میرا خون تو آج بھی جوش مارتا ہے جب بھی قومی ترانہ پڑھا جائے مجھے لگتا ہے کہ یہ میرا فرض ہے کہ میں جہاں سنوں ساکت ہو جاؤں ۔ اور میں ہر بار احتراماََ کھڑی ہو جاتی ہوں ۔ ایک بار مجھے یاد ہے کہ ہم لوگ کسی سکول کے باہر سے گزرنے لگے تھے تو ترانہ شروع ہو گیا ساتھ میں دوست تھی ۔ اور میں وہاں ہی کھڑی ہو گئی ۔ اور میری دوست کہتی ناعمہ آر یو میڈ ؟ لوگ کیا کہیں گے ؟
اس کو کہنا تھا کہ یہ میرے وطن کا ترانہ ہے۔اور ہاں میں میڈ ہی ہوں اپنے وطن کی محبت میں
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
اس کو کہنا تھا کہ یہ میرے وطن کا ترانہ ہے۔اور ہاں میں میڈ ہی ہوں اپنے وطن کی محبت میں
ہاں نا ایم میڈ ۔ سو مچ۔
میں محسوس کرتی ہوں میرے خون کی گردش بہت تیز ہو جاتی ہے ۔ ہمارے ملک میں جو کچھ بھی غلط ہو رہا ہے اس سب سے بالاتر میں یہ بات ہرگز برداشت نہیں کر سکتی کہ کوئی پاکستان کو غلط اور بُرا کہے ۔ یہاں تک کہ ایک بار میں اپنی ٹیچر سے تقریباََ لڑ ہی پڑی تھی اور ساتھ ہی اچھا خاصا روئی ۔
یہ وہ جذبات ہے کہ جن کا اظہار میں لفظوں میں نہیں کر پاتی ۔ یہ محبت یہ عشق بہت گہرا ہے جس کا اندازہ ممکن نہیں ۔ اگر میں لڑکا ہوتی تو ضرور میں فوج میں ہوتی ۔ میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوتی یا اپنے وطن کے لوگوں کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کر دیتی ۔ اب بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا کرو کہ یہ مٹی ہم پر فخر کر سکے ۔
 
ہاں نا ایم میڈ ۔ سو مچ۔
میں محسوس کرتی ہوں میرے خون کی گردش بہت تیز ہو جاتی ہے
میں جب ترانہ سنو تو ایک عجب سے کیفیت طاری ہوجاتی۔ایسے جیسے سردی کی ایک لہر دوڑ رہی ہو آپکے جسم میں۔
ایسے لگتا ہے جیسے جسم کا ہر مسام یہ ترانہ پڑھ رہا ہو
 
ٹی وی پر نیوز تھی کہ پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ریکارڈز کی بھرمار۔ اس کے علاوہ بھی بہت سے ورلڈ ریکارڈ بنے ہیں۔ ممکن ہو تو تفصیلات بتائیے گا۔
 
ساجد

محفلین
اگر میں لڑکا ہوتی تو ضرور میں فوج میں ہوتی ۔ میں ملک کی سرحدوں کی حفاظت پر مامور ہوتی یا اپنے وطن کے لوگوں کی خدمت میں اپنی زندگی صرف کر دیتی ۔ اب بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسا کرو کہ یہ مٹی ہم پر فخر کر سکے ۔
لڑکیاں بھی فوج میں جا سکتی ہیں۔ بس تیاری پکڑو اور جب ریکروٹنگ ٹیم فیصل آباد آئے تو سلیکشن کی کوشش کرو یا پھر اخبارات میں آرمی کی بھرتی کی آسامیوں پر نظر رکھو۔
 
8 ریکارڈ بنے ہیں۔ تفصیل میں نے دیکھی نہیں صرف ہیڈ لائنز دیکھی ہیں۔
ویسے کیا فائدہ ان ریکارڈز کا بھارت یا چین آج نہیں تو کل توڑ ڈالیں گے انہیں :rollingonthefloor:
کم از کم پاکستان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے اس ایڈیشن میں شائع تو ہوگا نا۔
اور ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلیے ہیں
اور دنیا والوں کو پتہ چلے گا کہ پاکستانی پاکستان کے نام پر متحد ہوجاتے ہیں
 
ساجد

محفلین
کم از کم پاکستان کا نام گنیز بُک آف ورلڈ ریکارڈ کے اس ایڈیشن میں شائع تو ہوگا نا۔
اور ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کیلیے ہیں
اور دنیا والوں کو پتہ چلے گا کہ پاکستانی پاکستان کے نام پر متحد ہوجاتے ہیں
نہیں جی ہمیں اس بات کا دکھ ہے کہ ریکارڈ بنے ہی کیوں :)
 
  • احمد نے 700 مارشل آرٹ ککس کا عالم ریکارڈ بنایا
  • محمد منشا نے 3 منٹ 14 سیکنڈ میں تین چپاتیاں بنانے کا عالم ریکارڈ بنایا
  • مہک گُل نے 45 سیکنڈ میں شطرنج بچھا کر عالمی ریکارڈ بنایا
  • محمد سعدی نے مونچھوں سے ٹرک کھینچنے کا عالمی ریکارڈ بنایا
  • جیل نے سب سے کم وقت میں کرکٹ کی کٹ پہننے کا ریکارڈ بنایا۔
  • رضوان اور ڈینئیل نے 335 مرتبہ فٹ بال کو سر سے مار کر ریکارڈ بنایا
  • میاں نعمان نے 35 سیکنڈ میں پلگ کی وائرنگ کرکے عالم ریکارڈ قائم کیا
  • 10-21-2012_72373_l.jpg
 
وجی

لائبریرین
یہ ریکارڈ کوئی بہت بڑی بات ہے؟ ہر سال دنیا میں مختلف مقامات پر لوگ ہزاروں لاکھوں کی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔ مجھے امید ہے جلد ہی یہ ریکارڈ بھارت یا چین جیسا ملک توڑ دے گا۔
میں آپکی بات سے متفق ہوں کہ یہ ریکارڈ ٹوٹ جائے گا مگر بات یہ کرنے والی نہیں
بلکہ یہ کرنی والی ہے کہ اس سے فائدہ کیا ہوا پاکستان کا

کتنی غریبی ختم ہوئی ؟؟
کتنے لوگوں کو مستقل روزگار ملا ؟؟
اس ریکارڈ بنانے کی آڑ میں کتنے گھنٹے دوسرے علاقوں کو بجلی بند رکھی گئی ؟؟
 
محترم و مکرمی پہلی بات یہ کہ میں گاؤں میں رہتا ہوں لیکن اس ریکارڈ کی شام بجلی اپنی پہلی روٹین پر رہی۔
دوسری بات کتنی غریبی ختم ہوئی اور کتنے لوگوں کو مستقل روزگار ملا؟
اس بات کا جواب صرف یہی ہے کہ اگر ریکارڈ نہ بنتا تب بھی پنجاب یوتھ فیسٹیول کا انعقاد ہونا تھا۔اور اگر چند گھنٹے مزید لگا کر ریکارڈ بنا دیے گئے تو کونسی قیامت آگئی ہے
کیا ریکارڈ نہ بنتا تو ملک میں پیسے کی فروانی ہوجانی تھا یا لوڈشیڈنگ ختم ہوجانی تھی یا پھر بیروزگاری کا مکمل خاتمہ ہوجانا تھا؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
اگر پاکستان کا نام کسی مثبت چیز میں آہی رہا ہے تو آپ لوگوں کو کیا تکلیف ہے
 
جناب بات یہ نہیں ہے کہ مثبت چیز سے ہمیں کوئی تکلیف ہے
لیکن ہم کچھ غیر اہم چیزوں کو لے کر اتنا زیادہ ہی آپے سے باہر ہوجاتے ہیں کہ حقیقت کا کچھ پتہ نہیں رہتا
اور ان باتوں پر اپنا وقت نہیں لگاتے جس میں لگانے کی ضرورت ضروری ہے
 
یار باقی ریکارڈز کو گولی مارو یہ قومی ترانے والا ریکارڈ لے لو۔اس میں کیا برائی ہے
وہ پاکستان جسکا نام دہشت گردی میں آتا ہے۔اگر اس میں اس طرح کہ ریکارڈ بنیں تو کیا یہ حوصلہ افز بات نہیں؟؟؟؟؟؟؟؟
 
Top