تعارف شوکت خالہ کو اردو محفل فورم پر خوش آمدید

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ میری ایک بزرگ اور محترم آنٹی مسز شوکت سعید۔ نے محفل فورم پر شمولیت اختیار کی ہے۔ میں اپنی اور تمام محفلین کی جانب سے شوکت خالہ کو محفل فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ شوکت خالہ میری والدہ کی زمانہ تعلیم سے دوست ہیں اور اتفاق سے دونوں ایک ہی کالج میں تدریس سے وابستہ رہے ہیں اور اسی کالج سے ریٹائر بھی ہوئے ہیں۔ شوکت خالہ نہایت شفیق خاتون ہیں اور مجھ سے ہمیشہ بہت محبت سے پیش آئی ہیں۔ گزشتہ سال میں پاکستان گیا تھا تو شوکت خالہ کو وزٹ کیا تھا اور اتفاقا محفل فورم کا بھی ذکر ہو گیا کہ شوکت خالہ کا مضمون بھی اردو رہا ہے۔ شوکت خالہ محفل فورم دیکھ کر نہایت خوش ہوئیں۔ البتہ انہیں اس کے استعمال میں کچھ دقت پیش آتی رہی ہے اور اب کہیں جا کر فورم کی رکن بننے میں کامیاب ہوئی ہیں۔ :) بہرحال میں امید کرتا ہوں کہ فورم پر ان کا وقت اچھا گزرے گا اور ہمیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا۔
 
آخری تدوین:

یاز

محفلین
وعلیکم السلام
ہماری جانب سے بھی شوکت آنٹی کو اردو محفل پہ خوش آمدید۔
 
Top