عروض کا سافٹوئر

استاد جی!میرے خیال میں ذوبحرین کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت اس سافٹ وئیر میں موجود ہے۔

ہمارا جسم بھی ہم سے رہائی چاہتا ہے
نمودِ خاک ہے لیکن خدائی چاہتا ہے
مذکورہ بالا مطلع کی تقطیع یوں ہورہی ہے:

مجتث مثمّن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
ہمارا جسم بھی ہم سے رہائی چاہتا ہے
-=- =- - = = -=- =-- =
ہزج مثمن محذوف
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن
ہمارا جسم بھی ہم سے رہائی چاہتا ہے
-== =- = = = -== =-= =
مجتث مثمّن مخبون محذوف
مفاعلن فَعِلاتن مفاعلن فَعِلن
نمودِ خاک ہے لیکن خدائی چاہتا ہے
-=- =- - == -=- =-- =
ہزج مثمن محذوف
مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن
نمودِ خاک ہے لیکن خدائی چاہتا ہے
-== =- = == -== =-= =

ارے واہ! بہت عمدہ جناب۔
رات جب میں اپنا تبصرہ پوسٹ کرنے کی کوشش میں تھا، مواصلت میں بہت دقت ہو رہی تھی۔ پہلے سے لکھی ہوئی یہ بات پوسٹ کرنے میں دو گھنٹے لگ گئے۔
بہت عمدہ جناب سید ذیشان صاحب۔
 
یہ تو میر کی ہندی بحر کی طرح ہی ہے۔ فی الحال تو ہندی بحر میں نے اس میں شامل نہیں کی۔ وہ باقی بحور سے مختلف ہے۔ اس کو ذرا مختلف انداز سے دیکھنا ہوگا۔

اس حوالے میرے پاس کچھ کچا پکا کام موجود ہے، امید ہے کارآمد ہو گا۔ کسی وقت آپ کی خدمت میں پیش کرتا ہوں، اور کسی فرصت کے وقت دیکھ لیجئے گا۔
 
سید ذیشان آپ جو لغت استعمال کر رہے ہیں اس میں الفاظ کی کیا تعداد ہے؟

اگر آپ الگورتھم کو pseudocode کی شکل میں کچھ بیان کر سکیں تو اس سے دوسری زبانوں میں اس پر تجربات میں کافی مدد مل سکتی ہے اور آپ بھی الگورتھم کی تفصیلات کو عام قاری کے لیے واضح کر سکیں گے جس سے کئی نکات پر بات ممکن ہو سکے گی۔

آپ کی کاوش قابل قدر ہے ، بہت عمدہ پیش رفت ہے اور بہت سے شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک انتہائی روشن در کھول دیا ہے ۔
 
فاتح

لائبریرین
بہت خوب بھئی۔۔۔ "وینی ویدی ویکی" :)
وہ آیا، اس نے دیکھا اور اس نے فتح کر لیا
بہت نوازش فاتح بھائی۔
اگرچہ فتح کرنے کا کام تو آپ کا ہے۔ :p
چلیے اگر فتح کرنے کا کام ہمارا تھا تب تو سیزر کے جملے "وینی ویدی ویکی" کا اصل ترجمہ پڑھ لیجیے یعنی "میں آیا، میں نے دیکھا، میں نے فتح کر لیا"۔ :laughing::rollingonthefloor:
 
سید ذیشان

محفلین
سید ذیشان آپ جو لغت استعمال کر رہے ہیں اس میں الفاظ کی کیا تعداد ہے؟

اگر آپ الگورتھم کو pseudocode کی شکل میں کچھ بیان کر سکیں تو اس سے دوسری زبانوں میں اس پر تجربات میں کافی مدد مل سکتی ہے اور آپ بھی الگورتھم کی تفصیلات کو عام قاری کے لیے واضح کر سکیں گے جس سے کئی نکات پر بات ممکن ہو سکے گی۔

آپ کی کاوش قابل قدر ہے ، بہت عمدہ پیش رفت ہے اور بہت سے شاعری سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ایک انتہائی روشن در کھول دیا ہے ۔

محب بھائی، لغت تو وہی ہے جو ہیکر بھائی استعمال کر رہے ہیں۔ یعنی اردو انسائیکلوپیڈیا (www.urduencyclopedia.org) والی۔ اس میں کل الفاظ تو 80000 کے قریب ہیں مگر، مفرد الفاظ کی تعداد 30000 ہے۔ اس میں بھی کافی سارے انگریزی کے الفاظ شامل ہیں۔ تو اردو کے الفاظ کی تعداد اور بھی کم ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ایک اور لسٹ بنائی ہے جو کہ 500 کے قریب الفاظ پر مشتمل ہے، جن میں سے اکثر الفاظ یہاں سے لئے گئے ہیں۔ یہ الفاظ ایسے ہیں جو کئی اشکال میں مستعمل ہیں۔ اور یہ استعمال بھی کافی زیادہ ہوتے ہیں۔ مثلاً آئینہ کا لفظ چار طریقوں سے باندھا جاتا ہے =--(آئِنَ)، =-=(آئِنہ)، ===(آئینہ)، ==-(آئینَ)۔ ٍکولمبیا یونیورسٹی کی پروفیسر فرانسس پریچیٹ کی ویبسائٹ پر تقطیع پر ایک کتابچہ ہے (Urdu meter: A practical Handbook)۔ یہ کتابچہ ان لوگوں کے لئے لکھا گیا ہے جو کہ اردو زبان نہیں بولتے اور ان کو تلفظ کا بھی کچھ زیادہ اندازہ نہیں ہوتا۔ اس کا انداز بہت ہی پریکٹیکل ہے۔ مثلاؐ آئینہ کی مثال میں چار کوڈ استعمال کرنے کی جگہ ایک کوڈ (=xx) استعمال کیا جا سکتا ہے۔ x کا مطلب ہے کہ یہ - بھی ہو سکتا ہے اور = بھی۔ اس سے کمپیوٹر میں تین آپریشنز کی بچت ہو جاتی ہے۔ کئی الفاظ ایسے ہیں جن کی کئی طرح سے تقطیع ہو سکتی ہے مثلاً نَذَر (-=) اور نذر (=-)۔ یہاں پر ڈونٹ کئر کنڈیشن کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔
ہر ایک مصراع کئی الفاظ پر مشتمل ہوتا ہے اور اگر ہر ایک لفظ کئی طریقوں سے تقطیع ہو (اگر ہم وصال الف، عطف، اضافت وغیرہ بھی خیال رکھیں) تو یہ کوڈ ہزاروں نہیں تو سینکڑوں ضرور بن جاتے ہیں۔ لیکن کمپیوٹر کے لئے اتنی پروسیسنگ کرنا کوئی خاص مسئلہ نہیں ہے۔ آپ سارے کوڈ کمبینشن بنا کر بحور کے کوڈ کیساتھ میچ کر سکتے ہیں، لیکن یہ طریقہ مجھے ذاتی طور پر پسند نہیں ہے۔ میں نے اس سافٹوئر میں ایک ٹری ڈیٹا سٹرکچر بنایا ہے، جو کہ تمام کے تمام کوڈ کومبینیشنز کو اپنے پاس رکھتا ہے۔ جب تلاش کرنے کی باری آتی ہے تو روٹ نوڈ کو تمام کے تمام بحور فرہم کئے جاتے ہیں، جوں جوں تلاش آگے شاخوں تک جاتی رہتی ہے تو ہر لیول پر جو بھی شاخ کسی بھی بحر پر نہ اترتی ہو، اس میں تلاش کو منقطع کر دیا جاتا ہے۔ اور جب تلاش لیف نوڈ (یعنی آخری لفظ یا کوڈ) تک پہنچتی ہے تو صرف وہی بحور باقی رہ جاتی ہیں جو کہ اس کوڈ پر پوری طرح منطبق ہوتی ہیں۔ یہ طریقہ سٹرنگ میچینگ سے زیادہ پر اثر ہے، اور اس میں میر کی بحر اور آزاد نظموں کی capability بھی نسبتاً آسانی سے ڈالی جا سکتی ہے۔
یہ بات تو ہو گئی کوڈ میچنگ کی۔ جو الفاظ ڈکشنری میں موجود نہ ہوں (بہت سارے ایسے ہیں) تو ان کے لئے الفاظ کی مختلف اشکال کو جانچ کر ممکنہ کوڈ بنایا جاتا ہے۔ یہ اس الگورتھم کا وہ حصہ ہے جہاں غلطی کے امکانات موجود ہیں۔ میں اس طریقے کے متبادل پر کام کر رہا ہوں، اگر اس میں کامیابی ہوتی ہے تو وہ بھی یہاں شیئر کر دوں گا۔
یہ الگورتھم پر اثر اس لئے ہے کہ اس میں تین اپروچز لگائی گئی ہیں۔ ایک تو چھوٹی ڈکشنری ہے جو کہ 100 فی صد مستند ہے، ایک بڑی ڈکشنری ہے جو کہ 90 فی صد سے زیادہ مستند ہے۔ اور ایک رولز کی بنیاد پر کوڈ بنانے کا کام ہے جو کہ 70 فی صد کے قریب مستند ہے۔ یہ اس کا ویک پوائنٹ ہے اور اگر اس کو بہتر بنایا جائے تو پھر یہ الگورتھم بہت بہتر پرفارمنس دے سکے گا۔ اس پر میں ابھی کام کر رہا ہوں اور بہتر نتائج کی کافی امید رکھتا ہوں۔
اگر کہیں پر مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو میں اور بھی تفصیل بیان کر دوں گا۔ :)

(سوڈو کوڈ نہ لکھنے کے لئے معذرت، کہ پہلے ہی کوڈ لکھ لکھ کر اپنا کباڑہ کر چکا ہوں:p ، لیکن امید ہے آپ کو کافی حد اس کے بیسک سٹرکچر کا اندازہ ہو گیا ہو گا:) )
 
آپ کہیں تو آپ کو فاتح کی ترتیب دی ہوئی لغت بھیج سکتا ہوں جس میں الفاظ کی تعداد کہیں زیادہ ہے اور اس میں الفاظ اعراب اور بغیر اعراب کے بھی ہیں۔ باقی باتوں پر جواب ذرا ٹھہر کر دیتا ہوں اور ایک بار پھر آپ بے حد مبارکباد قبول کیجیے ، یقین جانیے جن لوگوں کو عروض آتے ہیں وہ مبتدیوں اور شاگردی کے لیے تیار لوگوں کو اہمیت دینے کے سرے سے قائل ہی نہیں۔ آپ کی اس کاوش سے بہت سے لوگوں کے لیے بڑی آسانی پیدا ہونے والی ہے۔ :)

مستقبل میں باقی لوگوں کی مبارکباد کے ساتھ ساتھ چند اردو ناقدین اور عروضیوں کی ملامت کے لیے بھی تیار رہیے گا ۔:p
 
مبارکباد کا بہت شکریہ۔ :)

مجھے تو جتنی بھی معرب لغات میسر آئیں اتنی ہی اس میں بہتری آتی جائے گی۔ محفل میں تو بہت ہی اچھے اساتذہ ہیں، باہر دنیا کے بارے میں آپ کی بات بالکل درست ہے۔ اس کاوش سے کافی لوگوں کو اس "ڈارک اور سیکریٹ" علم تک رسائی حاصل ہو سکے گی جو کہ چند لوگوں تک محدود ہے۔ ظاہری بات ہے اس سے کچھ لوگ پریشان تو ضرور ہوں گے لیکن اس سے کئی گنا زیادہ آسانیاں پیدا ہونے کا بھی کافی امکان ہے۔

آپ کرٹسزم دل کھول کر کیجئے گا۔ اس سے مجھے اپنی سمت درست کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ :)
 
برادرم سید ذیشان! بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ ان دنوں کچھ مصروفیات ایسی بڑھی ہوئی ہیں کہ ہم اس کا جائزہ نہیں لے سکے اس لیے اب تک تبصرہ بھی نہیں کیا تھا۔ ابھی کھول کر دیکھا ہے تو پایا ہے کہ یوزر انٹرفیس اور افادیت کے مراحل میں کافی سارا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن پہلے عروض کا انجن مستحکم ہو جانا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ٹیسٹ کے دوران کئی مقامات پر یہ انجن فیل رہا، خاص کر شاید تب جب بعض الفاظ اس کی لغت میں موجود نہ تھے۔ ہمارا یہ بھی مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد ٹیسٹ سیٹ بھی تیار کیجیے، بلکہ اس حوالے سے آپ کو یہاں احباب سے مدد مل جائے گی جس میں اشعار اور ان کی متوقع بحر کو دو کالموں میں لکھ دیں، یوں ہر تبدیلی کے بعد آپ اس ٹیسٹ سیٹ کے ذریعہ کار کردگی کی جانچ کو آٹومیٹ کر سکیں گے۔ :) :) :)

اردو ویب کے پروجیکٹس میں ہم ویب اے پی آئی کو بہت اہمیت دینے لگے ہیں لہٰذا اس کو بطور ویب سروس متعارف کرانے کا ارادہ ہو تو اس حوالے سے بھی ضرور کوشش کیجیے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایپلیکیشن ڈیویلپر آپ کی سروس کا استعمال کر کے اپنے ایپلیکیشنز کو مزید فیچر رِچ کر سکیں گے۔ :) :) :)
 
ان ساری چیزوں کے بارے میں مجھے تو علم نہیں مگر یقینا" یہ بہت اچھی ہی چیز ہے کوئی جو مجھے سمجھ نہیں آئی:) (اور اگر بھلکڑ یا کسی نے اسے پرمزاح ریٹ کیا تو اسکی خیر نہیں:beating: )
مجھے بھی سمجھ نہیں آئی،
یہ بحر اور عروض نام کی بلائیں تو اب ڈرانے لگی ہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
برادرم سید ذیشان! بہت بہت مبارکباد قبول فرمائیں۔ ان دنوں کچھ مصروفیات ایسی بڑھی ہوئی ہیں کہ ہم اس کا جائزہ نہیں لے سکے اس لیے اب تک تبصرہ بھی نہیں کیا تھا۔ ابھی کھول کر دیکھا ہے تو پایا ہے کہ یوزر انٹرفیس اور افادیت کے مراحل میں کافی سارا کام کرنے کی ضرورت ہے۔ لیکن پہلے عروض کا انجن مستحکم ہو جانا بہت ضروری ہے۔ ہمارے ٹیسٹ کے دوران کئی مقامات پر یہ انجن فیل رہا، خاص کر شاید تب جب بعض الفاظ اس کی لغت میں موجود نہ تھے۔ ہمارا یہ بھی مشورہ ہے کہ آپ ایک عدد ٹیسٹ سیٹ بھی تیار کیجیے، بلکہ اس حوالے سے آپ کو یہاں احباب سے مدد مل جائے گی جس میں اشعار اور ان کی متوقع بحر کو دو کالموں میں لکھ دیں، یوں ہر تبدیلی کے بعد آپ اس ٹیسٹ سیٹ کے ذریعہ کار کردگی کی جانچ کو آٹومیٹ کر سکیں گے۔ :) :) :)

اردو ویب کے پروجیکٹس میں ہم ویب اے پی آئی کو بہت اہمیت دینے لگے ہیں لہٰذا اس کو بطور ویب سروس متعارف کرانے کا ارادہ ہو تو اس حوالے سے بھی ضرور کوشش کیجیے گا۔ اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ ایپلیکیشن ڈیویلپر آپ کی سروس کا استعمال کر کے اپنے ایپلیکیشنز کو مزید فیچر رِچ کر سکیں گے۔ :) :) :)

بہت شکریہ سعود بھائی۔

کسی بھی ویب اپلیکیشن کا یہ ہمارا پہلا تجربہ ہے، تو اس سلسلے میں پروفیشنلزم کی کمی آپ کو نظر آئے گی اور پہلی پوسٹ میں ہم نے اس کے لئے معذرت بھی کر لی تھی۔

ٹیسٹ سیٹ کے لئے میں نے دیوان غالب پر اس کو پرکھنے کا ارادہ کیا ہے کیونکہ وہ ایک طرح سے شاعری کی بائبل کا درجہ رکھتی ہے۔ لیکن اس سے پہلے اس انجن کو تھوڑا سٹیبل کرنے کی ضرورت ہے۔

جہاں تک ایرر کا تعلق ہے تو وہ 6 حرفی الفاظ جو ڈکشنری میں نہ ملیں ان پر آتا ہے اور اس کو سپریس کرنا کوئی مشکل کام نہیں ہے۔ یہ تو محفل کے دوستوں کو دکھانے کے لئے جلدی میں بنایا گیا سافٹوئر ہے۔ مقصد یہ تھا کہ اس کو پرکھا جائے اور سب کی رائے جانی جائے کہ مزید بہتری کن شعبوں میں لائی جا سکتی ہے۔

اس کے انجن پر ابھی مزید کام کی ضرورت ہے۔ اور فیچر کے لحاظ سے بھی ابھی کافی محدود ہے۔

آپ نے کافی مفید مشورے دئیے ہیں اور ان کو ذہن میں رکھنے کی کوشش کروں گا۔ :)

جہاں پر ضرورت پڑی تو آپ سے ضرور مدد لیتے رہیں گے۔ کیونکہ یہ اکیلے بندے کا کام نہیں ہے۔ میں بہت زیادہ مصروف ہوتا ہوں اور عام طور پر ویک اینڈ پر ہی اس کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
 
میں بالکل بحر میں نہیں :hiro:
اور عروض والا بھی مجھ سے ناواقف

تو بھائی یہ شاعری میں بحر اور زمیں کے علاوہ خلاء ، آسماں یا ہوا کا کوئی چکر نہیں ؟؟؟؟

ہم سے غریبوں کو بھی جگہ مل جاتی
 
امجد بھائی آپ کچھ تو صبر کیجئے۔ اس کا بنیادی مقصد ہی بحر، عروض وغیرہ سے متعارف کرانا ہے۔ ابھی تو صرف غالب، اقبال یا دوسرے شعرا کے شعر اس میں ڈال کر چیک کریں۔ بعد میں اپنی شاعری بھی ڈالنے کی سہولت اس میں آ جائے گی تو پھر آپ کو یہ فائدہ مند لگے گا۔
 
اوہ اچھا ایسا ہے۔

پھر ٹھیک ہے دراصل میں واقف نہیں زیادہ شاید اسی لیے مجھے ابھی سمجھ نہیں آیا۔
 
میں بالکل بحر میں نہیں :hiro:
اور عروض والا بھی مجھ سے ناواقف
تو بھائی یہ شاعری میں بحر اور زمیں کے علاوہ خلاء ، آسماں یا ہوا کا کوئی چکر نہیں ؟؟؟؟
ہم سے غریبوں کو بھی جگہ مل جاتی

آپس کی بات ہے، شاعری خاصا ہوائی بلکہ خلائی قسم کا کام ہے۔ خاص طور پر کوئی اگر اوزان سے نکل جائے تو خود ہی پکار اٹھتا ہے کہ:
مرے وجدان کو کیا ہو گیا ہے​
خلائی شاعری کرنے لگا ہوں​

خلا سے بحر میں اترنا تو پڑتا ہے نا، ردیف قافیے کی کشتیاں زمین تک بھی پہنچا ہی دیں گی۔ اور پھر ۔۔۔
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی​
 
Top