زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

حسن نظامی

لائبریرین
مزید بھی کئی باتیں ہوا کرتی ہیں جو خاصی مضحکہ خیز بھی ہوتی ہیں جیسے سپیکر پر فتوی اور اب یہی مولوی سپیکر کے بغیر نہیں چلتا ۔۔ مووی بنوانے پر پابندی وغیرہ ۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
میں تو اسی موقف کا قائل ہوں کہ قرآن کتاب سائنس نہیں کتاب ہدایت و رہنمائی ہے۔ اس میں دھوبی سوڈے کی تیاری کا طریقہ تلاش یا ثابت کرنے سے پرہیز کیجیئے۔
 
تو آخر ثابت ہوا کہ کسی کے پاس کوئی دلیل نہیں کہ زمین گھومتی ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔ اور میرا ذاتی خیال یہ ہے کہ اس تھریڈ کو بند کردیا جائے کیونکہ قیامت تک بھی آپ لوگ لگے رہے یہ بات ثابت نہیں کرسکتے ہے کہ ہمارے آقا، ہمارے مرشد پاک اعلٰی حضرترضی اللہ تعالٰی عنہ نے جو ثبوت اپنی کتاب میں دیے وہ غلط ہے اور آپ لوگ صحیح۔


معاف کیجیے گا میرے علم میں نہیں تھا گہ آپ کے آقا صحابہ میں شامل ہیں!

الصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحاب یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا نبی اللہ
وعلٰی آلک واصحاب یا نور اللہ
محترم آپ پہلے بھی سنت رسول کا مذاق اڑا چکے ہے ۔ کیا "
رضی اللہ عنہ " لکھنا آپ کے نزدیک صحابہ رضی اللہ تعالٰی عنھم کے لیے مخصوص ہے ۔ یا یہ بات بھی آپ کو اسی وکی پیڈیا نے بتایا ہے۔ کیونکہ علماء کرام کو تو آپ سرے سے مانتے ہی نہیں۔ یقین رکھیے آپ ضرور مانے گے۔اور وہ وقت بھی جلد آئے گا۔ اوپر میں نے تمام بیان کردیا اب مانے یا نا مانے آپ پر ہے ۔ سائنس کو ہم تب مانتے ہے جب وہ ہمارے اسلام سے متصادم نا ہو اگر ہوگی تو ہم جواب بھی ضرور دیں گے۔ اس بات کو بھی آپ ضرور مان لیں کہ سائنس اسلام میں ہے اسلام سائنس میں نہیں۔ کل میں جزو ہوتا ہے جزو میں کل ہرگز نہیں۔۔۔۔ بس اتنا ہی کہوں گا۔ اس سے آگے یہ معاملے اب اللہ عزوجل اور آپ کے درمیان چھوڑتا ہوں کیونکہ ان علماء کرام کا مذاق بھی آپ نے ہی اڑایا ہے تو اپنے رب عزوجل کو جواب بھی آپ ہی دیجئے گا۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
والصلوۃ والسلام علیک یارسول اللہ
وعلٰی آلک واصحاب یا حبیب اللہ
الصلوۃ والسلام علیک یا نبی اللہ
وعلٰی آلک واصحاب یا نور اللہ
 

ظفری

لائبریرین
محمد عویدص ! بڑی مودبانہ گذارش ہے کہ جب عقائد اور نظریات آپس میں ٹکراتے ہیں تو یہی صورتحال پیش آتی ہے ۔ جب کوئی منظرِ عام پر اپنی کوئی بات ( عقائد اور نظریات ) لاتا ہے تو اسے اس کے لیئے دلائل اور ثبوت مہیا کرنے پڑتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد بحث و مباحثہ شروع ہوتا ہے ۔ اور اس میں بھی دلائل ، ثبوت اور استدلال سے کام لینا پڑتا ہے ۔ آپ کا کیا خیال ہے جو لٹریچیر آپ یہاں چھاپ رہے ہیں ۔ سب اس پر آنکھ بند کر کے یقین کر لیں گے ۔ جس کو اس سے اختلاف ہوگا وہ اس پر اعتراض بھی اٹھائے گا ۔ اور آپ کو اور اس کو بھی ( جو اختلاف کرے گا ) اسے اپنے دلائل بعمہ ثبوت پیش کرنے ہونگے ۔ اگر کوئی متفق نہیں ہوتا تو اس میں قباحت کیا ہے کہ کوئی اپنے عقائد اور نظریات پر قائم رہتا ہے ۔ یہ بلکل ایسا ہے جیسا آپ اپنے نظریات اور عقائد کے بارے میں سوچ رہے ہیں ۔

دیکھئے علماء کرام بھی ہمارے جیسے انسان ہیں ۔ ان سے بھی غلطی ہوسکتی ہے ۔ احنفاء میں بھی بڑا اختلاف رہا ہے ۔ یہ بھی دیکھئے کہ حضرت ابوامام حنیفہ رح جو ایک بڑے جلیل و القدر عالم تھے ۔ ان کے دو سب سے بڑے شاگردوں حضرت محمد اور حضرت یوسف نے بھی ان سے کئی معاملات میں اختلاف کیا ہے ۔ جس میں " پردہ " بہت اہم ہے ۔ تو کیا وہ اس اختلاف کی بناء پر " آپ کی نظر میں " اسلام کے دائرے سے خارج ہوگئے ۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے قرآن کو کبھی محور و مرکز نہیں سمجھا ۔ یہ بات میں کسی ٹاپک پر کرچکا ہوں کہ ہم ہر حدیث ، روایت اور علماء کرام کے ارشادات کو قرآن کی روشنی میں دیکھیں ، ہم کیا کرتے ہیں کہ قرآن کو ان چیزوں کی روشنی میں دیکھتے ہیں ۔ اس سے کیا ہوتا ہے کہ اصل قرآن کا مفہوم کہیں گم ہوجاتا ہے ۔ اور کسی کی کہی ہوئی کوئی بات " ایمان " کا حصہ بن جاتی ہے ۔

جس موضوع پر آپ لوگ بحث کر رہے ہیں ۔ میں ان چیزوں کا روز مشاہدہ کرتا ہوں ۔ اللہ کی دی ہوئی عقل سے انسان نے جو کلیے دریافت کیئے ہیں ان سے نہ صرف یہاں زمین پر بلکہ کسی اور نظام کے کسی سیارے کا حجم ، وزن اور اس کی کثافت تک بھی معلوم کرلی جاتی ہے ۔ جب یہ ثبوت آپ کے سامنے آئیں گے تو آپ سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے کہ جو کتاب ہدایت اور رہنمائی کے لیئے آئی تھی ۔ اس کو ہم نے کس بات کے لیئے موضوعِ بحث بنا لیا ہے ۔
 

رضا

معطل
سلام!
میں اراکین سے معافی چاہتاہوں۔خصوصا محسن بھائی اور شمشاد بھائی سے۔۔۔
میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔نہ میں‌نے کسی پر حکم کفر لگایاکہ جو ایسانہ مانے وہ کافر ہے،صرف ایک عالم کی توجیہ بیان کی۔
میرا نہیں خیال تھا اس بات کا اتنا زیادہ نوٹس لیا جائے گا۔چلیں جو بھی ہوا۔اگر مجھ سے کسی کے ساتھ بدتمیزی ہوگئی ہوتو اللہ کیلئے مجھے معاف کردیجئے۔
 

رضا

معطل
عوید بھائی امیجز پوسٹ نہ کیا کریں۔صرف ربط دے دیا کریں۔اپنی پوسٹ میں‌ترمیم فرما کر صرف لنک دے دیں۔
فونٹ بھی نسخ ایشیاء ہی رہنے دیں۔ سسٹم ہی سلو ہوجاتا ہے نفیس نستعلیق سے۔۔
 

رضا

معطل
فوز مبین در ردّ حرکت زمین(زمین کی حرکت کے رد میں کھلی کامیابی)
http://www.alahazratnetwork.org/dlibrary/a...ubeen/index.htm
جس میں اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمة الرحمن سے 105دلیلیں دی ہیں کہ زمین ساکن ہے۔
١۔زمین حرکت کرے تو کنٹرول نہیں ہوتا۔
٢۔زوال سورج کو ہوتا ہے یا زمین کو ہوتا ہے؟سورج زمین کے گرد گھومتا ہے ،زمین سورج کے گرد گردش نہیں کرتی جبھی تو جب زوال کا وقت آتا ہے۔زوال کا وقت سورج کی گردش کی وجہ سے آتا ہے۔
سائنسی حوالے سے 105دلیلیں دی ہيں۔
ایک عاشقانہ دلیل بھی دی ہے۔
کسی نے کہا حضرت عاشقانہ دلیل کیاہے؟
فرمایاکہ زمین پہ پیارے مصطفی صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم موجود ہیں۔اس لئے زمین نبی کے قدم کی وجہ سے حرکت نہیں کرتی۔زمین ٹھہری ہوئی ہے۔گویا کہہ رہی ہے میرے پاس نبوت کا تاج موجود ہے۔جس کو گھومنا ہے میرے گرد گھومے۔میں کسی اور کے گرد کیوں گھوموں؟مجھ پہ اللہ کا حبیب موجود ہے۔
۔۔۔۔۔
نزول آیات فرقان بسکون زمین و آسمان (سورج کی گردش اور زمین کے ساکن ہونے کیلئے مددگار۔۔امریکی منجم پروفیسر البرٹ ایف پورٹا کی پیشگوئی کا رد)
http://www.alahazratnetwork.org/dlibrary/a...asman/index.htm
معین مبین بہر دور شمس و سکون زمین
http://www.alahazratnetwork.org/dlibrary/a...ubeen/index.htm
 

رضا

معطل
عوید بھائی آپ خود یا کوئی ناظم! پلیز عوید بھائی کو پوسٹ کو ایڈٹ کردیں ۔۔اس کی وجہ سے پیج کھلنےمیں کافی وقت لگ رہا ہے۔
 

ثناءاللہ

محفلین
سبحان اللہ، کائنات کتنی وسیع و عریض ہے، اس کا تو کوئی اندازہ ہی نہیں کر سکتا۔

یہ فائل یہاں سے بھی ڈاؤنلوڈ کی جا سکتی ہے
محترم شمشاد صاحب یہ لنک کام نہیں کر رہا ہے
ویسے اس دھاگے پر اچھی بحث ہو رہی ہے۔ لیکن مجھے ایک پنجابی محاورہ یاد آ رہا ہے کہ
پانڑی وچ منداڑنی پاؤ گے کوج وی نہیں چڑنا
اور ایک کتاب جو میں نے مکمل نہیں پڑھی شاید کہ اس میں کچھ اس کا زکر مل جائے سب احباب کے لیے درج زیل لنک ہے اس کو پڑھ کر دیکھ لیں
http://www.minhajbooks.com/books/index.php?mod=btext&cid=19&bid=211&btid=393&read=txt&lang=ur
 

ظفری

لائبریرین
میں پہلے تو خاموش رہا کہ اب کیااس ماحول میں سائنسی وضاحت کی جائے ۔ مگر شمشاد بھائی اور محسن بھائی کو دیکھ کر ہمت کی کہ اس موضوع کو کچھ سائنسی پہلو بھی اُجاگر کیا جائے ۔
ناسا نے اپنی سائیٹ پر سوال و جواب کے لیئے ایک پیج بنایا ہوا ہے جہاں اسکول کے بچے مخلتف سوال کرتے ہیں ۔ اور ان کو ماہرین ان کے گریڈ اور عمر کے لحاظ سے مناسب جوابات بھی دیتے ہیں ۔ اس پیچ پر اور بھی معلوماتی مواد مل جائے گا ۔ زیر بحث موضوع کے جواب کا ایک حصہ یہاں مل جائے گا ۔

زمین کی گردش سے متعلق ایک سوال

اور اس لنک میں Foucault pendulum کا تفصیلی ذکر ہے ۔ جس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کس سائنسی ثبوت اور تجربے کی بنیاد پر زمین کے گھومنے کو ثابت کیا گیا ہے ۔

Foucault Pendulum
 

شمشاد

لائبریرین
ثناء اللہ بھائی خوش آمدید، بہت عرصے بعد آنا ہوا۔

میں نے فائل اسی لیے دو جگہوں پر اپلوڈ کی تھی کہ ایک ربط کام نہ کرے تو دوسری جگہ سے لے لیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
عوید بڑی احمقانہ دلائل پیش کئے ہیں آپ نے۔ یہ تو وہی بات ہوئی کہ زمین گول ہے کیوں کہ چاول سفید ہیں۔۔۔۔ نبوت کا زمین کے ساکن ہونے سے کیا تعلق؟ آپ یہ فرمائیے کہ جزیرہ عرب میں آندھیاں کیوں آتی تھیں جب وہاں نبوت کا تاج تھا؟ تھوڑا علم حاصل ضرور کیجئے ایسے نام نہاد علما کے پیچھے لگ کر اپنی دنیا اور آخرت برباد مت کریں۔ مجھے آپ سے ہمدردی ہے۔
ابھی ایک اور کتابچے کا پتہ چلا ہے جس میں کسی مولانا کاشانی نے زمین کو بیل کے سینگوں پر بتایا ہے۔ اور جو بات آپ کے آقا صاحب فرما رہے ہیں یہ سولہویں صدی کے پادریوں کا عقیدہ تھا جسے آپ عین میٹھا میٹھا اسلامی بتا رہے ہیں۔ اور جو رویہ آپ اختیار کر رہے ہیں وہی انہوں نے بھی اختیار کیا تھا اور کوپر نیکس کو اپنے نظریات کے بارے میں معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرنا پڑا تھا۔
اپنے آقا کو بھی کچھ تعلیم دلوائیے خود بھی کچھ علم حاصل کیجئے تاریخ کا۔ ورنہ مسلمان بہت پیچھے رہ جائیں گے۔۔۔۔
 

محسن حجازی

محفلین
اور ہاں، پادری بھی یہی کہتے تھے کہ یسوع مسیح کی پیدائش کا مقام ہی کائنات کا مرکز ہے سب اس کے گرد گھومیں گے یہ خود ساکن ہے۔ یہی بات آپ کے آقا صاحب بھی فرما رہے ہیں کہ نبوت کا تاج ہے تو زمین کو گھومنے کی کیا ضرورت؟ یہ ذرا آقا صاحب سے استفسار کیجئے گا کہ زمین نے انہیں یہ بات کب بتائی کہ میں نبوت کے تاج کے سبب گھوم نہیں سکتی؟
کیسے پادری نما ملاؤں کے ہاتھوں اپنی دین و دنیا برباد کر رہے ہیں لوگ۔۔۔
انا اللہ و انا الیہ راجعون۔
 

محسن حجازی

محفلین
مجھے امت مسلمہ کی پس ماندگی پر جھنجھلاہٹ ہو رہی ہے۔۔۔۔ ادھر مریخ پر آدمی بھیجنے کی تیاریاں ہیں، سمندری حدود کی طرح خلائی حدود کے مسائل سر اٹھانے کو ہیں اورہم ان باتوں میں پڑے ہوئے ہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
یار ہماری سمجھ میں یہ کیوں نہیں آتا کہ قرآن سائنس کی کتاب نہیں ہے۔ ہم ہر سائنسی مسئلے کو قرآن کے ساتھ کیوں گھسیٹ‌ لاتے ہیں۔ ارے قرآن تو صرف غور کی دعوت دیتا ہے۔ تم دیکھتے نہیں کہ اس نے زمین کیسے بچھا دی ہے۔ ۔۔۔ سورج اور چاند کو دیکھو دونوں ایک ہی فلک میں تیر رہے ہیں۔ یہ جملے غور و فکر کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ ارے قرآن تو انگلی پکڑ کر بس دو قدم چلاتا ہے پھر ہاتھ چھوڑ دیتا ہے جا غور و فکر کر۔ اپنے اردگرد دیکھ۔ ٹھڈے کھا، گر، گر کر اٹھ اور چلنا سیکھ۔۔۔۔ یہی قرآن ہے جس کی بدولت کوئی آسمان کی رفعتوں کو پہنچ گیا اور کوئی زمین کی پستیوں کو پہنچ گیا۔۔۔۔بات صرف اسے سمجھنے کی ہے جس کے لیے اللہ کی توفیق بہت ضروری ہے۔ ورنہ ۔۔۔ہم یہی کہہ سکتے ہیں انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت خوب شاکر! ٹھڈے کھانے کو ہی تو تیار نہیں بس اندھی تقلید ہو!
 

رضا

معطل
محسن پلیز اپنے آپ کو سنبھالو۔۔۔
زمین گردش کرتی ہے یا نہیں کرتی۔۔۔یہ ایک علیحدہ بات ہے۔
لیکن کسی بات کی آڑ‌لیکر آپ کسی کو برا بھلا مت کہو۔
آپ نے کہیں لکھا کہ تم اعلی حضرت کی پوجا کرتے ہو۔قریب قریب۔۔
کہیں لکھا ہے۔جہالت کے اعلی عہدے پر فائز ہو۔
کہيں اندھی تقلید کا لکھا ہے۔
یار ہماری فکر چھوڑو۔۔تم سے ہمارے بارے میں‌نہیں پوچھا جائے گا۔تم اپنی فکر کرو۔
اور اگر تم کہتے ہو کہ میں‌نے اصلاح کیلئے کہا ہے تو یہ اصلاح تو نرمی سے کی جاتی ہے۔ کسی کو کافرکہہ کے،جاہل کہہ کر،اندھی تقلید کرنے والا کہہ کر اصلاح نہیں‌ کی جاتی۔انہیں‌باتوں کا الزام تم ہمیں دیتے ہو۔اب خود کیا کررہے ہو؟؟؟؟
 

محسن حجازی

محفلین
ہم بھی آپ کو یہی کہہ رہے ہیں کہ آپ ہماری فکر چھوڑیں ہم کفار کے ساتھ خوش و خرم ہیں گھومتی زمین پر۔:grin:
اور آپ تو کسی دلیل کو ماننے کو تیار ہی نہیں ہیں تو کیا بات ہو سکتی ہے۔۔۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top