تاسف زینب کی والدہ قضائے الہٰی سے رحلت فرما گئیں۔

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالی زینب کی والدہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائیں۔ آمین۔
اور اللہ تعالی زینب کو بھی اس سانحے پر صبر اور حوصلہ عطا فرمائیں۔ آمین۔
 

زین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ کومغفرت اور زینب بہن و دیگر لواحقین کو صبر عطاء فرمائے۔
 

یوسف-2

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور ہم سب کی بھی ۔ ان کو جنت میں جگہ عطا فرمائے اور اپنی رحمت کے سائے میں رکھے آمین ۔
 

وجی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ زینب کی والدہ کی مغفرت و بخشش فرمائے اور انکو اور باقی گھر والوں کو صبر وتحمل عطافرمائے آمین ثم آمین
 

حماد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
دعا ہے کہ مرحومہ کو اللہ تعالی جنت الفردوس میں جگہ دے۔ آمین
 

ذوالقرنین

لائبریرین
سارے اراکین سے گذارش ہے کہ ایک بار سورۃ فاتحہ (الحمد) اور تین بار سورۃ الاخلاص (قل ھواللہ) پڑھ کر درج ذیل دعا مرحومہ کی مغفرت اور ثواب جاریہ کے لیے پڑھ لیں۔

اللہم اغفر لحینا و میتنا و شاہدنا و غائبنا و صغیرنا و کبیرنا و ذکرنا و انثنا ط اللہم من احییتہ منا فاحیہ علی الاسلام ط ومن توفیتہ منا فتوفہ علی الایمان ط​
 
انا للہ وانا الیہ راجعون

اللہ مرحومہ کو جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔ آمین۔
 
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زینب اور ان کے گھر والوں کو صبرَ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

الف عین

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ تعالٰی جوار رحمت میں جگہ عطا کرےاور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
 

باسم

محفلین
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی چہیتی (رضی اللہ عنہا) کو ان الفاظ سے تسلی دی ہے
إن لله ما أخذ ، وله ما أعطى ، وكل شيء عنده بأجل مسمى ، فلتصبر ولتحتسب
یقیناً جسے اللہ نے واپس لے لیا وہ بھی اللہ ہی کی ملکیت میں تھا اور جو عطا کررکھا ہے وہ بھی اللہ ہی کی ملکیت میں ہے، ہر چیز اللہ تعالیٰ کے ہاں ایک مقررہ وقت تک ہے
لہذا تم صبر کرو اور اللہ تعالیٰ سے ثواب کی امید رکھو
 

تعبیر

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ زینب اور انکے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائیں اور مرحومہ کی مغفرت فرمائیں
 

انتہا

محفلین
اللھم اغفرلھا وارحمھا، وعافھا واعف عنھا، واکرم نزلھا، ووسع مدخلھا، واغسلھا بالمآء والثلج والبرد، ونقھا من الذنوب والخطایا کما ینقی الثوب الابیض من الدنس، وابدلھا دار خیرا من دارھا، واھلا خیرا من اھلھا، واعذھا من عذاب القبر وعذاب النار۔
اللھم لا تحرمنا اجرھا ولن تفتننا بعدھا
 

ایم اے راجا

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

بہت افسوس ہوا یہ جان کر، اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور جوارِ رحمت میں بلند مقام عطا فرمائے، لواحقین کو صبرِ جمیل کی دولت سے مالا مال فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
 

مغزل

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون​
اللہم مغفرلی ولوالدی وللمئومین یوم یقوم الحساب​
رب ارحمہما کما ربیانی صغیراً​
محفل کے رکن فہیم بھائی کی وساطت سے معلوم ہوا کہ :​
ہماری لاڈلی بہنا اور محفل کی رکن زینب مغل ( صاحبہ مغل ) کی والدہ ماجدہ علالت کے بعد داعئ اجل کو لبیک کہہ گئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون​
ہم ( مغزل ) اپنی بہنا کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، فرطِ جذبات سے آنکھیں بہہ نکلی ہیں، مائیں تو سب کی سانجھی ہوتی ہیں سر پر ماں جیسا سایہ نہ رہے تو ۔۔(لفظ نہیں مل رہے) ۔۔۔​
ہم بارگاہِ ایزدی میں دست بہ دعا ہیں کہ اللہ پاک امی جان مرحومہ کی مغفرت فرمائے ،جنّت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے​
اور ہماری بہنا سمیت جملہ لواحقین کو صبرِ ایّوبی عطا فرمائے۔ آمین بجاہ النبی الکریم و صل اللہ علیہ وبارک وسلم​
دعا گو : م۔م۔مغل ، غزل ناز غزل​
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top