اجتماعی انٹرویو سوال نمبر 5

damsel

معطل
7 صدی مین ہی جاتی لیکن چونکہ ایسا ممکن نہیں تو ۔۔۔۔۔

اپنی زندگی 10 سال یا 17 سال پیچھے لے جانا چاہوں گی وہ غلطیاں نہ کرنے کے لیے جو کر چکی ہوں
 
محمد وارث

لائبریرین
بہت اچھا سوال ہے۔

میں 1857ء سے 1947ء تک کے ہندوستان میں جانا چاہونگا، کیسے کیسے ادباء، شعراء، علماء، فضلاء، اور راہنماؤں سے ملاقات ہوگی، واہ واہ، اے کاش اے کاش۔

ایک "ذاتی" سا واقعہ یاد آ گیا، کچھ ماہ پہلے غالب پر کچھ پڑھ رہا تھا، میری بیوی نے دیکھا تو حسبِ معمول طنزیہ جملہ کسا لیکن میری روح تک سرشار ہو گئی، کہنے لگی، "اچھا ہوتا تم بھی غالب کے ساتھ ہوتے اور لا لا کر اس کافر کو شراب دیا کرتے، میرے پلے تو نہ پڑتے"۔ واہ واہ، سبحان اللہ، سبحان اللہ۔ مکرر ارشاد :)
 
فہیم

لائبریرین
کچھ جوابات غلط ہیں

جیسے شمشاد صاحب اور زونی وغیرہ کے

زیک کے سوال کا مطلب یہ ہے کہ آپ جس دور میں بھی جائیں گے وہاں اپنی موجودہ عمر میں ہی جائیں گے
نہ کے ساتھ ساتھ آپ کی عمر بھی اسی کی مناسبت سے کم ہوجائے گی

اگر ایسا ہوتا تو زیک خود 15ویں صدی عیسویں میں نہ جاپاتے
کیوں کے تب تو زیک کا کچھ عطا پتہ ہی نہ ہوگا:)

اسی طرح وارث صاحب اور سخنور صاحب وغیرہ نے بھی جہاں جانے کی بات کی ہے وہ موجودہ عمر میں ہی جانے کی بات کی ہے
 
زونی

محفلین

ہاں نا تو میں موجودہ عمر میں ہی اپنے بچپن میں جاؤں گی نا ، اب بونی بن کے تو جانے سے رہی;):grin:
 
شمشاد

لائبریرین
شکریہ فہیم یہ بات بتانے کا، ہم سب تو یہی سمجھ رہے تھے کہ عمر کم ہو گی۔
موجودہ عمر کے ساتھ تو پھر 1857 میں چلتے ہیں۔
 
حسن علوی

محفلین
آٹھویں صدی میں جانا پسند کرتا کہ محمد بن قاسم کو دیکھ سکتا، اسکے بعد ٹیپو سلطان کے دور میں کہ ان سے ملنے کی بھی بڑی خواہش تھی۔
 
Top