زین ہمارا رپوٹر بن گیا۔۔۔۔

زین

لائبریرین
بہت بہت مبارک ہو زین بھائی۔:best:
یہ تو بہت ہی خوشی کی خبر ہے کہ یہیں سے پھر آگے جانے کے راستے کھلتے ہیں۔ جیسا کہ ملائکہ بہنا نے بتایا ہے کہ آپ کافی محنت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ اسی طرح دل لگا کر اور محنت سے کام کرتے رہیں گے تو ایک دن انشاء اللہ سب کہیں گے کہ یار پروگرام "آج زین کے ساتھ" دیکھنا ہے بندہ بڑا زبردست تجزیہ کرتا ہے۔:thumbsup:
بہت بہت شکریہ :)
بھئی میں ایک عام سا رپورٹر ہوں :oops:
 
زین

لائبریرین
بہت بہت مبارکباد زین بھائی!
انشاء اللہ آپ سے لائیو مبارکباد بھی کرنے آ جائیں گے۔:):):)
شکریہ ذوالقرنین بھائی ۔ کب آرہے ہیں پھر ؟
واہ ۔۔ زبردست ۔۔
ویسے یہ سرخیاں خود کو رپورٹر تصور کرکے پڑھی میں نے۔
ہاہاہا سرخیاں تو اینکرز پڑھتے ہیں
 
زین

لائبریرین
واہ۔ یہ تو واقعی بہت زبردست خبر سنائی ملائکہ نے۔ بہت بہت مبارک ہو زین ۔ سب کی طرح مجھے بھی حقیقتاَ دلی خوشی ہوئی یہ خبر سُن کر۔ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیوں سے نوازیں آمین۔ محنت کرتے جائیں اور خوب آگے آگے بڑھتے جائیں (y) ۔
اتنی اچھی خبر دینے پر بہت بہت شکریہ ملائکہ :) ۔ ویسے آپ پہلی پوسٹ میں یہ لکھ سکتی تھیں کہ 'یاد رہے ، یہ خبر سب سے پہلے ملائکہ نے محفل پر بریک کی ہے۔' :happy:
بہت شکریہ آپی :)
 
رانا

محفلین
بھئی میں ایک عام سا رپورٹر ہوں :oops:
بھئی یہ کوئی بات نہیں۔:)
آپ نے سنا ہوگا کہ پاؤں رکھنے کی جگہ ملنی چاہیے آگے ہم خود ہی بنالیں گے۔ مراد یہ ہوتی ہے کہ جس فیلڈ میں عروج حاصل کرنا ہے اس میں اینٹری ہوجائے آگے پھر اپنی محنت اور اللہ کا فضل ہی چاہیے، پھر کوئی روک نہیں سکتا۔ آپ اللہ کے فضل سے اس فیلڈ میں اینٹر ہوگئے ہیں جہاں اب آپ کے سامنے ان گنت مواقع ہوں گےاوپر جانے کے۔ تین چیزوں پر آپ توجہ دیں اور ساتھ دعا کو کبھی مت بھولیں، پھر ہو ہی نہیں سکتا کہ آپ اوپر نہ جاسکیں چاہے اسٹارٹ میں کتنے ہی چھوٹے لیول پر ہیں۔ ایک محنت کہ اس کے بغیر کوئی مقام حاصل نہیں کیا جاسکتا۔ دوسرا دیانت کہ محنت جتنی مرضی ہو اگر اپنے کام میں دیانت داری نہیں تو کچھ فائدہ نہیں۔ تیسرا علم کہ کہ محنت اور دیانت اس وقت تک کام نہیں آسکتے جب تک اس کام کا جو سپرد کیا گیا ہے، خاطر خواہ اپ ٹو ڈیٹ علم نہ ہو، اپنے شعبہ کے حوالے سے جتنا جدید علم حاصل کرسکتے ہیں ساتھ ساتھ حاصل کرتے رہیں۔ ان سب کے ساتھ دعا شامل ہوجائے گی تو پھر میدان آپ کا ہے۔
میری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں اللہ تعالی آپ کے ساتھ ہو۔ آمین۔
 
بہت شکریہ آپ کا :)
آپ کی باتیں میری کام آئیں گی انشاء اللہ
 
زین حقیقت میں ایک محنتی اور اچھے انسان ہیں ۔ دنیا نیوز میں میرے ساتھ تھے اور نئے ادارے میں ہم مل کرکام کررہے ہیں ۔۔ عمرمیں مجھ سے چھوٹے ہیں لیکن رپورٹنگ کے حوالے سے ہمیشہ میری رہنمائی کرتے ہیں !! اللہ سے دعا ہے کہ وہ ایک کامیاب اور اچھا رپورٹر بنے ۔امین
 
طالوت

محفلین
بہت اچھے شہزادے ۔ بہت خوب ۔ واہ واہ ۔ اب ہم صرف پڑھیں گے نہیں بلکہ سنیں گے بھی اور دیکھیں گے بھی۔
اور دشمنو ! اب ذرا سوچ سمجھ کہ :mad: ٹی وی والے بندے سے اپنی یاری ہے :D خبر لگوا دیں گے۔

بہت خوشی ہوئی ، امید ہے صحافیانہ صلاحیتیں اور نکھریں گی ۔ بڑی بھاری ذمہ داری ہے کہ مخلوق خدا کی امانت کا بوجھ ہے ، اللہ استقامت دے۔
(@زین گلاب جامن کی ایک اور پلیٹ حساب میں لکھ لی گئی ہے)
 
آبی ٹوکول

محفلین
بلے وائی بلے زین بھائی اللہ آپکو مبارک کرئے اور کامیاب کرئے اور اس فیلڈ میں خوب ترقی دے مگر یاد رہے کہ " مافیائی صحافت " کا شکار ہرگز نہ ہوجانا ہمیشہ خود کو عجزو انکساری میں رکھنا اور ایجنڈہ کی صحافت سے بچنا اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین ۔۔والسلام
 
مطلب چلوا دیں گے :)
 
آمین ۔
ظہیر بھائی ۔ گلاب جامن کی پلیٹس بڑھتی جارہی ہیں۔۔۔۔۔ کھانے کب آئیں گے ؟ :)
 
زین

لائبریرین
بلے وائی بلے زین بھائی اللہ آپکو مبارک کرئے اور کامیاب کرئے اور اس فیلڈ میں خوب ترقی دے مگر یاد رہے کہ " مافیائی صحافت " کا شکار ہرگز نہ ہوجانا ہمیشہ خود کو عجزو انکساری میں رکھنا اور ایجنڈہ کی صحافت سے بچنا اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو آمین ۔۔والسلام
شکریہ ۔ آبی بھائی :)
آمین۔
مبارک ہو بھائی۔ گو کہ ٹی وی دیکھنے کا اتفاق کم ہی ہوتا ہے۔ مگر اب ایک بار تو ضرور دیکھونگا بھائی کو۔ :)
شکریہ مزمل بھائی :)
مبارک ہو زین ۔ اللہ تعالی آپ کو کامیابیوں سے نوازیں
بہت شکریہ صابر بھائی :)
 
Top