سوال گندم کا اور جواب میں ملے چنے

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
شوہر اور بیوی کی جنگ میں ہمیشہ شوہر ہار جاتا ہے۔
بیوی کے گلے کے درد کا علاج سونے کا ایک ہار ہے۔

س) پشیمانی میں پیشانی پر ہی کیوں ہاتھ مارتے ہیں؟
 

خرد اعوان

محفلین
شوہر اور بیوی کی جنگ میں ہمیشہ شوہر ہار جاتا ہے۔
بیوی کے گلے کے درد کا علاج سونے کا ایک ہار ہے۔

س) پشیمانی میں پیشانی پر ہی کیوں ہاتھ مارتے ہیں؟

ج) ہیں ؟؟؟ میں‌نے تو سنا تھا لوگ پشیمان ہوتے ہیں تو منہ چھپاتے پھرتے ہیں‌۔:blush:

س) اس شعر کو مکمل کریں‌ :

نیند بہت خوب آتی ہوگی اسے میرے جانے کے بعد:beating:
 

شمشاد

لائبریرین
مچھر نے کہا اپنی محبوبہ سے مجھے ستانے کے بعد
نیند بہت خوب آتی ہوگی اسے میرے جانے کے بعد

س) جگنو کی بجلی کا بِل کون ادا کرتا ہے؟
 

خرد اعوان

محفلین
مچھر نے کہا اپنی محبوبہ سے مجھے ستانے کے بعد
نیند بہت خوب آتی ہوگی اسے میرے جانے کے بعد

ویل ڈن شمشاد بھائی ۔

س) جگنو کی بجلی کا بِل کون ادا کرتا ہے؟

ج) بجلی کا بل ؟؟؟؟؟؟؟ ارے کون سی بجلی کا بل اس نے تو کنڈا ڈال رکھا ہے ۔

س) نازکی ان کے لب کی کیا کہیے ۔(مصرعہ لگا کر شعر مکمل کریں‌ ۔)
 

مغزل

محفلین
نازکی اس کی لب کی کیا کہیئے۔۔
مینڈکی جو ’’ زکام‘‘ کی سی ہے۔۔:hatoff:

مینڈکی کو زکام کیوں ہوتاہے ؟؟؟ :boxing:
 

مغزل

محفلین
کیا قائدِ اعظم کا فرمان ۔۔۔ صرف پڑھنے کیلیے ہے۔

بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا پیغام :
میں آپ کو واضح طور پر بتا دینا چاہتا ہوں کہ پاکستان کی سرکاری زبان اردو ہو گی اور صرف اردو، اور اردو کے سوا کوئی اور زبان نہیں ہو گی۔ دیگر اقوام کی تاریخ اس امر پر گواہ ہے کہ ایک مشترکہ سرکاری زبان کے بغیر کوئی قوم باہم متحد نہیں ہو سکتی اور نہ کوئی اور کام کر سکتی ہے، پس جہاں تک پاکستان کی سرکاری زبان کا تعلق ہے وہ صرف اور صرف اردو ہی ہو گی۔
21 مارچ 1948 ڈھاکہ
 

شمشاد

لائبریرین
سارے پیغام پڑھنے کے لیے ہی ہیں۔ عمل کون کرتا ہے۔

س) دن میں سونے کا زیادہ مزہ کیوں آتا ہے؟
 

مغزل

محفلین
یہ تو امیرِ نیم شب ۔۔۔ (الّو میاں ) سے پوچھنے کی بات ہے ۔۔ آپ ہم سے پوچھ رہے ہیں۔۔

کہیں مغالطہ تو نہیں ‌ ہوگیا؟؟؟
 

شمشاد

لائبریرین
مغالطے بھی تو انسانوں سے ہی ہوتے ہیں۔

س) الو کو مغرب میں عقلمندی کی نشانی کیوں سمجھا جاتا ہے؟
 

وجی

لائبریرین
یہ تو الو یا پھر مغرب والوں سے بوچھیں‌ ویسے ہوسکتا ہے جس طرح ادیب ، فلسفی، سائینسدان اور بڑے لوگ رات رات بھر جاگ کر اپنا کام کرتے ہیں اسی طرح الو بھی رات کو جاگتا ہے

ویسے وہ تو لومڑی کو بھی چالاک سمجھتے ہیں کیا واقعی لومڑی چالاک ہوتی ہے ؟؟
 

مغزل

محفلین
پتہ نہیں میری سرسری سی ملاقات ہے ۔۔ تفصیلی ملاقات پر ہی کچھ عرض کرسکوں گا۔ :hatoff:

ملاقات کیلئے کیا کسی تقریب کی بھی ضرورت ہے ؟؟ :blush:
 

شمشاد

لائبریرین
چالاک ہی ہوتی ہے تو ہر دفعہ بچ کر نکل جاتی ہے ناں۔

س) یکے کے پہیے اتنے بڑے بڑے کیوں ہوتے ہیں؟
 

عمر سیف

محفلین
کیونکہ وہ جلد سواری کو منزل پہ پہنچا سکیں۔

آج کل چنگ چی والے سواری سے کتنے کرایہ لے رہے ہیں ؟
 

مغزل

محفلین
چنگ چی کا پہیہ۔

پہیہ سب سے پہلے کس نے دریافت کیا تھا ؟؟ (میرا نام مت لیجئے گا ۔۔ میں اتنا پرانا نہیں ہوں)
 

مغزل

محفلین
انسان (ا ن س ان ) سے ہے اور آدمی ( آ د م ی ) سے۔۔

آدمی ۔۔ آدمی نہ ہوتا تو اور کیا ہوتا‌؟؟
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top