سادہ سا سوال ہے !

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
ہمارا ایک اور سوال ہے۔
اگر ڈاکو پولیس سے بچنے کے لئے بینک سے لوٹا ہوا روپیہ آپ کی گاڑی میں چھپا دیں تو آپ کیا کریں گے؟
 
آخری تدوین:

شمشاد

لائبریرین
بالکل صحیح کہہ رہا ہوں عاطف بھائی۔ اور وہ گزشتہ کئی سالوں سے سعودی عرب میں ہی ہیں۔ آجکل جبیل میں ہیں۔
 
جبیل کو پہلے ہم جیل سمجھ بیٹھے تھے تو سوچا شاید نہ ملتی ہو گی جیل میں چائے ورنہ چائے تو سب بہت چاہ سے پیتے ہیں۔ شکر ہے کہ دوبارہ مراسلہ دیکھنے سے اپنی غلط فہمی درست کر لی۔
 
علی وقار

محفلین
ہمارا ایک اور سوال ہے۔
اگر ڈاکو پولیس سے بچنے کے لئے بینک سے لوٹا ہوا روپیہ آپ کی گاڑی میں چھپا دیں تو آپ کیا کریں گے؟
عام طور پر اگلا سین یہی ہوتا ہے کہ پولیس والا گردن سے آ کر دبوچتا ہے اور ہتھکڑی لگانے کے لیے پر تولنے لگ جاتا ہے تو اس صورت میں ہم کر بھی کیا سکتے ہیں سوائے یہ مصرع گنگنانے کے،
جانے کس جُرم کی پائی ہے سزا یاد نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
آپ یہ سمجھ لیں کہ اگلا سین ذرا مختلف ہے۔
پولیس کے آنے سے پہلے ڈاکو آپ کی کار میں پیسے چھپا کر جا چکا ہے۔

اب بتائیے کیا ہے اگلا سین
 
سین کا تقاضا ہے کہ پولیس والا خوشبو سونگھ کر پیسوں تک پہنچ ہی جائے گا۔ بقیہ وہی سین پارٹ ہے جو میں پہلے بتلا چکا۔
 
Top