سوات کا پرستان

سوات کے علاقہ بشیگرام کو مقامی لوگ پرستان بھی کہتے ہیں ۔ بشیگرام کا علاقہ سوات کے مرکزی شہر مینگورہ سے 51 کلومیٹرزکے فاصلے پر شمال کی جانب واقع ہیں۔

سطح سمندر سے اس کی اونچائی نو ہزار پانچ سو فٹ ہے، اس حسین وادی میں بہنے والا پر شور دریا، سبزہ اور رنگ برنگے پھول ہر ایک کو اپنی طرف کھینچتے ہیں۔

swat-bashigram_L1.jpg

خیبر پختونخوا کی محکمہ سیاحت نے اس حسین وادی میں سیاحت کو فروغ دینے کیلئے ہٹس اور پارک تعمیر کیا ہے تاکہ علاقے میں سیاحت کو فروغ دیا جا سکیں۔

پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد علی سید کے مطابق ٹوارزم کارپوریشن ایسے پروجیکٹس لگا کر نئے علاقے سیاحوں کیلئے کھول رہے ہیں تاکہ شہروں پر بوجھ کم ہواور یہ بتا سکیں کہ ماحول دوست سیاحت کیا ہے۔

swat-bashigram_L2.jpg

بشیگرام کا یہ خوبصورت علاقہ ابھی تک زیادہ تر ملکی و غیر ملکی سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہیں تاہم سیاحت کے شوقین افراد اب بھی اس دلفریب وادی کا رخ کرتے ہیں جہاں ٹھنڈی ہواؤں، قدرتی مناظر، پر شور دریا اور پرندوں کی چہچہاہٹ کا مزہ لیتے ہیں۔

swat-bashigram_L5.jpg

ایک سیاح کا کہنا ہے کہ اس جگہ پر قدرتی ہوائیں اور یہاں کا موسم بہت زبردست ہے۔جگہ بہت زبر دست ہے لیکن روڈ ٹھیک نہیں ہیں۔

swat-bashigram_L4.jpg

وادی بشیگرام کے آخری سرے پر گیارہ ہزار پانچ سو فٹ کی بلندی پر واقع طلسماتی اور دلفریب بشیگرام جھیل بھی موجود ہے تاہم رابطہ سڑک نہ ہو نے کے باعث ابھی تک سیاحوں کی نظروں سے اوجھل ہے۔
روزنامہ جنگ
 

عینی مروت

محفلین
کیا دلکش ہوگا وہ منظر۔۔
جب بادل بشیگرام جھیل پر سایہ فگن ہوں اور۔۔۔
جھیل کے پرسکون پانیوں کے آئینے انکا عکس لیتے نہ تھکیں۔۔

بہت اچھی اور معلوماتی پوسٹ۔۔۔۔۔
 
کیا دلکش ہوگا وہ منظر۔۔
جب بادل بشیگرام جھیل پر سایہ فگن ہوں اور۔۔۔
جھیل کے پرسکون پانیوں کے آئینے انکا عکس لیتے نہ تھکیں۔۔

بہت اچھی اور معلوماتی پوسٹ۔۔۔۔۔
بلاشبہ ہمارے شمالی علاقہ جات قدرت کی عظیم نعمتوں اور دلکش حسین نظروں سے لبریز ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
ہائیں!! کیوں؟؟ کیا وجہ ہے؟؟ نام بہت سنا ہے لیکن ہم نے سوات نہیں دیکھا ہوا۔
طویل اور بے زار کن سفر۔۔۔
خراب سڑکوں کا بے حال جال۔۔۔
دھول مٹی۔۔۔
اور درختوں سے خالی گنجے پہاڑ۔۔۔
بور اور مایوس ہوجائیں گی وہاں جاکر!!!
 

محمد وارث

لائبریرین
طویل اور بے زار کن سفر۔۔۔
خراب سڑکوں کا بے حال جال۔۔۔
دھول مٹی۔۔۔
اور درختوں سے خالی گنجے پہاڑ۔۔۔
بور اور مایوس ہوجائیں گی وہاں جاکر!!!
میرے خیال میں مینگورہ سے آگے یعنی کالام وغیرہ کی طرف یہ حالات نہیں ہیں۔ وہاں تو گلیشئر بھی ہیں اور جھیلیں بھی۔
 
آخری تدوین:

عینی مروت

محفلین
طویل اور بے زار کن سفر۔۔۔
خراب سڑکوں کا بے حال جال۔۔۔
دھول مٹی۔۔۔
اور درختوں سے خالی گنجے پہاڑ۔۔۔
بور اور مایوس ہوجائیں گی وہاں جاکر!!!

گنجے پہاڑ؟
چند ایک کے علاوہ ہم نے تو کچھ عرصہ پہلے تقریبا سب کے سر پر گھنے سبز بال دیکھے تھے۔۔
اور دھول مٹی نے بھی سبزے کی شال اوڑھ رکھی تھی
 

لاریب مرزا

محفلین
گنجے پہاڑ؟
چند ایک کے علاوہ ہم نے تو کچھ عرصہ پہلے تقریبا سب کے سر پر گھنے سبز بال دیکھے تھے۔۔
اور دھول مٹی نے بھی سبزے کی شال اوڑھ رکھی تھی
سید عمران اتنی مبالغہ آرائی کر کے شاید ہمیں ڈرانا چاہ رہے ہیں کہ وہاں جا کر ہماری خوشی دگنی ہو جائے۔ :)
 
Top