عروض ڈاٹ کام

1553590_426513527492111_817651331_o_zps98badca9.jpg

اسی صاحب ۔ اپ کے شکریئے کے ساتھ۔ اپ کے فیس بک اکاونٹ سے یہ تسویر حاضر ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
پچھلے دنوں سے ویب سائٹ کھل نہیں رہی تھی۔ اب کھل تو رہی ہے مگر تقطیع اور اصلاح میں ایرر آرہا ہے۔۔۔

ذیشان بھائی ویسے ایک بات ہے، مجھ جیسوں کی تو گاڑی ہی رک جائے گی اگر یہ ویب سائٹ اللہ نہ کرے کبھی کام نہ کرے تو :p اردو کمیونٹی کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ عروض انجن کو کسی طرح اردو ویب سے امبیڈ کردیا جائے۔ یا اردو ویب اسے گود لے لے۔ ہو سکتا ہے یہ تجویز پہلے آچکی ہو اور میں نے پچھلے صفحات میں مس کردی ہو۔۔۔
 
آخری تدوین:

محمد امین

لائبریرین
میں بھی انہی اہل پنجاب میں سے ہوں۔ دراصل بات یہ ہے کہ اگر اسکول اور اسٹارٹ درست الفاظ ہوتے تو انگریزی میں بھی ان کو Ischool اور Istartلکھا جاتا۔ یہ الفاظ اصل میں سکول اور سٹارٹ ہی ہیں۔ میرے ناقص علم کے مطابق اردو میں ان سے پہلے الف اس لیے استعمال کرتے ہیں کیونکہ اردو قواعد کے مطابق کوئی بھی لفظ ساکن حرف سے شروع نہیں ہوسکتا۔ لہٰذا جو بھی ایسے الفاظ تھے ان سے پہلے الف لکھا، بلکہ پڑھا بھی گیا۔ اب اصل تو ان کی انگریزی ہے، نہ کہ اردو۔ سو اس معاملے میں جو پرانے خیالات کا اردو دان طبقہ ہے، وہ الف استعمال کرنے پر زور دیتا ہے جبکہ نئی نسل کو الف کا استعمال معیوب لگتا ہے۔ جب وہ الفاظ انگریزی کے ہیں تو اردو کے قواعد کا اطلاق ان پر کرنے کی ضرورت ہی کیا؟بس یہ دو مختلف طبقہ ہائے فکر ہیں۔ ا س موضوع پر کوئی صاحب یا صاحبہ مزید روشنی ڈالیں تو خوشی ہوگی۔

ہاہاہا۔۔۔ ویسے آپ غور کیجیے گا اہلِ پنجاب جہاں بھی بغیر الف کے لکھتے ہیں تو اسے 90 فیصد سے زائد اہلِ پنجاب بفتحِ اول پڑھتے ہیں جو کہ سرے سے غلط ہے۔ اور دیکھا جائے تو بکسرِ الف پڑھنے میں یہ تلفظ انگریزی تلفظ یعنی بغیر حرکت کے سین کے ساتھ زیادہ قریب ہے۔ تو بکسرِ الف پڑھنا "اردو" کے فطری طور پر قریب و فصیح ہے۔ آپ پنجابی میں یا اردو کے پنجابی تلفظ میں بفتحِ سین بغیر الف پڑھیے، یہ زیادہ فصیح ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
پچھلے دنوں سے ویب سائٹ کھل نہیں رہی تھی۔ اب کھل تو نہیں ہے مگر تقطیع اور اصلاح میں ایرر آرہا ہے۔۔۔

ذیشان بھائی ویسے ایک بات ہے، مجھ جیسوں کی تو گاڑی ہی رک جائے گی اگر یہ ویب سائٹ اللہ نہ کرے کبھی کام نہ کرے تو :p اردو کمیونٹی کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ عروض انجن کو کسی طرح اردو ویب سے امبیڈ کردیا جائے۔ یا اردو ویب اسے گود لے لے۔ ہو سکتا ہے یہ تجویز پہلے آچکی ہو اور میں نے پچھلے صفحات میں مس کردی ہو۔۔۔
مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ شاعری کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ :p

پچھلے کتنے دنوں سے؟ کل چند گھنٹوں کے لئے میں نے خود ڈاون کی تھی کہ کچھ کام کرنا تھا۔ فیس بک پیج پر اس کی اطلاع بھی دی تھی۔ چونکہ میں نے گوگل انالیٹکس کا کوڈ لگایا ہوا ہے تو کل کے علاوہ تو اس پر روز ہی ایکٹویٹی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آج بھی چل رہی ہے۔ اصلاح اور تقطیع دونوں میں مسئلہ نہیں آ رہا۔ اگر کچھ تفصیل اور بتا دیں تو میں دیکھوں گا کہ مسئلہ کہاں ہو رہا ہے۔ عروض سائٹ پر تو روز 80-90 کے قریب ہی لوگ آتے ہیں جو کہ بہت کم ٹریفیک ہے تو اس وجہ سے تو مسئلہ نہیں ہو سکتا۔ اگر ضرورت پڑی تو بینڈ وڈتھ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے کچھ پیسے مزید لگا کر۔ اگر حالات بہت گھمبیر ہوئے تو اردو ویب کے سرور پر اس کو ڈالنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ :)
 
جی شاعری کا شوق ہی اردو محفل پر لایا تھا مگر اس شوق کو آگے نہیں بڑھا سکا۔۔ :)

ایک مصرعہ مندرج کیا تھا اصلاح اور تقطیع دونوں میں۔ "مبتلائے غمِ دہر ہوں میں رازدارِ محرمانِ عشق ہوں" دونوں ہی سیکشنز میں یہ اے ایس پی کا ایرر دے رہا تھا۔ لیکن جب میں نے اضافت کی حرکات حذف کیں تو چل پڑا۔۔ :)
 
محمد امین

لائبریرین
تقطیع کا جواب یہ آرہا ہے:

بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف
مبتلائےغمدہرہوںمیںرازدارمحرمانعشقہوں
=-=-=-=--=-=-=-=-=-=
http://www.aruuz.com/Taqti/Output/27606#
اس میں یہ بحر کے ارکان (یا افاعیل؟) کی وضاحت نہیں کر رہا۔

اصلاح میں کچھ اور طرح کا جواب آرہا ہے۔ اصلاح میں رازدار کو شامل ہی نہیں کر رہا۔

http://www.aruuz.com/Create/Output/27607
 
سید ذیشان

محفلین
جی شاعری کا شوق ہی اردو محفل پر لایا تھا مگر اس شوق کو آگے نہیں بڑھا سکا۔۔ :)

ایک مصرعہ مندرج کیا تھا اصلاح اور تقطیع دونوں میں۔ "مبتلائے غمِ دہر ہوں میں رازدارِ محرمانِ عشق ہوں" دونوں ہی سیکشنز میں یہ اے ایس پی کا ایرر دے رہا تھا۔ لیکن جب میں نے اضافت کی حرکات حذف کیں تو چل پڑا۔۔ :)

جی میں دیکھتا ہوں کیا مسئلہ ہے۔

اس طرح کا ایرر آئے تو اسی وقت مصرع یا شعر رپورٹ کر دیا کریں۔ اے ایس پی کے ایرر کا مطلب ہے کہ کوڈ میں کچھ ان سٹیبل ہے جس کا فوری سد باب کرنا ضروری ہے۔ :)
 
اوپر والا مراسلہ بھی دیکھیے گا۔ اسے رپورٹ نہیں کیا میں نے۔ ایک دفعہ تو رپورٹ کیا تھا :)۔
 
سید ذیشان

محفلین
تقطیع کا جواب یہ آرہا ہے:

بحرِ ہندی/ متقارب مثمن مضاعف
مبتلائےغمدہرہوںمیںرازدارمحرمانعشقہوں
=-=-=-=--=-=-=-=-=-=

اس میں یہ بحر کے ارکان (یا افاعیل؟) کی وضاحت نہیں کر رہا۔

اصلاح میں کچھ اور طرح کا جواب آرہا ہے۔ اصلاح میں رازدار کو شامل ہی نہیں کر رہا۔

http://www.aruuz.com/Create/Output/27607

رازدار جیسے مرکب الفاظ الگ لکھا کریں تو درست جواب دے گا۔

اصلاح میں ابھی تک بحرِ ہندی کو شامل نہیں کیا ہے تو اس لئے کوئی غلط بحر ہی دکھائے گا اگر اصل بحر ہندی ہوئی تو۔

بحر ہندی کے افاعیل کو بھی تا حال شامل نہیں کیا۔ اس میں کچھ مشکلات کا سامنا ہے۔ تو اچھی طرح بیٹھ کر کوئی حل نکالنا ہو گا۔
 
شاہد شاہنواز

لائبریرین
ہاہاہا۔۔۔ ویسے آپ غور کیجیے گا اہلِ پنجاب جہاں بھی بغیر الف کے لکھتے ہیں تو اسے 90 فیصد سے زائد اہلِ پنجاب بفتحِ اول پڑھتے ہیں جو کہ سرے سے غلط ہے۔ اور دیکھا جائے تو بکسرِ الف پڑھنے میں یہ تلفظ انگریزی تلفظ یعنی بغیر حرکت کے سین کے ساتھ زیادہ قریب ہے۔ تو بکسرِ الف پڑھنا "اردو" کے فطری طور پر قریب و فصیح ہے۔ آپ پنجابی میں یا اردو کے پنجابی تلفظ میں بفتحِ سین بغیر الف پڑھیے، یہ زیادہ فصیح ہے۔
متفق ۔
 
آصف مقبول

محفلین
مجھے معلوم نہیں تھا کہ آپ شاعری کا بھی شوق رکھتے ہیں۔ :p

پچھلے کتنے دنوں سے؟ کل چند گھنٹوں کے لئے میں نے خود ڈاون کی تھی کہ کچھ کام کرنا تھا۔ فیس بک پیج پر اس کی اطلاع بھی دی تھی۔ چونکہ میں نے گوگل انالیٹکس کا کوڈ لگایا ہوا ہے تو کل کے علاوہ تو اس پر روز ہی ایکٹویٹی ہوتی ہے۔

اس کے علاوہ آج بھی چل رہی ہے۔ اصلاح اور تقطیع دونوں میں مسئلہ نہیں آ رہا۔ اگر کچھ تفصیل اور بتا دیں تو میں دیکھوں گا کہ مسئلہ کہاں ہو رہا ہے۔ عروض سائٹ پر تو روز 80-90 کے قریب ہی لوگ آتے ہیں جو کہ بہت کم ٹریفیک ہے تو اس وجہ سے تو مسئلہ نہیں ہو سکتا۔ اگر ضرورت پڑی تو بینڈ وڈتھ کو بڑھایا بھی جا سکتا ہے کچھ پیسے مزید لگا کر۔ اگر حالات بہت گھمبیر ہوئے تو اردو ویب کے سرور پر اس کو ڈالنے میں مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ :)
میں روزانہ ہی وزٹ کررہا ہوں برادر ۔ ابھی تو سب اچھا چل رہا ہے ۔
 
عزیز آبادی

محفلین
قابل صد احترام ذیشان۔۔۔۔۔! لفظ ( دوست ) کس طرح فعل کے وزن پر آتا ہے جب کہ (س) حروف علت نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
 
ابن رضا

لائبریرین
قابل صد احترام ذیشان۔۔۔ ۔۔! لفظ ( دوست ) کس طرح فعل کے وزن پر آتا ہے جب کہ (س) حروف علت نہیں۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔؟
دوست گوشت پوست وغیرہ کے الفاظ کے لیے یہ قاعدہ ہے کہ ان کو بروزن دوس گوش پوس شمار کیا جاتا ہے اور آخری حرف کو گرا دیا جاتا ہے۔ یہ قاعدہ ایسے تمام الفاظ کے لیے ہے جن کے آخر میں متواتر تین ساکن حروف جمع ہوتے ہوں
 
پچھلے دنوں سے ویب سائٹ کھل نہیں رہی تھی۔ اب کھل تو رہی ہے مگر تقطیع اور اصلاح میں ایرر آرہا ہے۔۔۔

ذیشان بھائی ویسے ایک بات ہے، مجھ جیسوں کی تو گاڑی ہی رک جائے گی اگر یہ ویب سائٹ اللہ نہ کرے کبھی کام نہ کرے تو :p اردو کمیونٹی کو اس میں اپنا حصہ ڈالنا چاہیے۔ کیا ایسا ہوسکتا ہے کہ عروض انجن کو کسی طرح اردو ویب سے امبیڈ کردیا جائے۔ یا اردو ویب اسے گود لے لے۔ ہو سکتا ہے یہ تجویز پہلے آچکی ہو اور میں نے پچھلے صفحات میں مس کردی ہو۔۔۔

تجویز تو بہت اچھی ہے! میری طرف سے بھرپور تائید۔ میرا اندازہ ہے کہ ایسی کوئی تجویز ان صفحات میں پہلے نہیں آئی۔ واللہ اعلم۔
ٹیکنیکل معاملات آپ بہتر سمجھتے ہیں۔
 
دوست گوشت پوست وغیرہ کے الفاظ کے لیے یہ قاعدہ ہے کہ ان کو بروزن دوس گوش پوس شمار کیا جاتا ہے اور آخری حرف کو گرا دیا جاتا ہے۔ یہ قاعدہ ایسے تمام الفاظ کے لیے ہے جن کے آخر میں متواتر تین ساکن حروف جمع ہوتے ہوں
۔۔۔ اور آخری حرف ’’ت‘‘ ہو۔ اس نہج سے ہٹا ہوا کوئی لفظ میرے علم میں نہیں ہے، جو اردو میں مستعمل ہو۔
فارسی میں بھی ایسے الفاظ معدودے چند ہیں۔
 
Top