شعر کا جواب شعر میں

فرخ منظور نے 'اشعار اور گانوں کے کھیل' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏جولائی 20, 2008

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    یہاں ایک نیا کھیل شروع کیا جارہا ہے - جس میں ایک رکن شعر لکھے گا اور اسکا جواب بھی کوئی دوسرا رکن شعر میں ہی دے گا -

    مثلا"
    دل نااُمّید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
    لمبی ہے غم کی شام! مگر شام ہی تو ہے

    اور جواباً یہ شعر

    دل گرفتہ ہی سہی، بزم سجا لی جائے
    یاد جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
  2. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    آسان جھیلنا کہاں تھا کرب آگاہی
    مین خود شناس ہو کر پریشان ہو گئی ۔۔۔
     
  3. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    عیسیٰ نہ بن کہ اس کا مقدر صلیب ہے
    انجیلِ آگہی کے ورق عمر بھر نہ کھول
    (احمد فراز)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
    • زبردست زبردست × 1
  4. ابن بطوطہ

    ابن بطوطہ محفلین

    مراسلے:
    47
    کل رات ہم سخن کوئی بُت تھا خدا کہ میں
    میں سوچ ہی رہا تھا کہ دل نے کہا کہ میں
    احمد فراز
     
  5. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,249
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    کچھ تعلق تو سمجھ میں نہیں آیا ہم کو
    یہ بھی کیا کم ہے کہ اک شعر یہاں کہہ ڈالا

    خوش آمدید ابنِ بطوطہ۔ اپنا تعارف دیں اور پابندی سے آتے رہیں۔ اور متعلقہ پوسٹ کریں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  6. فرقان مغل

    فرقان مغل محفلین

    مراسلے:
    22
    بات کرنی مجھے مشکل کبھی ایسی تو نہ تھی
    جیسی اب ھے تیری محفل کبھی ایسی تو نہ تھی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • زبردست زبردست × 1
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,249
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    رنج کا خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج
    مشکلیں اتنی پریں مجھ پر کہ آساں ہو گئں
     
    • زبردست زبردست × 1
  8. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    وہ باتیں تری وہ فسانے ترے
    شگفتہ شگفتہ بہانے ترے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,304
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    ایسا آسان نہیں لہو رونا!
    دل میں طاقت، جگر میں حال کہاں
     
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    20,017
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    چلا جاتا ہوں ہنستا کھیلتا موجِ حوادث میں
    اگر آسانیاں ہوں زندگی دشوار ہو جائے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. ہما

    ہما محفلین

    مراسلے:
    407
    وہی ہے زندگی لیکن جگر۔۔ یہ حال ہے اپنا
    کہ جیسے زندگی سے زندگی کم ہوتی جاتی ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  12. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,249
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    زندگی کیا ہے عناصر میں ظہورِ ترتیب
    موت کیا ہے انہی اجزاء کام“پریشاں ہونا
    چکبست
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. ہما

    ہما محفلین

    مراسلے:
    407



    موت کا بھی کوئی علاج ہو شاید
    زندگی کا کوئی علاج نہیں
     
  14. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,639
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold

    موت آتی نہیں کہیں غالب
    کب تک افسوس زیست کا کیجے
     
  15. ہما

    ہما محفلین

    مراسلے:
    407

    انسان اپنے آپ میں مجبور ہے بُہت
    کوئی نہیں ہے بےوفا افسوس مت کرو
     
  16. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    23,639
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    افسوس کس کا، رنج و الم کیسا، پوچھ مت
    انسان جس کو جانا وہی نکلا بے وفا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  17. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    میں نے اے خوگرِ تسلیم تجھے انسان کہا
    اور تو ہے کہ مری جان کو آیا ہوا ہے ۔۔
    جواب آں۔۔:grin:
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  18. ہما

    ہما محفلین

    مراسلے:
    407
    وہ تو جاں‌لے کے بھی ویسا ہی سُبک نام رہا
    عشق کے باب میں سب جرم ہمارے نکلے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  19. مغزل

    مغزل محفلین

    مراسلے:
    17,597
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    جرم کیسا تھا کہ آئی نہ تجھے تعزیر یاد
    پھر بھی تُومجھ سے گریزاں منفعت کے باب میں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ترکی بہ ترکی ----------:grin:
     
  20. mfdarvesh

    mfdarvesh محفلین

    مراسلے:
    6,524
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    وہی منصفوں کی روایتں وہی فیصلوں کا عبارتیں
    میرا جرم تو کوئی اور تھا یہ سزا کوئی اور ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2

اس صفحے کی تشہیر