سوشل میڈیائی لطائف اور ہم (از قلم نیرنگ خیال)

نیرنگ خیال نے 'آپ کی طنزیہ و مزاحیہ تحریریں' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مئی 23, 2017

  1. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    ایک کام میں مصروف تھے کہ میز پر پڑا فون کپکپا اٹھا۔ اب معلوم نہیں کہ کپکپاہٹ سے خوف نمایاں تھا کہ یہ خوشی کی لہر تھی۔ فون اٹھایا تو دیکھا ایک دوست نے وٹس ایپ پر ایک لطیفہ بھیجا تھا۔ لطیفہ اچھا تھا۔ سو ہم نے جواباً "ہاہاہاہاہا" کا میسج اس کو بھیج دیا۔ تاکہ سند رہے لطیفہ وصول پایا ہے اور پڑھنے والے نے اس سے حظ بھی اٹھایا ہے۔ ابھی چند ثانیے ہی گزرے تھے کہ فون دوبارہ کپکپا اٹھا۔ دیکھا وہی لطیفہ کسی نے ایک وٹس ایپ گروپ میں شئیر کر رکھا تھا۔ مروتاً ایک دانت نکالتا ہوا شتونگڑہ وہاں رسید کیا ۔ ابھی فون واپس نہ رکھا تھا کہ ایک اور گروپ ٹمٹما اٹھا۔ دیکھا تو اس گروپ میں ایک حسین و مہ جبیں نے وہی لطیفہ پھینکا تھا۔ حسن کونظر انداز کرنا جتنی بڑی گستاخی ہے اس کے ہم ہرگز متحمل نہیں ہو سکتے تھے۔ سو فوراً سے پیشتر دو چار ہنسی سے لوٹ پوٹ ہوتے ہوئے شتونگڑے باقاعدہ اقتباس لے کر رسید کیے تاکہ کوئی اور بدمذاق یہ نہ سمجھے ہمیں اس کی بات پر ہنسی آئی ہے۔ ہنسی بہ حق دار رسید ۔
    کام سے فارغ ہو کر سوچا کہ کچھ دیر آستانہ فیس بک پر حاضری دے لی جاوے۔ ابھی اطلاعاتی صفحہ پر لوگوں کی کارستانیاں ابھرنی شروع ہوئی تھیں کہ ایک پرانا لطیفہ نئے سنجیدہ لطائف کے درمیان جگمگاتا نظر آیا۔ اس لطیفے سے جڑی کئی یادیں آگئیں۔ ہم نے بےاختیار ہو کر "ہاہاہا" کا شتونگڑہ رسید کیا۔ اور آگے کو چل دیے۔ کیا دیکھتے ہیں کہ وہی لطیفہ ایک اور پرانے دوست نے بھی شیئر کر رکھا ہے۔ فوراً لعن طعن کی۔
    "یہ کیا حرکت ہے؟ کبھی کوئی سنجیدہ بات بھی کر لیا کر۔ یہاں تم لوگوں نے تھیٹر لگایا ہوا۔ اور قبل مسیح کے لطائف سنا کر ہنسانے کی کوشش کرتے ہو۔"
    اس کو ڈانٹ پلا کر ایک فخر کا احساس جاگا۔ شرم آرہی ہوگی اب اسے۔ دل میں شرمندہ ہو رہا ہوگا۔ کہ واقعی کتنا پرانا لطیفہ شئیر کیا ہے۔ اپنے آپ کو داد دیتے ہوئے ذرا سا صفحہ آگے بڑھایا تو کیا دیکھتے ہیں کہ کسی انجان حسینہ نے ایک فیس بکی گروپ میں وہی لطیفہ تازہ تازہ ارسال فرمایا ہے۔ تصویریں دھوکا ہیں۔ ان پر اعتبار مت کیجیو۔ مگر ہائے۔۔۔۔ دل ہی تھا پگھل گیا۔ کئی الٹے سیدھے شتونگڑے بنائے۔ اور عرض کی۔
    " کیا کمال لطیفہ شریک کیا ہے۔ واہ واہ۔۔۔ بھئی لوگ بھی کیا سوچتے ہیں۔۔۔ ہاہاہاہا۔ آج ہی پڑھا۔ بلے بلے۔۔۔"
    داد و تحسین کے ڈونگرے برسا کر ابھی واپس بھی نہ پلٹے تھے کہ انہی موصوفہ نے ہمارے تبصرے پر ایک لال سرخ سہاگن قسم کا "دل" ارسال کر دیا۔ بس بےارادہ ہی آئندہ سے ہمیشہ اس حسینہ کے لطیفوں پر ہنسنے کا ارادہ فرما لیا تھا۔
    فیس بک سے فارغ ہو کر سوچا پیر ٹوئٹر شریف کے درشن کیے بھی مدتیں بیت گئی ہیں۔ وہاں قدم رکھا ہی تھا کہ ایک دوست نے وہی لطیفہ تصویری شکل میں لگا رکھا تھا۔ ہنہ۔ ہم نے ہنکارہ بھرا۔ نظرانداز کر کے آگے بڑھے تو پھر ایک حسینہ کی طرف سے وہی تصویر نظر آئی۔۔۔۔۔۔اطلاعاتی صفحہ وہیں ٹھہر گیا۔۔۔۔۔۔ و علی ہذا لقیاس
     
    • پر مزاح پر مزاح × 30
    • زبردست زبردست × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    واہ واہ واہ۔۔۔۔!

    یعنی یہ مت دیکھو کہ کیا کہہ رہا ہے یہ دیکھو کون کہہ رہا ہے۔ :):D:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 8
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  3. فرقان احمد

    فرقان احمد محفلین

    مراسلے:
    10,184
    پھر تو ہمارا ہر لطیفہ آپ کو کثیفہ ہی لگے گا صاحب؛ تحریر میں جان ہے اور حقائق سے بھی قریب تر ہے؛ ویل ڈن :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  4. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ویسے اب سوشل میڈیا کے ہر پلیٹ فارم پر وہی لطیفہ دو دن تک گھومتا رہتا ہے۔ اتنا کہ بندہ بے زار ہو جاتا ہے۔

    رہی ہماری ٹائم لائن تو وہاں لطیفے شئر کرنے والے ہی نظر نہیں آتے امتیازِ تذکیر و تانیث تو بعد کی بات ہے۔ ہمیں تو جب کبھی اچھے لطیفے پڑھنے کا شوق چراتا ہے تو محفل ہی کا منہ دیکھتے ہیں۔ :) :) :)
     
    • متفق متفق × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  5. آصف اثر

    آصف اثر معطل

    مراسلے:
    3,060
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    ہاہاہاہاہا۔۔۔زبردست نیرنگ بھائی۔

    کہیں خود کو حسینہ نہ سمجھیو اب ! :D
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  6. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    کہیں محفل میں آج کی تصویر، کیسے کیسے اشتہار، آج کا لطیفہ یا ایک جملہ کے لطائف میں بھی تو نہیں دیکھ لیا؟ :unsure:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
  7. عبدالقیوم چوہدری

    عبدالقیوم چوہدری محفلین

    مراسلے:
    17,676
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    :waiting:
    :tongueout::wink:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  8. اکمل زیدی

    اکمل زیدی محفلین

    مراسلے:
    4,021
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    اچھی عکاسی کی آپ نے کچھ ایسا ہی ہے ۔ ۔ :)
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  9. محمد عدنان اکبری نقیبی

    محمد عدنان اکبری نقیبی محفلین

    مراسلے:
    18,425
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cheerful
    بہت خوب نیرنگ بھائی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  10. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    کیا لطیفہ؟
    یا
    ڈی پی؟ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  11. ہادیہ

    ہادیہ محفلین

    مراسلے:
    5,092
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Angelic
    سرجی آپ کبھی سریس ہوئے ہیں لکھتے وقت۔۔:pمیرا خیال ہے نہیں ۔۔:Dاسی لیے تو اتنا مزے کا لکھتے ہیں:p(y)(y)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  12. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    25,090
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    لطیفے کا پوچھا ہے۔ ڈی پی ہوتی تو اس پوسٹ کے بجائے وہیں چکر لگایا ہوتا محترم نے۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
  13. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    جو شخص دن میں دس لطیفے پڑھے گا اور ہر لطیفہ چھ بار پڑھے گا اور ہر بار (با اعتبارِ ارسال کنندہ) تہہِ دل سے ہنسے گا بھی۔ وہ بھلا سنجیدہ کیسے ہو سکتاہے۔ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    ویسے محفل میں ایسی اٹریکشنز کی کمی کے باعث نین بھائی کم کم ہی یہاں پھٹکتے ہیں۔ :) :) :)
     
    • پر مزاح پر مزاح × 5
    • متفق متفق × 1
  15. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,443
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    میں بھی کہوں نین بھیا ہمیں اگنور کیوں کر رہے ہیں آج کل :rollingonthefloor:
    محمداحمد بھیا دیکھ لیں کیا کیا ہو رہا آج کل۔ بھابھی نے ہاتھ ہولا رکھا ہوا ان پر
     
    • پر مزاح پر مزاح × 4
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  16. عبد الرحمٰن

    عبد الرحمٰن محفلین

    مراسلے:
    2,623
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پنجابی میں کہتے ہے ساڈا کَتا کَتا تے توہاڈا کتا ٹومی
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  17. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    اب سمجھ آئی نا۔۔۔! :eyerolling:
    میں تو کہتا ہوں۔۔۔۔ :sneaky:

    لگوا دیں کلاس ان کی۔ بہت دن ہو گئے ہیں۔ :):D:p
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  18. مقدس

    مقدس لائبریرین

    مراسلے:
    28,443
    جھنڈا:
    England
    موڈ:
    Tired
    آئیں بھیا۔۔۔ مل کر یہ نیک کام کرتے ہیں۔۔ بھابھی کو میسج میں کرتی ہوں۔۔ شکایت کا پیراگراف آپ لکھ دیں :rollingonthefloor:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  19. محمداحمد

    محمداحمد لائبریرین

    مراسلے:
    22,240
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    مجھ سے مختصر نویسی نہیں ہوتی بھئی! :nottalking:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 3
  20. نیرنگ خیال

    نیرنگ خیال لائبریرین

    مراسلے:
    17,934
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Dunce
    نہیں نہیں۔۔۔ دونوں باتیں دیکھو۔۔ دھوکے میں مت مارے جانا۔۔۔
     
    • پر مزاح پر مزاح × 2

اس صفحے کی تشہیر