سولھویں سالگرہ ظہیر احمد ظہیر بھائی سے ادبی اور علمی مکالمہ

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی! ایک سوال میری طرف سے بھی۔
آپ نے جن مصنفین کے نام لیے وہ مجھے بھی بہت پسند ہے۔ اور میری بھی یہی عادت ہے کہ کئی بار نئی کتاب پڑھنے کی بجائے پرانی پڑھی کتاب ہی بار بار پڑھ لیتا ہوں۔ بلکہ اکثر تو ایسا ہوتا ہے کہ نئی کتاب کا ذائقہ پسند نہ آئے تو پرانی کتاب پڑھ کر طبیعت کی اکتاہٹ دور کرتا ہوں۔ کیا ایسا آپ کے ساتھ بھی ہوتا ہے؟ اور کون سی کتاب آپ کی پسندیدہ ہے؟
بچپن اور لڑکپن میں تو جو لکھی ہوئی چیز سامنے آجائے وہ پڑھا کرتا تھا ۔ حد یہ کہ بازار سے گزرتے ہوئے تمام دکانوں کے سائن بورڈ بھی پڑھ ڈالتا تھا ۔ :D
جب شعور آیا (؟) تو مطالعہ میں تخصیص برتنے لگا ۔ بالکل آپ ہی کی سی عادت ہے میری بھی ۔ جو کتابیں یا تحریریں پسند ہیں وہ بار بار پڑھتا ہوں ۔ دیوانِ غالب نمعلوم کتنی بار پڑھا ہے ۔ فیض کی اکثر غزلیں ایک زمانے میں تقریباً زبانی یاد تھیں ۔ جہاں کہیں اچھا کلام نظر سے گزرا فوراً یاد ہوجاتا تھا ۔ پھر شادی ہوگئی ۔
پسندیدہ کتابوں میں دیوانِ غالب ، فیض اور افتخار عارف کے تمام مجموعے ، مشتاق یوسفی کی تمام فکاہیہ تحریریں ، پطرس کے مضامین ، ابنِ انشا کی خمارِ گندم ، مختار مسعود کی لوحِ ایام ، شفیق الرحمٰن کی اکثر کتب ، 1950 سے پہلے کا اردو فکاہیہ ادب ، اور نمعلوم کیا الا بلا ۔ یہ سب پسندیدہ تحریریں ہیں ۔
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
آج ہی دوسری بار یہ بات آپ کی طرف سے پڑھنے کو ملی ہے۔ اب اس کے پیچھے چھپی کہانیاں جاننا چاہتا ہوں۔
نین بھائی ، ویسے تو آپ نے پہلے بھی ایک بار بتایا تھا لیکن تصدیق کے لئے ایک بار پھر پوچھ لوں کہ آپ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں؟!
 

صابرہ امین

لائبریرین
بچپن اور لڑکپن میں تو جو لکھی ہوئی چیز سامنے آجائے وہ پڑھا کرتا تھا
حد یہ کہ بازار سے گزرتے ہوئے تمام دکانوں کے سائن بورڈ بھی پڑھ ڈالتا تھا ۔ :D
۔ جو کتابیں یا تحریریں پسند ہیں وہ بار بار پڑھتا ہوں ۔
فیض کی اکثر غزلیں ایک زمانے میں تقریباً زبانی یاد تھیں ۔
جہاں کہیں اچھا کلام نظر سے گزرا فوراً یاد ہوجاتا تھا ۔
پسندیدہ کتابوں میں دیوانِ غالب ، فیض ، مشتاق یوسفی کی تمام فکاہیہ تحریریں ، پطرس کے مضامین ، ابنِ انشا ،
مختار مسعود کی لوحِ ایام ،
شفیق الرحمٰن کی اکثر کتب ،اور
نامعلوم کیا الا بلا ۔
یہ سب پسندیدہ تحریریں ہیں ۔
خوشی ہوئی بہت کچھ کامن نکلا ۔ ۔ :D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
بچپن اور لڑکپن میں تو جو لکھی ہوئی چیز سامنے آجائے وہ پڑھا کرتا تھا ۔ حد یہ کہ بازار سے گزرتے ہوئے تمام دکانوں کے سائن بورڈ بھی پڑھ ڈالتا تھا ۔ :D
جب شعور آیا (؟) تو مطالعہ میں تخصیص برتنے لگا ۔ بالکل آپ ہی کی سی عادت ہے میری بھی ۔ جو کتابیں یا تحریریں پسند ہیں وہ بار بار پڑھتا ہوں ۔ دیوانِ غالب نمعلوم کتنی بار پڑھا ہے ۔ فیض کی اکثر غزلیں ایک زمانے میں تقریباً زبانی یاد تھیں ۔ جہاں کہیں اچھا کلام نظر سے گزرا فوراً یاد ہوجاتا تھا ۔ پھر شادی ہوگئی ۔
پسندیدہ کتابوں میں دیوانِ غالب ، فیض اور افتخار عارف کے تمام مجموعے ، مشتاق یوسفی کی تمام فکاہیہ تحریریں ، پطرس کے مضامین ، ابنِ انشا کی خمارِ گندم ، مختار مسعود کی لوحِ ایام ، شفیق الرحمٰن کی اکثر کتب ، 1950 سے پہلے کا اردو فکاہیہ ادب ، اور نمعلوم کیا الا بلا ۔ یہ سب پسندیدہ تحریریں ہیں ۔

اچھی بھلی زندگی جا رہی تھی کہ
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
نین بھائی ، ویسے تو آپ نے پہلے بھی ایک بار بتایا تھا لیکن تصدیق کے لئے ایک بار پھر پوچھ لوں کہ آپ ماچس کون سی استعمال کرتے ہیں؟!
funny-matchbox-sticks-soul-hd-animation-fun-wallpaper
 
السلام علیکم ہمارے پیارے محفلین،
ہم الواداعی تقریبات کے دوران کئی ہفتوں سے ظہیراحمدظہیر سے انٹرویو کے لیے وقت لینا چاہ رہے تھے مگر ان کی مصروفیات و ترجیحات سے آپ سب آگاہ ہیں۔ خوش قسمتی سے آج اس ڈاکٹر کی اپائنٹمنٹ میسر آ گئی ہے اور( سوال پوچھنے کا )مرض بھی ابھی تک موجود ہے۔ تو شروعات کرتے ہیں؟ آپ بھی اس میں ہمارا ساتھ دیجیے گا اور محفل کے برخاست ہونے سے قبل اس علمی و ادبی شخصیت کو کھنگالنے میں ہماری مدد کیجیے گا!
 
پہلے میں شروع کرتی ہوں ان سوالات سے جو میرے ذہن میں آپ کے گزشتہ انٹرویو کے جوابات پڑھ کر پیدا ہوئے:

ذمہ داریاں پہلے ، مشاغل بعد میں!
یہ زندگی میں کب جانا اور کیا یہ عادت مشکل سے آئی یا یہ طبیعت کا حصہ تھی؟
کیونکہ ہم میں سے بہت سے کسی نہ کسی طرح ڈسٹریکشنز میں جی رہے ہیں۔۔۔۔ کیا آپ بھی زندگی کے کسی دور میں ایسے ہی تھے؟

ہائی اسکول کے دنوں میں جاسوسی کہانیاں بھی لکھیں جن میں سے ایک چند سال پہلے تک تو ایک پرانی نوٹ بک میں نظر آتی تھی پھر نجانے وہ "کاپی" کہاں غائب ہوگئی۔ کسی دن اس کی "سراغ رسانی" بھی کرنی پڑے گی۔ :)
جاسوسی کہانیاں پڑھی کتنی؟ کس کس کو پڑھا؟ وہ کاپی جو غائب ہوئی اس کی جاسوسی کی کہ کون لے گیا اور اس کے پیچھے کیا سازش تھی؟

میں نے تو بطور مزاح ملا عبدالاحد کا نام لکھا تھا ۔ مرزا غالب تلمیذالرحمٰن تھے ۔ شاعر میں کبھی کسی سے اصلاح نہیں لی ۔ فطرتاً شاعر تھے
کیا آپ بھی فطرتا شاعر ہیں یا یہ رجحان کسی ماحول کی وجہ سے آیا؟ آپ نے کن شعراء کو زیادہ پڑھا اور ہمیشہ سر دھنا؟

نو آموزی کے دور میں اکثر شعرا طبع آزمائی کے لئے بعض اوقات ایسی زمینیں منتخب کرتے ہیں کہ جن میں ردیف قافیہ تنگ ہوتا ہے ( زمین = ردیف+ قافیہ + وزن)۔ لیکن تجربہ جلد ہی سکھادیتا ہے کہ ایسی زمینوں سے پرہیز کرنا چاہئے اور جہاں تک ممکن ہو کشادہ قوافی اور ردیف منتخب کرنا چاہئے
اگر کبھی کوئی ایسا شعر خود بخود ہو بھی جاتا ہے کہ جس کی زمین تنگ ہو تو میں اس میں زیادہ دیر فکرِ سخن نہیں کرتا ۔ اگر کوئی امکان نظر نہ آئے تو اس شعر کو ترک کردیتا ہوں ۔ میں نے اب تک بلا مبالغہ درجنوں نامکمل غزلیں اور سینکڑوں اشعار اسی وجہ سے رد کردیئے کہ ان میں اچھا شعر کہنے کے مزید امکانات نہیں تھے ۔ بالکا ہی معمولی یعنی سامنے کا شعر ، شعر برائے شعر یا بھرتی کا شعر کہنے سے بہتر ہے کہ شعر نہ کہا جائے۔
میں خود کو مکمل مبتدی سمجھتی ہوں جو ابھی حروف تہجی سیکھ رہا ہے اور آنکھیں اور کان کھلے رکھتے ہوئے اچھی شاعری کی رمزیں سمجھ رہا ہے۔ مجھے سمجھ نہیں آیا کہ زمین تنگ کیسے ہوتی ہے اور کشادہ کیسے۔ کیا مجھ سے مبتدی کو کسی مثال سے واضح کریں گے؟ شاید بہت سا اٹکا ہوا کلام نکل پائے۔

میری خوش قسمتی (؟) یہ رہی کہ میں امریکا چلا آیا ۔ یہاں زندگی نسبتاً سہل ہے ۔ معاشرہ ایک نظام کے تحت چل رہا ہے سو کچھ نہ کچھ ذہنی فرصت میسر آجاتی ہے ۔
امریکہ میں زندگی سہل کیسے ہے؟ کیا ترقی پذیر ممالک کی نسبت وہاں بہت زیادہ کولہو کے بیل نہیں بننا پڑتا؟
 

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
شخصیت کو کھنگالنے میں ہماری مدد کیجیے گا!
کھنگال لیجیے۔ اس میں کوئی حرج نہیں۔ بس نچوڑنے سے پرہیز کیجیے گا ۔ وہ بلی والا لطیفہ تو سنا ہی ہوگا آپ نے۔ :D
تفنن برطرف، آج کی لکھنے کی مہلت تو ختم ہوئی۔ جمعہ کی شام کچھ دینی کلاسوں میں شریک ہوتا ہوں۔ ان شاءاللہ کل بیٹھ کر جوابات لکھنے کی کوشش کروں گا۔ تب تک آپ سر درد کی گولیوں کا انتظام کرلیں۔
 
Top