اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 5

زیک

مسافر
اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور آپ کسی بھی ماضی کے کسی بھی زمانے اور جگہ سوائے ساتویں صدی عیسوی کے عرب جا سکتے ہوں تو آپ کس دور اور کس علاقے میں جانا پسند کریں گے اور کیوں؟
 

فرخ منظور

لائبریرین
واہ کیا خوب سوال ہے - زیک میں تو غالب کے زمانے میں جانا چاہوں گا اور انہیں بتاؤں گا کہ اکیسوی صدی میں لوگ آپ کے اور زیادہ دیوانے ہوچکے ہیں اور پھر امیر خسرو کے پاس کیونکہ
چھاپ تلک سب چھین لی رے موسے نیناں ملائی کے
اپنی سی کر لی نی رے مو سے نیناں ملائی کے
اور ان سے انکا تمام ہندوی کلام سنوں گا اور نوٹ کرکے اس صدی کے لوگوں کو تحفہ پیش کروں گا -
ہوسکا تو بابا بلھے شاہ کے پاس بھی حاضری دوں گا اور انہیں نذرانہ عقیدت پیش کروں گا -
یہ وہ لوگ ہیں جن کا میں غلام ہوچکا انکے سحر سے کسی طور چھٹکارہ نہیں‌-
 

فہیم

لائبریرین
اگر آپ کے پاس ٹائم مشین ہو اور آپ کسی بھی ماضی کے کسی بھی زمانے اور جگہ سوائے ساتویں صدی عیسوی کے عرب جا سکتے ہوں تو آپ کس دور اور کس علاقے میں جانا پسند کریں گے اور کیوں؟


اصول کے مطابق پہلے آپ اپنا جواب بتائیں:)
 

ابوشامل

محفلین
زیک صاحب! اگر میں ساتویں صدی کے عرب میں ہی جانا چاہوں تو آپ کی ٹائم مشین مجھے وہاں نہيں جانے دے گی کیا؟
دوسری بات میرے خیال میں آپ کو صرف سوال کرنا چاہیے، کسی پر اپنا جواب نہیں ٹھونسنا چاہیے اور میرے خیال میں بطور ایک سینئر رکن کے یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔
 

جہانزیب

محفلین
زیک صاحب! اگر میں ساتویں صدی کے عرب میں ہی جانا چاہوں تو آپ کی ٹائم مشین مجھے وہاں نہيں جانے دے گی کیا؟
دوسری بات میرے خیال میں آپ کو صرف سوال کرنا چاہیے، کسی پر اپنا جواب نہیں ٹھونسنا چاہیے اور میرے خیال میں بطور ایک سینئر رکن کے یہ آپ کی ذمہ داری بھی ہے۔
نہیں جانے دے گی، جانے دیتی تو لمبی لائن لگ جاتی یہاں، اور زیک کے پاس اتنا ایندھن نہیں تھا :grin:
 

شمشاد

لائبریرین
بچپن سے زیادہ شاہانہ دور اور کون سا ہو سکتا ہے، بس اسی دور میں جانا چاہوں گا۔
 
میں تو اسی دور میں رہنا چاہوں گا کہ آپ رفیقوں کی ہم نشینی میسر ہے۔ یا مستقبل کا سفر کرنا چاہوں گا ترقی یافتہ تکنیک (اور مذہبی اقدار کا حال) دیکھنے کے لئے۔
 

یاز

محفلین
ساتویں صدی کی شرط کے بعد 1450 عیسوی کے قریب ترکی جانا پسند کروں گا تاکہ استنبول کی فتح جیسے عظیم ترین واقعہ میں شامل ہو سکوں۔
 

وجی

لائبریرین
صلاح الدین ایوبی کے دور میں جانا چاہوں گا تاکہ اس عظیم مجاہد کو دیکھ سکوں
 

زیور

محفلین
جب گاڈی مڑنے کے ساتھ نظر گنبد خضرا پر جا لگی.............آہ بس وہ پل اک بار پهر مالک...اک بار پهر
 

تعبیر

محفلین
میں باہر بیٹھ کر آپ سب کا انتظار کروں گی :grin: واپس آکر سب سے پہلے مجھے رپورٹ دیجیے گا

میں نے ایک فلم دیکھی تھی جس مین اس کے پاس اس دور کی کرنسی بھی نہیں ہوتی سو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے اسے
 

ابوشامل

محفلین
خیر اب تو مشین نے "وہاں" لے جانے سے انکار کر دیا ہے :) اس لیے 16 ویں صدی میں عظیم ترک جہاز راں پیری رئیس کے دور میں جانا چاہوں گا جنہوں نے دنیا کے درست اور خوبصورت ترین نقشے مرتب کیے۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
میرے خیال میں وہ سوچنا چاہے جو ہو سکتا ہے میں تو بس یہی رہوں گا کیوں کے مجھے پتہ ہے ایسا ہونا ممکن ہی نہیں ہے :grin: جو کم ہو نہیں سکتا اس کے بارے میں سوچنا بے کار ہے ہی ہی ہی

میں سب سے درخواست کروں گا بھائی حقیقت پسند بنو خواب نا دیکھو اور اگر خواب دیکھنے ہیں تو ایسے جن کی تعبیر بھی ہو






ویسے مجھے ایک بات ٹیم مشین مل جائے نا ۔ ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہا ہا ہا
 
Top