ ہیں ۔ مثلاً گوند۔ بوند۔ تاند۔ چاند۔ ماند۔وغیرہ اور مانگ۔ ٹانگ ۔بونگ ۔ ٹانک۔ ہانک۔بانک ۔ لیکن ان میں سے اکثر کا تمدیدی یا آخری حرف گرا نا عموماً نہیں چاہیے۔

نوں غنہ کو تو تقطیع میں شامل ہی نہیں کیا جاتا تو یہ بالکل ہی الگ کیس ہے۔
 
x boy

محفلین
بہت ہی زبردست
ذیشان صاحب۔
ماشاء اللہ ،
اللہ آپ کو اور توفیق دے، آمین
جزاک اللہ خیرا۔
 
Top