سین خے

محفلین
آج تو ایسی شامت آئی کہ بس :crying1:۔۔۔ صبح سے بھانجے صاحب میرے پاس تھے کیونکہ ان کے "بکلے" ذبح ہو رہے تھے۔ ماموں زاد بھائی کو جانے کیا شرارت سوجھی :cautious:کہ اس نے آکر کہہ دیا کہ "شہیر، ہم نے آپ کے بکلے کات لئے اور اب ہم آپ کے بکلے کھائیں گے"
اور اس کے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی :dazed:
 
میری بھتجی نے بھی دنبہ ذبح ہونے کی خبر پر اپنے بابا کی خوب خبر لی۔
 
سین خے

محفلین

سین خے

محفلین
دوپہر ۱ بجے سے شام ۷ بجے تک تک رونا دھونا الگ رہا ساتھ میں ایک ہی جیسی فرمائش "شالا، میلے بکلے لاوَ!!!!!!" شام کو روانہ ہوا تو کہتا ہوا گیا " میں آپ سے کٹی ہوں۔ آپ میلے بکلے نیں لائے!" :hypnotized: اور اپنے ماما پاپا سے شکایت الگ کی کہ "شالا گندی اے۔ میلے بکلے نیں لائی" :cry2:
 
سین خے

محفلین
جو ایگزیکٹو یک طرفگی اور ذاتی پسندیدگی کی بنیاد پر ماتحتوں سے ہمدردی رکھتا ہو اوران کے درمیان فیصلے کرتا ہو، وہ اس عہدے کے لائق نہیں ہے۔ وہ منافق ہوتا ہے!!!
 
سین خے

محفلین
بلکہ کوئی ایگزیکٹو ہی کیا، اگر کوئی آپ کے دوست احباب میں سے ایسا ہو اور آپ اس کی یک طرفگی کا شکار ہو جائیں تو فوراً سے بیشتر اس سے اپنی جان چھڑا لیں!!!
 
زیک

مسافر
جو ایگزیکٹو یک طرفگی اور ذاتی پسندیدگی کی بنیاد پر ماتحتوں سے ہمدردی رکھتا ہو اوران کے درمیان فیصلے کرتا ہو، وہ اس عہدے کے لائق نہیں ہے۔ وہ منافق ہوتا ہے!!!
آپ کی باقی بات سے متفق ہوں لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ وہ منافق کیسے ہو گیا
 
فاخر رضا

محفلین
ہم نے آج ایک انسان کی جان بچائی اور ایک کو بغیر لمبا کھنچے اللہ میاں کے پاس جانے دیا. یہ ہے ہمارا روزمرہ
 
سین خے

محفلین
آپ کی باقی بات سے متفق ہوں لیکن یہ سمجھ نہیں آیا کہ وہ منافق کیسے ہو گیا

مجھے اسلئے منافقت محسوس ہوتی ہے کیونکہ ماتحتوں سے تو یہ امید رکھی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح انصاف کریں جبکہ ایسے میں ایگزیکٹو خود اپنی ذمہ داری ٹھیک طرح نبھانے میں ناکام ہو رہا ہوتا ہے۔ اپنے لئے کچھ معیار، دوسروں کے لئے کچھ اور معیار۔
 
Top