شعر کا جواب شعر میں

A Basit

محفلین
یہاں ایک نیا کھیل شروع کیا جارہا ہے - جس میں ایک رکن شعر لکھے گا اور اسکا جواب بھی کوئی دوسرا رکن شعر میں ہی دے گا -

مثلا"
دل نااُمّید تو نہیں، ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام! مگر شام ہی تو ہے

اور جواباً یہ شعر

دل گرفتہ ہی سہی، بزم سجا لی جائے
یاد جاناں سے کوئی شام نہ خالی جائے

دل ناداں تجھے ہوا کیا ہے
آخر اس درد کی دوا کیا ہے
 

A Basit

محفلین
دل کا کیا احوال سناؤں چپ ہی رہنے دے ہمدم
چپ رہنے میں جو لذت ہے کہنے میں وہ بات نہیں
 

رباب واسطی

محفلین
دل میں کچھ یوں سنبھالتا ہوں غم
جیسے زیور سنبھالتا ہے کوئی
پیڑ پر پک گیا ہے پھل شاید
پھر سے پتھر اچھالتا ہے کوئی
 

فرخ منظور

لائبریرین
عادت ہی بنا لی ہے، تم نے تو منیر اپنی
جس شہر میں بھی رہنا، اکتائے ہوئے رہنا
سانس لینا بھی کیسی عادت ہے
جیے جانا بھی کیا روایت ہے
کوئی آہٹ نہیں بدن میں کہیں
کوئی سایہ نہیں‌ ہے آنکھوں میں
پاؤں بے حِس ہیں چلتے جاتے ہیں
اِک سفر ہے جو بہتا رہتا ہے
کتنے برسوں سے کتنی صدیوں سے
سانس لیتے ہیں، جیتے رہتے ہیں

عادتیں بھی عجیب ہوتی ہیں !
 

سیما علی

لائبریرین
رگوں میں دوڑتے پھرنے کے ہم نہیں قائل
جب آنکھ ہی سے نہ ٹپکا تو پھر لہو کیا ہے
لہو سے میں نے لکھا تھا جو کچھ دیوار زنداں پر
وہ بجلی بن کے چمکا دامن صبح گلستاں پر

سیماب اکبر آبادی

بھیا تھوڑی توجہ چاہئے آپکی دیکھیے کیا ہم نے کچھ درست سمجھے یا کچھ اور!!!!!
 
Top