شمشاد

لائبریرین
پاکستانی ریکارڈ بنانے میں ماہر ہیں۔

اور یہ تو ویسے بھی بہت اچھا ریکارڈ بنایا گیا ہے۔ مبارک ہو۔
 
ساجد

محفلین
لاہور:نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں کم وبیش 70 ہزار افراد نے قومی ترانہ پڑھ کر ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا ہے اور پاکستان کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شام ہوگیا ہے۔گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نمائندے بھی اس تقریب میں شامل تھے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یوتھ فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں 15 ہزار سے زائد ایتھلیٹ اور 50 ہزار سے زیادہ افراد شامل تھے جنہوں نے بیک وقت قومی ترانہ پڑھا اور ورلڈ ریکارڈ قائم ہوگیا

تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو

پاکستان زندہ باد
ایک عرصہ سے وطن عزیز کے برے حالات دیکھتے دیکھتے کبھی کبھار آنکھوں میں نمی آ جاتی ہے ۔ آج بھی آنکھیں بھیگیں لیکن دکھ سے نہیں بلکہ عقیدت و محبت سے اور یکجہتی کے مظاہرے کی دید سے ۔ سٹیڈیم میں موجود ان ہزاروں پاکستانیوں میں ایک آواز میری بھی تھی ۔ میں نے قومی ترانے کے اختتام پر بہت سے لوگوں کو فرطِ جذبات سے روتے دیکھا جن میں نوجوانوں کی اکثریت تھی۔ کاش یہ جذبہ سلامت رہے اور مزید پروان چڑھے۔
 
عسکری

معطل
لو جی لکھی گئی سرٹیفیکٹ ہماری اصلی نقلی کا پتا نہیں سپریم کورٹ کو شک ہے تو الیکشن کمیشن کو بھجوائے ہماری ڈگری:ROFLMAO:

525713_416007148464534_1431790138_n.jpg
 
arifkarim

معطل
یہ ریکارڈ کوئی بہت بڑی بات ہے؟ ہر سال دنیا میں مختلف مقامات پر لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے جلد ہی یہ ریکارڈ بھارت یا چین جیسا ملک توڑ دے گا۔
 
یہ ریکارڈ کوئی بہت بڑی بات ہے؟ ہر سال دنیا میں مختلف مقامات پر لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے جلد ہی یہ ریکارڈ بھارت یا چین جیسا ملک توڑ دے گا۔
اگر رب نے دماغ اچھا نہ ڈالا ہو یا ویسے ہی کوئی مرض ہو تو بندے کو چُپ رہنا چاہئیے۔
ایویں ای بونگیاں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں۔
ویسے میں آپکی مجبوری کو سمجھتا ہوں
 
شمشاد

لائبریرین
یہ ریکارڈ کوئی بہت بڑی بات ہے؟ ہر سال دنیا میں مختلف مقامات پر لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے جلد ہی یہ ریکارڈ بھارت یا چین جیسا ملک توڑ دے گا۔
آج تک تو بھارت یا چین کو یہ ریکارڈ بنانے کا خیال نہ آیا تو کیا پاکستان دشمنی یا دوستی کے زور پر پاکستانی ریکارڈ توریں گے؟
 
arifkarim

معطل
اگر رب نے دماغ اچھا نہ ڈالا ہو یا ویسے ہی کوئی مرض ہو تو بندے کو چُپ رہنا چاہئیے۔
ایویں ای بونگیاں مارنے سے کوئی فائدہ نہیں۔
ویسے میں آپکی مجبوری کو سمجھتا ہوں
تو جو اکثریت یہاں اس ریکارڈ کی ’’خوشیاں‘‘ منا رہی ہے، اس کو کوئی دماغی مرض لاحق نہیں ہے؟ عجیب بات یہ ہے کہ ہجومی رائے کیخلاف بولنے والے کو بونگا کہا جا رہا ہے جبکہ یہاں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔

آج تک تو بھارت یا چین کو یہ ریکارڈ بنانے کا خیال نہ آیا تو کیا پاکستان دشمنی یا دوستی کے زور پر پاکستانی ریکارڈ توریں گے؟
ریکارڈ دوستی یا دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ منفرد شوقیات کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں۔ جیسے حال ہی میں بلند ترین چھلانگ لگانے والے جمپر کا ریکارڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
 
تو جو اکثریت یہاں اس ریکارڈ کی ’’خوشیاں‘‘ منا رہی ہے، اس کو کوئی دماغی مرض لاحق نہیں ہے؟ عجیب بات یہ ہے کہ ہجومی رائے کیخلاف بولنے والے کو بونگا کہا جا رہا ہے جبکہ یہاں اظہار رائے کی مکمل آزادی ہے۔
۔
بولو بولو جتنا مرضی بولو۔
آپکو کس نے روکا ہے اظہار کرنے سے
محترم جب کوئی ملک آزادی حاصل کرتا ہے تو آپ جیسے لوگ یہ کہتے پائے جاتے ہیں کہ کیا ہوا جو آزادی حاصل کرلی کل کو فلاں ملک اس پر قبضہ کرلے گا
ویسے سواد تو تب آتا جب آپ اس میدان میں یہ بات کہتے جہاں ریکارڈ بنا ہے
پھر دیکھتے آپکی اظہار رائے کی آزادی کہاں کہاں سے سوجھتی۔
 
ریکارڈ دوستی یا دشمنی کی وجہ سے نہیں بلکہ منفرد شوقیات کی وجہ سے بنائے جاتے ہیں۔ جیسے حال ہی میں بلند ترین چھلانگ لگانے والے جمپر کا ریکارڈ کسی تعارف کا محتاج نہیں۔
دوسروں کی تعریفیں کرتے کرتے ساری عمر گزار دینا مگر پاکستان کی تعریف نہ کرنا۔
یہ والا ریکارڈ کیا منفرد شوقیات کا حامل نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی ضروری نہیں کہ انفرادی ریکارڈ بنائے جائیں۔ بلکہ میں سمجھتا ہوں انفرادی ریکارڈ بنانا آسان ہے۔ جبکہ اتنے افراد کو اکٹھا کرنا، انہیں منظم کرنا اور کوئی ریکارڈ بنانا یہ زیادہ مشکل ہے۔
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
میرا خون تو آج بھی جوش مارتا ہے جب بھی قومی ترانہ پڑھا جائے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں جہاں سنوں ساکت ہو جاؤں ۔ اور میں ہر بار احتراماََ کھڑی ہو جاتی ہوں ۔ ایک بار مجھے یاد ہے کہ ہم لوگ کسی سکول کے باہر سے گزرنے لگے تھے تو ترانہ شروع ہو گیا ساتھ میں دوست تھی ۔ اور میں وہاں ہی کھڑی ہو گئی ۔ اور میری دوست کہتی ناعمہ آر یو میڈ ؟ لوگ کیا کہیں گے ؟
 
Top