1. احباب کو اردو ویب کے سالانہ اخراجات کی مد میں تعاون کی دعوت دی جاتی ہے۔ مزید تفصیلات ملاحظہ فرمائیں!

    ہدف: $500
    $453.00
    اعلان ختم کریں

نصیر الدین نصیر سوئے گلشن وہ تیرا گھر سے خراماں ہونا --- سید نصیر الدین نصیر

الف نظامی نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 14, 2009

  1. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    "آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا" غالب علیہ الرحمۃ

    سوئے گلشن وہ تیرا گھر سے خراماں ہونا
    سرو کا جھومنا ، غنچوں کا غزلخواں ہونا

    خوبرو گرچہ ہوئے اور بھی لاکھوں‌ لیکن
    تجھ سے مخصوص رہا خسرو خوباں ہونا

    زندگی بھر کی تمناوں‌ کا ٹھہرا حاصل
    سامنے تیرے میرا خاک میں ‌پنہاں ہونا

    یہ تو اندر کا میرے درد ہے ، دکھ ہے ، غم ہے
    میرے رونے پہ کہیں تم نہ پریشاں ہونا

    واعظِ شہر کی تقدیر میں یارب جنت
    میری قسمت میں ہو خاکِ درِ جاناں ہونا

    گھر میں وہ آئے نہیں پاس کچھ اشکوں کے سوا
    آج محسوس ہوا بے سرو ساماں ہونا

    خاک سے ہو کے میرا خاک میں‌ جانا مر کر
    اپنے ہی گھر میں ہو جیسے میرا مہماں ہونا

    تم نے دریا ہی کو دیکھا ہے اٹھاتے طوفاں
    آج دیکھو کسی قطرے کا بھی طوفاں ہونا

    جب لحد میں مجھے رکھیں تو خدا را تم بھی
    جلوہ فرما بہ سرِ گورِ غریباں‌ ہونا

    جتنا مشکل ہے کسی اور کو کرنا تسلیم
    اتنا مشکل نہیں کافر کا مسلماں‌ ہونا

    دے جو شاہی تجھے آواز تو مت بھول نصیر
    اس سے بہتر ہے گدائے شہ جیلاں ہونا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 7
    • زبردست زبردست × 4
  2. سید محمد نقوی

    سید محمد نقوی محفلین

    مراسلے:
    692
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amazed
    تم نے دریا ہی کو دیکھا ہے اٹھاتے طوفاں
    آج دیکھو کسی قطرے کا بھی طوفاں ہونا

    بہت اعلی!
    شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  3. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت شکریہ سید محمد نقوی۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  4. ملائکہ

    ملائکہ محفلین

    مراسلے:
    10,592
    موڈ:
    Daring
    بہت اچھا کلام ہے،شکریہ
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  5. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پسندیدگی کا شکریہ سخنور, ملائکہ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  6. سارہ خان

    سارہ خان محفلین

    مراسلے:
    15,819
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    بہت خوب ۔۔۔
     
  7. محمد وارث

    محمد وارث لائبریرین

    مراسلے:
    25,168
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Depressed
    شکریہ نظامی صاحب شیئر کرنے کیلیے، بہت خوبصورت غزل ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    پسندیدگی کا شکریہ سارہ خان۔
    پسندیدگی کا شکریہ محمد وارث صاحب۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    33,523
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    نظامی۔ نصیر الدین نصیر کا کلام تو بہت ٹائپ کر چکے ہیں۔ کوئی مجموعہ ہی یہاں مہیا کہ کر دیا جائے۔ پیر صاحب سے شاید کچھ لوگوں کے روابط بھی تھے۔اس لئے اجازت تو ملنے کی امید ہے۔اس سلسلے میں سنجیدگی سے سوچیں۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  10. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
  11. چھوٹاغالبؔ

    چھوٹاغالبؔ لائبریرین

    مراسلے:
    1,983
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    استاد جی کی یاد تازہ ہو گئی
    واہ
    آپ جانا ادھر آپ ہی حیراں ہونا
     
    • متفق متفق × 1
  12. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,609
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
     
    • زبردست زبردست × 1
  13. فرحت کیانی

    فرحت کیانی لائبریرین

    مراسلے:
    10,984
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Confused
    واہ واہ۔ بہت خوب۔
     
  14. الف نظامی

    الف نظامی لائبریرین

    مراسلے:
    13,933
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cool
    دے جو شاہی تجھے آواز تو مت بھول نصیر
    اس سے بہتر ہے گدائے شہ جیلاں ہونا​
     

اس صفحے کی تشہیر