تاسف عبدالقیوم چوہدری صاحب کی والدہ کا انتقال پُرملال

اردو محفل کے دیرینہ ممبر عبدالقیوم چوہدری صاحب کی والدہ محترمہ رضائے الٰہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے، اور درجات بلند فرمائے۔ چوہدری صاحب اور دیگر لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
انا للہ و انا الیہ راجعون
 

سیما علی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ چوہدری صاحب اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے آمین ۔
اور والدہ کے درجات بلند فرمائے ۔
 

فاخر

محفلین
انا للٰہ وانا الیہ راجعون
اللٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، مرحومہ کو اعلیٰ علیین میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق بخشے آمین ۔
 

علی وقار

محفلین
شدید دُکھ ہوا۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

علامہ اقبال نے اپنی والدہ مرحومہ کے لیے شعرکہا تھا،
آسماں تیری لحد پر شبنم افشانی کرے
سبزہ نورستہ اس گھر کی نگہبانی کر ے

غم ناک مراسلہ پڑھ کر یہ شعر یاد آ گیا۔ دُعا ہے کہ اللہ پاک مرحومہ کی کامل مغفرت فرمائے اور عبدالقیوم بھائی کو صبرجمیل عطا فرمائے، یہ وقت بڑا سخت ہوتا ہے تاہم اُن کی مغفرت کے لیے دعا کرنے سے سکون ملے گا، کثرت سے یہ آیت پڑھتے رہیں۔
رب ارحمھما کما ربینی صغیرا
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و اناالیہ راجعون۔

اللہ تعالٰی سے دست بستہ دعا ہے کہ مرحومہ پر اپنی بے شمار رحمتیں نازل فرمائے، آخرت کی منزلیں آسان فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک مرحومہ کو جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے آمین
 

م حمزہ

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ چوہدری صاحب اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطافرمائے ۔
اور والدہ کے درجات بلند فرمائے ۔
 
انا للہ وانا الیہ راجعون
اللہ پاک عبدالقیوم چوہدری صاحب کی والدہ کو جنت میں اعلٰی مقام عطافرمائے ۔
بے شک ماں کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا
اللہ آپ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔
 
Top