سوات کا پرستان

زیک

مسافر
طویل اور بے زار کن سفر۔۔۔
خراب سڑکوں کا بے حال جال۔۔۔
دھول مٹی۔۔۔
اور درختوں سے خالی گنجے پہاڑ۔۔۔
بور اور مایوس ہوجائیں گی وہاں جاکر!!!

سید عمران اتنی مبالغہ آرائی کر کے شاید ہمیں ڈرانا چاہ رہے ہیں کہ وہاں جا کر ہماری خوشی دگنی ہو جائے۔ :)
یہ شاید سوات سے مایوس لوٹے ہیں لیکن تصویری ثبوت محفل پر پیش نہیں کیا۔
 
زیک

مسافر
بشیگرام کا علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 51 کلومیٹرزکے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہیں۔

میرے خیال میں مینگورہ سے آگے یعنی کالام وغیرہ کی طرف یہ حالات نہیں ہیں۔ وہاں تو گلیشئر بھی ہیں اور جھیلیں بھی۔

مینگورہ کے حالات تو بیس پچیس سال پہلے بھی سیر سپاٹے والے نہ تھے
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین

ہادیہ

محفلین
بھائی پریاں تو خوابوں میں آتی ہیں ۔:D
سچی۔۔۔۔ ہمیں تو کبھی نظر نہیں آئیں۔۔۔۔ آپ کو کبھی نظر آئی کوئی پری خواب میں؟؟
ویسے پری کوئی فرضی تخیل ہے جہاں تک میرا خیال ہےکیونکہ قرآن پاک میں جنات کا ذکر تو موجود ہے پریوں کا نہیں۔۔۔۔۔ لیکن اللہ پاک نے مخلوق (سنا اور پڑھا بھی ہے )بہت طرح کی پیدا فرمائی ہے۔ باقی واللہ اعلم۔۔
 
پریاں برحق ہیں
 
جاسمن

لائبریرین
سوات بہت خوبصورت ہے۔سیدو شریف کا حسن ،وہاں کی درگئی،خوش اخلاق اور ہنستی مسکراتی اجنبی لیکن اپنی اپنی سی خواتین کے ساتھ ان کے گھر کے کمرے میں بنے چولہے کے گرد بیٹھ کے قہوہ پینا اور اک دوجے سے اشاروں میں بات چیت،جھومر،ملی نغمے اور پاکستان زندہ باد کے اونچے اونچے نعرے،مینگورہ کے دریائے سوات کے کنارے بیٹھنا،وہاں کے ایک خوبصورت گھر میں بن بلائے مہمان بن کے کافی پینا اور ڈھیر ساری باتیں کرنا،ملم جبہ کی اونچائیاں اور برف،سوات کے لوگوں کی مہمان نوازی،کالام میں چارپائیوں پہ بیٹھ کے پانی میں پاوں رکھ کے پراٹھے اور پکوڑے کھانا۔
 
محمد وارث

لائبریرین
مینگورہ کے حالات تو بیس پچیس سال پہلے بھی سیر سپاٹے والے نہ تھے
درست فرمایا آپ نے، مینگورہ پہنچ کر میرا پہلا تاثر یہی تھا کہ پنجاب کے گرمی اور گرد و غبار کا صرف بیک گراؤنڈ تبدیل ہوا ہے، لیکن جوں جوں مینگورہ سے آگے نکلتے گئے، موسم و مناظر و ماحول بہتر ہوتے گئے۔ :)
 
ٹرومین

محفلین
ویسے پری کوئی فرضی تخیل ہے جہاں تک میرا خیال ہےکیونکہ قرآن پاک میں جنات کا ذکر تو موجود ہے پریوں کا نہیں۔۔۔۔۔ لیکن اللہ پاک نے مخلوق (سنا اور پڑھا بھی ہے )بہت طرح کی پیدا فرمائی ہے۔ باقی واللہ اعلم۔۔
غالباً جن کی مؤنث کو پری کہتے ہیں۔ :)
 
Top