شفیق خلش :::: راہوں میں تِری بیٹھنے والا نہ مِلے گا -- Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین
غزلِ
شفیق خلش

راہوں میں تِری بیٹھنے والا نہ مِلے گا
ہم جیسا تجھے سوچنے والا نہ مِلے گا

گو دیکھنے والوں کی کمی تو نہیں ہوگی
پر میری طرح دیکھنے والا نہ مِلے گا

شاید کئی بن جائیں تِرے چاہنے والے
مجھ جیسا مگر پُوجنے والا نہ مِلے گا

مِل جائیں گے دُنیا میں حَسِیں یوں تو ہزاروں
دل ایسا کوئی لوُٹنے والا نہ مِلے گا

وہ زود خفا ہے، کہ خفا رہتا ہے اکثر
ڈھونڈے سے بھی یوں رُوٹھنے والا نہ مِلے گا

مُمکن ہے نظر آئیں کئی حُسن کے پیکر
یوں دل کو کوئی کھینْچنے والا نہ مِلے گا

دل کھو کے خلِش شُکر کے سجدے یوں کریں ہم
دل ایسا حَسِیں چھیننے والا نہ مِلے گا

شفیق خلش
 

کاشفی

محفلین
بہت خوب جناب!
مِل جائیں گے دُنیا میں حَسِیں یوں تو ہزاروں
دل ایسا کوئی لوُٹنے والا نہ مِلے گا
 
Top