سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

زیک

مسافر
روزہ skittles سے کھولا۔ پھر پانی electrolyte pills کے ساتھ۔

ایک کھجور۔ گوبھی کے پکوڑے کیچپ کے ساتھ۔ فروٹ چاٹ۔

آخر میں کافی کا ایک مگ۔

اسے افطار کہہ لیں یا ڈنر یا دونوں
 
آخری تدوین:
جب پیاس لگنی ہوتی ہے تب گوشت کھایا ہو یا نہ کھایا ہو لسی پی ہو یا نہ پی ہو کوئی معنی نہیں رکھتا حتکہ جیسے مرضی جتن کئیے ہوں لگ ہی جاتی ہے ،
کچھ چیزیں کھانے کے بعد پیاس بہت زیادہ لگتی ہے، مثلا چاول، مچھلی، گوشت اور فرائیڈ انڈہ ۔ آپ اس حقیقت سے انکار نہیں کر سکتے مردوں نے باہر جاکر کام کرنا ہوتا ہے تو گھریلو خواتین کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ مردوں کو سحری میں کیا کھلا رہی ہیں۔
 
گوشت ، فرائیڈ انڈے اور لسی ہماری ہر سحری کا حصہ رہے ہیں، اور آج کا ملا کر تقریباً چھ روزے ہو گئے ہیں کبھی پیاس نہیں لگی، ہمارے ہاں انڈہ تو ہر سحری میں شامل ہوتا ہے
 
گوشت ، فرائیڈ انڈے اور لسی ہماری ہر سحری کا حصہ رہے ہیں، اور آج کا ملا کر تقریباً چھ روزے ہو گئے ہیں کبھی پیاس نہیں لگی، ہمارے ہاں انڈہ تو ہر سحری میں شامل ہوتا ہے
لسی پیاس کی شدت کو سنبھال لیتی ہوگی اور دوسری بات یہ کہ آپ لوگ اس ڈائٹ کے عادی ہیں اس لئے آپ کو محسوس نہیں ہوتا۔
 
سین خے

محفلین
آفرین ہے بہن جی، گرمی اور کچن میں اتنا کام کرنا آسان نہیں ہے۔

معیار تو پھر یہی ہے کہ جو مردود (شنید ہے کہ یہ مرد کی جمع ہے) خوش خوراکی کرنا چاہتے ہیں وہ خود بنا کر کریں! :)

وارث بھائی، قبلہ خوش رہئیے۔ کیا ہی بہترین جواز عنایت فرمایا ہے مندرجہ بالا لقب استعمال میں لائے جانے کے لئے! اب ہم بے دھڑک اس کا استعمال کیا کریں گے :grin:
 
Top