ضیا محی الدین

قیصرانی

لائبریرین
ضیا محی الدین صاحب کا نام ایسے کسی بندے کے لئے نیا نہیں ہے جو کہ اردو میں کچھ سُدھ بُدھ رکھتا ہو۔ ان ہی کی زباں سے ان کے اہلٍ زباں‌ہونے کا ثبوت ملتا ہے۔ کیسے؟‌وہ ایسے کہ جناب میرے پاس کچھ مزے کے آڈیو کلپ ہیں۔ میں آپ سے شئیر کرنا چاہ رہا ہوں۔ یہ فائیلیں آپ مندرجہ ذیل لنکس پر کلک کریں۔ اس کے بعد نئے کھلنے والے‌ صفحے پر نچلی دائیں طرف فری(مفت) کے لنک پر کلک کریں ۔ اگلے صفے پر کچھ سیکنڈ تک (عموماً 20-25 سکینڈ)انتظار کرنے کے بعد ایک سہ حرفی کوڈ دیا جائے گا۔ اس کو خالی ڈبے میں‌لکھیں اور فائل حاصل کرلیں۔ سننے کے بعد آگاہ کیجئے گا۔
انصار ناصری پونے دس ایم بی
ابنٍ انشاء کے منتخب انگریزی مزاحیہ نمونے پندرہ ایم بی
جمیل الدین عالی ساڑھے آٹھ ایم بی
قطع ابنٍ انشاء چھ ایم بی سے کچھ زائد
شاہد احمد دہلوی کا ایک خط تقریباً تیرہ ایم بی
غالب کی ایک غزل تقریباً دوایم بی سے کچھ زیادہ
غالب کی ایک اورغزل تقریباً ڈیڑھ ایم بی سے کچھ کم
مزاحیہ انگریزی فقرے تقریباً ساڑھے پانچ ایم بی سے کچھ کم
بے بی ہاتھی
 
ماوراء

محفلین
قیصرانی، بہت شکریہ اتنی اچھے آڈیو کلپ شیئر کرنے کا۔ لیکن میں نے سارے نہیں سنے۔ کیونکہ 25، سکینڈ انتظار نہیں ہوتا۔ :?
 
میں نے کب سے یہ تجویز دے رکھی تھی کہ آڈیو کلپ اپ لوڈ کیے جاسکیں۔ میرے پاس بھی 10،15 ضیا محی الدین کی ریکارڈنگز ہیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
کوئی دوست مجھے یہ بتائیں گے کہ rmj فائل کس طرح پلے ہوتی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
نبیل نے کہا:
کوئی دوست مجھے یہ بتائیں گے کہ rmj فائل کس طرح پلے ہوتی ہے؟
نبیل بھائی یہ تو ریئل میڈیا کی فائل ہے۔ رئیل پلیئر پر چل جاتی ہے۔ ویسے چاہیں تو کوڈک انسٹال کر کے ونڈوز میڈیا پلیئر پر چلا دیں۔
بے بی ہاتھی
 
نبیل

تکنیکی معاون
اچھا اسی لیے نہیں پلے ہو رہی تھی۔ میرے آفس کے کمپیوٹر پر ریئل پلیر انسٹالڈ نہیں ہے۔

محب اور منصور، تم لوگ کسی آڈیو ہوسٹنگ سائٹ کا پتا کیوں نہیں کرتے۔ جس طرح امیج ہوسٹس پر امیج اپلوڈنگ کے بعد یہاں تصویر کا ربط پوسٹ کرنا ممکن ہے، اسی طرح کہیں آڈیو اپلوڈ کرکے اسکا ربط یہاں پوسٹ کرنا بھی ممکن ہوگا۔
 
کوشش کرتے ہیں۔ دعا کیجئے گا۔
بے بی ہاتھی
 
Top