زین ہمارا رپوٹر بن گیا۔۔۔۔

زین بھائی بہت مبارک ،پرنٹ چھوڑ کے الیکٹرانک گئے ۔ایسے بھی ڈیسک میں کام کرنے والوں کو کوئی نہیں جانتا ۔حالانکہ خبروں کو سنوارنے ،بنانے اور اشاعت کے مراحل تک لانے میں انھیں گمنام ،بے نام افراد کا حصہ ہوتا ہے ۔

یہ ہمارے لئے خوشی کی بات ہے کہ آپ ترقی کا ایک زینہ اور طئے کر گئے ۔آپ ایسے ہی ترقی کے منازل طئے کرتے رہیں ۔

لیکن یہاں پر جاتے جاتے ایک چیز ضرور کہوں گا چھوٹا بھائی ہونے کے ناطے ہی سہی ۔ہمیشہ اخلاقی اور صحافتی اقدار کا پاس رکھئے گا ،ورنہ یہ ایک ایسا اسٹیج ہے جہاں اچھے اچھے پھسل جایا کرتے ہیں ۔

اب آپ کو کچھ لوگ کیش کرنے کی بھی کوشش کریں ،آپ سے فائدہ اٹھانے کی بھی کوشش ۔احتیاط کا دامن ساتھ نہ چھوڑیے گا ۔یہ بہت بڑی ذمہ داری ہے جس پر ایمانداری سے کھرا اترنا ہر کس و ناکس کی بات نہیں ۔آپ کا اصل امتحان تو اب شروع ہونا ہے ۔

آپ دیکھتے نہیں! آجکل صحافی حضرات اتنے کیوں بدنام ہیں ،کیوں سیاسی آقاوں کے آگے دم ہلاتے پھرتے ہیں ،کیوں آج ان کی کوئی وقعت نہیں رہ گئی ہے ،لوگ انھیں گالیاں کیوں دیتے ہیں ،ان کی باتوں اور قلم میں جان کیوں نہیں رہ گیا ہے ؟۔

ذرا غور کیجئے گا تو آپ کو پتہ چل جائے گا کہ کہیں نا کہیں یہ چیزیں ان کے اندر ضرور تھیں ۔

باقی تو آپ خود ہی سمجھدار ہیں ،میں بھلا کیا کہ سکتا ہوں ۔رو میں پتہ نہیں کیا کیا کہ گیا ۔بری لگی ہو تو معذرت ۔

ہاں! ہماری نیک دعائیں اور تمنائیں آپ کے ساتھ ۔

آپ جہاں بھی رہئے خوش رہیے ۔

اللہ تعالی آپ کو دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب کرے۔اور لوگوں کی خدمت کے لائق بنائے ،صحت و تندرستی دے ،علم و عمل سے نوازے ۔ناچیز کو بھی اپنی نیک دعاوں میں یا د رکھئے گا ۔

والسلام
علم
 

فہیم

لائبریرین
اوہ یہ تو دھاندلی ہے :(

لگتا ہے الیکشن کا اثر گیا نہیں ابھی تک
rolleyes.gif
 

زین

لائبریرین
محمد علم اللہ بھائی آپ کی بات بجا ہے آجکل صحافتی اقدار کا پاس نہیں رکھا جارہا ۔ ہمارے ہاں صحافت کا معیار بھی بہت گرا ہوا ہے پھر ہم ایک ایسے ماحول میں کام کررہے ہیں جہاں صحافتی اقدار کی پاسداری بہت مشکل ہیں لیکن اس کے باوجود میری اپنی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ میرے کسی کام سے معاشرے ، ملک اور مذہب کو نقصان نہ پہنچے ۔
 

زین

لائبریرین
آج صوبے کے مختلف علاقوں میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج ہوا۔
الیکشن کمیشن نے تین روز بعد بلوچستان اسمبلی کی پچاس نشستوں پر مکمل نتائج جاری کئے ۔ صوبے کے ایک ضلع میں کالعدم انتہاء پسند تنظیم کی دھمکیوں کے باعث ٹرن آؤٹ صرف ایک فیصد رہا اور جیتنے والے امیدوار نے صرف پانچ سو چوالیس ووٹ لئے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں دستی بم حملہ بھی ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
 

عمر سیف

محفلین
آج صوبے کے مختلف علاقوں میں انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج ہوا۔
الیکشن کمیشن نے تین روز بعد بلوچستان اسمبلی کی پچاس نشستوں پر مکمل نتائج جاری کئے ۔ صوبے کے ایک ضلع میں کالعدم انتہاء پسند تنظیم کی دھمکیوں کے باعث ٹرن آؤٹ صرف ایک فیصد رہا اور جیتنے والے امیدوار نے صرف پانچ سو چوالیس ووٹ لئے۔
اس کے علاوہ کوئٹہ میں دستی بم حملہ بھی ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔
واہ ۔۔ زبردست ۔۔
ویسے یہ سرخیاں خود کو رپورٹر تصور کرکے پڑھی میں نے۔
 

رانا

محفلین
بہت بہت مبارک ہو زین بھائی۔:best:
یہ تو بہت ہی خوشی کی خبر ہے کہ یہیں سے پھر آگے جانے کے راستے کھلتے ہیں۔ جیسا کہ ملائکہ بہنا نے بتایا ہے کہ آپ کافی محنت کرتے ہیں تو ہمیں امید ہے کہ اسی طرح دل لگا کر اور محنت سے کام کرتے رہیں گے تو ایک دن انشاء اللہ سب کہیں گے کہ یار پروگرام "آج زین کے ساتھ" دیکھنا ہے بندہ بڑا زبردست تجزیہ کرتا ہے۔:thumbsup:
 
Top