شہری کو پونے 2 ارب روپے کا گیس بل

فخرنوید

محفلین
1100834148-1.gif
 
میر انیس

لائبریرین
بجلی اور ٹیلی فون والوں کی دیکھا دیکھی اب گیس والے بھی من چلے ھوگئے۔ ہوسکتا ہے اس بل کے ذریعے اپنا اس سال کا خسارہ پورا کرنا چاہ رہے ہوں۔اب وہ بے چارہ ڈیڑھ ارب روپے کہیں سے ادھار بھی نہیں لے سکتا۔ اتنا بل تو شاید وہ ساری عمر بھی گیس استعمال کرتا رہے تو نہ بنے
 
arifkarim

معطل
b153.gif
یہی جواب کافی ہے یہ ثابت کرنے کیلئے کہ ہم اسوقت دماغی مریضوں کے بنائے ہوئے معاشرے میں رہ رہے ہیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
میرے ساتھ بھی ایسا ہو چکا ہے اور جب بل درست کروانے گیا تو ان کے پاس ایک ہی جواب تھا کہ یہ بل کمپیوٹر نے بنایا ہے۔ ہم کچھ نہیں کر سکتے۔ جب ہر بندے نے یہی جواب دیا تو میرا بھی میٹر گھوم گیا کہ کمپیوٹر آخر ہے کیا چیز، وہ خود سے تو نہیں بناتا، آخر کسی نے تو اس کو بتایا ہو گا۔ میں بھی کمپیوٹر چلاتا ہوں، میں بھی جانتا ہوں۔

اس پر وہ صاحب بولے کہ مجھے تو معلوم ہی نہیں اور میں نے تو آج تک کمپیوٹر ہی نہیں دیکھا۔
 
مغزل

ہاہاہاہاہاہہاہ :rollingonthefloor: :biggrin: :biggrin: :biggrin: :biggrin:
ہمارے ساتھ والے گھر میں کوئی نہیں رہا گزشتہ بیس برسوں سے ، ماسوائے آوارہ بلیاں اور کوے جاتے ہوں مگر۔ بجلی کا بل ڈیڑھ لاکھ روپے آیا ہے ۔،
مزے کی بات یہ ہے کہ اس کھنڈر نما گھر میں بجلی کا کنکشن ہے ہی نہیں ۔ :rollingonthefloor: :biggrin:
 
خرم شہزاد خرم

سب سے مزے کی خبر یہی ہے ہی ہی
 
جِن بھوت تو رہتے ہوں گے اور کیا پتہ انہوں نے وائرلیس کنکشن لے رکھا ہو۔
 
مغزل

محفلین
فوٹو شام میں ٹیکسٹ کو الگ لیئر میں رکھیں اور بیک گراؤنڈ کی لئیر ڈیلیٹ کردیں ، کنٹرول آلٹ ایس پریس کیجے اور فائل سیو کرلیں ، ہوگیا ٹراسپیرنٹ، یہ کوئی مسئلہ ہے کیا
 
arifkarim

معطل
واکھڈا نے تو ایک بار قبرستان کو بھی ٹھیک ٹھاک بل بنا کر بھیجا تھا۔ یہ تو مردوں کو بھی نہیں چھوڑتے!
 
محمدعمر

محفلین
فوٹو شام میں ٹیکسٹ کو الگ لیئر میں رکھیں اور بیک گراؤنڈ کی لئیر ڈیلیٹ کردیں ، کنٹرول آلٹ ایس پریس کیجے اور فائل سیو کرلیں ، ہوگیا ٹراسپیرنٹ، یہ کوئی مسئلہ ہے کیا

میرے لئے تو مسئلہ ہی ہے۔ میں فوٹو شاپ سی ایس3 پورٹیبل استعمال کر رہا ہوں۔ سیو ایز میں تو کون سے فارمیٹ میں سیو کروں مذکورہ فائلGifفارمیٹ میں ہے۔ اور یہ فارمیٹ سیو ایز میں نہیں ہے۔ سٹیپ بائی سٹیپ بتا دیں
 
شہزاد وحید

محفلین
بجلی گیس ٹیلیوفون والوں کی سب سے بڑی کمینگی یہی ہے کہ منہ پھاڑ کر کہہ دیتے ہیں کہ پہلے بل جمع کرواؤ پھر باقی بات بعد میں۔ ہمارے بجلی کے بل میں اس دفعہ 300 روپے بقایا جات شامل ہیں پتہ نہیں کس چیز کے۔ حالانکہ پچھلا بل بوری اماؤنٹ سے دس روپے زیادہ جمع کروایا تھا۔ جنوری کا پورا مہینہ بجلی کی 18 گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جاری رہی ہے لیکن بل اتنا ہی آیا جتنا واپڈا والے چاہتے ہیں۔
 
طالوت

محفلین
دلچسپ ، اگرچہ اداروں کی نا اہلی پر سر پیٹنے کو جی چاہتا ہے مگر اس معصومیت کا جواب نہیں کہ "پہلے بل جمع کرائیں اضافی رقم بعد میں ایدجسٹ ہو جائے گی"
وسلام
 
Top