سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

آج کی سحری میں نمکین گوشت، یخنی، گھی شکر اور پراٹھا
آج کی سحری میں آلو گوشت ،بھنڈی، انڈا، روٹی، اور الائچی والی لسی ۔

گوشت کھانے کے بعد کافی پیاس لگتی ہے ۔ تو سحری میں گوشت کھانا کافی رسکی کام ہے ،اس کا کیا علاج کیا؟
 
اے خان

محفلین
سب سحری میں شکر کھا رہے ہیں. یہ جو چائے میں استعمال ہوتا ہے وہ والا شکر ہے یا جو ادا کرتے ہیں وہ والا؟
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سب سحری میں شکر کھا رہے ہیں. یہ جو چائے میں استعمال ہوتا ہے وہ والا شکر ہے یا جو ادا کرتے ہیں وہ والا؟
چائے والا شکر بلکہ چائے والی شکر مؤنث ہوتی ہے اور ادا کیا جانے والا شُکر مذکر ہوتا ہے ۔
آج کے انسان میں مونث والی شکر کم ہونی چاہیئے اور ادا کرنے والا مذکر شکر زیادہ۔
 
اے خان

محفلین
بند گوبھی انڈے، پراٹھا، دہی، پھینیاں اور چائے
الحمد للہ
IMG_20180521_025931.jpg

تاکہ لوگ زیادہ متاثر نہ ہو جائیں
آپ کھاتے نہیں چکتے ہیں :LOL:
 
اے خان

محفلین
چائے والا شکر بلکہ چائے والی شکر مؤنث ہوتی ہے اور ادا کیا جانے والا شُکر مذکر ہوتا ہے ۔
آج کے انسان میں مونث والی شکر کم ہونی چاہیئے اور ادا کرنے والا مذکر شکر زیادہ۔
چائے والی شکر تو بچپن(یعنی چند سال پہلے) میں دکاندار سے جب خریداری کرتے تو تو بوری سے مٹھی بھر کر منہ میں ڈالتے... لیکن کبھی سحری میں خالی شکر نہیں کھایا
 
Top