زمین ساکن ہے(ثبوت ‍قرآنی آیات سے)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

بدتمیز

محفلین
زمین ہر سیکنڈ میں 19میل اڑتی ہے ۔۔بقول آپ کے کسی اور مقام کیلئے چھوڑا جاتا ہے۔جس مقام پر بھی پھینکیں ۔۔میزائل جب زمین کی کشش ثقل سے باہر ہوگیا۔تو کیا میزائل کی رفتار ایک سیکنڈ میں 19میل سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ :confused:

رضا زمین سورج کے گرد تقریبا 18 اعشاریہ 55 میل کا فاصلہ ایک سیکنڈ میں طے کرتی ہے میں نے زمین کی اپنے محور کے گرد گھومنے والی حرکت کا کہا تھا۔ کشش ثقل کا بھی آپ کو بہت غلط اندازہ ہے بہت معذرت کے ساتھ اعلی حضرت کے زمانے میں‌ معلوم علم پر ان کو عبور حاصل ہو گا پر اب وقت تبدیل ہو چکا ہے اور علم بہت ترقی یافتہ شکل میں ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میرے نزدیک یہ تھریڈ‌ شروع کرنا ڈھٹائی کی حد سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔
یہ موضوع ایک مرتبہ پہلے بھی شروع کیا گیا تھا جسے خود "اعلی حضرت" کے معتقدین کی درخواست پر منظر عام سے ہٹا دیا گیا تھا کیونکہ اس سے انکی تضحیک کا اندیشہ تھا۔ میرے پاس وہ پرانا تھریڈ‌ اور وہ ذاتی پیغام ابھی تک محفوظ ہیں۔ اب شاید وہ اپنی دانست میں کسی نئی اور ناقابل تردید تحقیق کے ساتھ سامنے آئے تھے۔
جو دوست احمد رضا بریلوی علیہ الرحمہ کے بارے میں ہمارے علم میں اضافہ کرنا چاہتے ہیں وہ اس کے لیے علیحدہ تھریڈ شروع کر سکتے ہیں۔ لیکن اس مرتبہ صرف تحریری مواد پیش کریں۔ تصویری متن پر مبنی پوسٹس کو حذف کر دیا جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
زمین کا سورج کے گرد گردش کا دورانیہ 365 دنوں کا نہیں ہے بلکہ چوتھائی دن زیادہ ہے۔ یعنی کہ 365 دن، پانچ گھنٹے، 49 منٹ اور 12 سیکنڈ۔ اور چونکہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بی بی سی اردو پر آج 29 فروری کے متعلق ایک تحریر ہے جو پڑھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

لیپ ایئر: یہ چھلانگ کس لیے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top