سادہ سا سوال ہے !

جاسمن

لائبریرین
کھیس تو بڑھتی ہوئی خنکی میں استعمال کرتے ہیں۔ اور زیادہ تر لیٹتے/ سوتے وقت اوڑھے جاتے ہیں۔ گاؤں دیہاتوں میں لوگ سردی میں اپنے اوپر اوڑھ کے باہر بھی چلے جاتے ہیں۔ یہ سُوت اور اُون سے بنتے ہیں۔ مشینی بھی اور کھڈیوں پہ بھی۔
چادر ڈھانپنے اور پردے کے کام آتی ہے۔ اسے سوتے/لیٹتے وقت بھی اوڑھا جاتا ہے۔ مُردہ شخص پہ بھی چادر ڈالی جاتی ہے۔
عموما خواتین پردے کے لئے چادر اوڑھتی ہیں۔ مرد حضرات بھی کئی طرح کی مردانہ چادریں استعمال کرتے ہیں۔ دونوں میں فرق ہوتا ہے۔ مقامی لوگ اس فرق کو بخوبی پہچانتے ہیں۔چادر کپڑے کی ہی ہوتی ہے۔ یہ کپڑا قیمتی بھی ہوسکتا ہے اور سستا بھی۔
شال شاید انگریزی سے آیا ہے اور یہ سردی سے بچاؤ کے لئے لی جاتی ہے۔ عموما یہ گرم/ موٹے کپڑے/ اون کی بنی ہوتی ہے۔ یہ بھی ہاتھ کی یا مشینی بھی ہوسکتی ہیں۔ کڑھائی والی بھی ہوتی ہیں۔ پرنٹ والی بھی اور سادہ بھی۔
شال بھی مردانہ اور زنانہ دونوں کے لیے ہوتی ہیں اور دونوں میں فرق ہوتا ہے۔
(یہ میری ذاتی رائے ہے۔)
 
Top