اکمل زیدی

محفلین
آج خبروں میں سیالکوٹ اور سی ٹی آئی گراؤنڈ، جہاں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا تھا، کا بار بار ذکر ہو رہا ہے تو مجھے بھی سی ٹی آئی اسکول اور اپنے لڑکپن کے دن یاد آ گئے۔ سی ٹی آئی اسکول ایک قدیمی اسکول ہے، 1881 میں یہاں چرچ بنا تھا اور 1888 میں اسکول کا آغاز ہوا۔ اس خاکسار نے جب 1988 میں یہاں سے میٹرک کیا تو اس سال اسکول کا صد سالہ جشن منایا جا رہا تھا۔ میرے والد صاحب مرحوم، میرے مامؤں اور میرے بھائیوں نے بھی یہیں سے میڑک کیا تھا۔یہ مسیحی مشن کا اسکول تھا، بھٹو نے قومیا لیا تھا لیکن اب واپس مشن کے پاس ہے۔

اسکول کا بورڈ آف آنرز، جس میں خاکسار کا نام بھی موجود ہے، گو میری حیثیت اپنی کلاس میں اندھوں میں کانا راجا کے مصداق تھی اور میں کوئی بہت آؤٹ کلاس طالب علم بھی نہیں تھا لیکن اس لسٹ میں نام بہرحال آ گیا، جسے اب بھی دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ :)

20626210-325263374566630-452735900000584551-o.jpg
قابل تعریف۔۔۔زبردست۔۔۔آپ کا تو یہاں بھی اسی فہرست میں نام ہو گا دیکھیے گا ۔۔۔اگر اس طرح کا کوئی بورڈ آف آنر بنا تو ۔۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اسکول کا بورڈ آف آنرز، جس میں خاکسار کا نام بھی موجود ہے، گو میری حیثیت اپنی کلاس میں اندھوں میں کانا راجا کے مصداق تھی اور میں کوئی بہت آؤٹ کلاس طالب علم بھی نہیں تھا لیکن اس لسٹ میں نام بہرحال آ گیا، جسے اب بھی دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ :)

ماشاء اللہ! :redheart: :redheart: :flower:
 
سیما علی

لائبریرین
اسکول کا بورڈ آف آنرز، جس میں خاکسار کا نام بھی موجود ہے، گو میری حیثیت اپنی کلاس میں اندھوں میں کانا راجا کے مصداق تھی اور میں کوئی بہت آؤٹ کلاس طالب علم بھی نہیں تھا لیکن اس لسٹ میں نام بہرحال آ گیا، جسے اب بھی دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ :)
ماشاء اللہ
ماشاء اللہ بہت خوب ہم نے ڈھونڈ لیا آپکا نام !!!!ہم اکثر سوچتے ہیں آپ ٹہرے بہت لائق فا لق ماشاء اللہ پر کیا بات ہے کہ وارث میاں ہم آپکو بہت پسند کرتے ہیں!!!!لیجیے آج مماثلت مل گئی دونوں نے مشنری اسکول سے ہائی اسکول کیا ہے 😊😊😊😊مشنری تعلیمی اداروں نے ملک میں تعلیم کے لئیے بڑا کام کیا ہے ۔۔۔سینٹ جوزف کانونٹ، کانوینٹ آف جیسس اینڈ میری ، سینٹ پیٹرک ہائی اسکول کا ایک نام ہے !!
 
محمد وارث

لائبریرین
آپ سب برادران اور خواہران کا بہت شکریہ۔ میں کوئی ایسا لائق فائق طالب علم تو تھا نہیں، نمبرز بھی واجبی سے ہیں، بس اندھوں میں کانا راجا نکلا۔ مجھے تو اس بورڈ کا علم بھی نہیں تھا اور میڑک کے بعد میں آج تک اس اسکول کے اندر گیا بھی نہیں، گراؤنڈ میں آنا جانا لگا رہتا ہے۔ کافی برس پہلے میرے ایک کلاس فیلو نے یہ بورڈ دیکھا تو بتایا تھا اور پھر اسکول کے فیس بک پیج سے یہ تصویر مل گئی تھی۔ آج سی ٹی آئی کا تذکرہ چلا تو بہت کچھ یاد آیا، اسی گراؤنڈ میں سائیکل، موٹر سائیکل اور گاڑی چلانا سیکھی تھی، اسکول کی کرکٹ ٹیم میں بہت سے میچ کھیلے تھے۔ پی ٹی کرتے رہے تھے اور سزا کے طور پر گراؤنڈ کے چکر بھی لگایا کرتے تھے، اللہ اللہ۔ :)
 
زیک

مسافر
آج خبروں میں سیالکوٹ اور سی ٹی آئی گراؤنڈ، جہاں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا تھا، کا بار بار ذکر ہو رہا ہے تو مجھے بھی سی ٹی آئی اسکول اور اپنے لڑکپن کے دن یاد آ گئے۔ سی ٹی آئی اسکول ایک قدیمی اسکول ہے، 1881 میں یہاں چرچ بنا تھا اور 1888 میں اسکول کا آغاز ہوا۔ اس خاکسار نے جب 1988 میں یہاں سے میٹرک کیا تو اس سال اسکول کا صد سالہ جشن منایا جا رہا تھا۔ میرے والد صاحب مرحوم، میرے مامؤں اور میرے بھائیوں نے بھی یہیں سے میڑک کیا تھا۔یہ مسیحی مشن کا اسکول تھا، بھٹو نے قومیا لیا تھا لیکن اب واپس مشن کے پاس ہے۔

اسکول کا بورڈ آف آنرز، جس میں خاکسار کا نام بھی موجود ہے، گو میری حیثیت اپنی کلاس میں اندھوں میں کانا راجا کے مصداق تھی اور میں کوئی بہت آؤٹ کلاس طالب علم بھی نہیں تھا لیکن اس لسٹ میں نام بہرحال آ گیا، جسے اب بھی دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ :)

20626210-325263374566630-452735900000584551-o.jpg
زبردست وارث!

مزے کی بات یہ ہے کہ کل نمبر بڑھتے کم ہوتے رہے لیکن اس بورڈ نے پروا نہ کی
 
م حمزہ

محفلین
آج خبروں میں سیالکوٹ اور سی ٹی آئی گراؤنڈ، جہاں پی ٹی آئی کا جلسہ ہونا تھا، کا بار بار ذکر ہو رہا ہے تو مجھے بھی سی ٹی آئی اسکول اور اپنے لڑکپن کے دن یاد آ گئے۔ سی ٹی آئی اسکول ایک قدیمی اسکول ہے، 1881 میں یہاں چرچ بنا تھا اور 1888 میں اسکول کا آغاز ہوا۔ اس خاکسار نے جب 1988 میں یہاں سے میٹرک کیا تو اس سال اسکول کا صد سالہ جشن منایا جا رہا تھا۔ میرے والد صاحب مرحوم، میرے مامؤں اور میرے بھائیوں نے بھی یہیں سے میڑک کیا تھا۔یہ مسیحی مشن کا اسکول تھا، بھٹو نے قومیا لیا تھا لیکن اب واپس مشن کے پاس ہے۔

اسکول کا بورڈ آف آنرز، جس میں خاکسار کا نام بھی موجود ہے، گو میری حیثیت اپنی کلاس میں اندھوں میں کانا راجا کے مصداق تھی اور میں کوئی بہت آؤٹ کلاس طالب علم بھی نہیں تھا لیکن اس لسٹ میں نام بہرحال آ گیا، جسے اب بھی دیکھتا ہوں تو دل خوش ہو جاتا ہے۔ :)

20626210-325263374566630-452735900000584551-o.jpg
السلام علیکم وارث صاحب!
آپ کے نام کے سامنے پہلے آپ کے مارکس ہیں۔ پھر سال!!! اور سال ہے ۲۰۳۱.
کیا میں نے ٹھیک پڑھا ہے؟
 
محمد وارث

لائبریرین
السلام علیکم وارث صاحب!
آپ کے نام کے سامنے پہلے آپ کے مارکس ہیں۔ پھر سال!!! اور سال ہے ۲۰۳۱.
کیا میں نے ٹھیک پڑھا ہے؟
جی آپ نے ٹھیک نہیں پڑھا۔ :) پہلے سال ہے، پھر نام اور پھر مارکس۔ 1988ء میں میں نے میٹرک کیا تھا۔ اور یہ بورڈ 1925 سے شروع ہو رہا ہے، 2016 تک کا اندراج ہے اور اس کے بعد کے لیے جگہ خالی ہے۔ :)
 
م حمزہ یہی غلطی ہم سے بھی ہوئی تھی پھر وارث بھائی کا جواب آنے سے پہلے جلدی سے مراسلے میں تدوین کی تھی ادہر اُدھر دیکھ کر کے کسی نے دیکھا تو نہیں۔۔ :D
 
اکمل زیدی

محفلین
یہ تو بہت آسان ہے ان سے کہیے لکھ دیں کہ آپ کے بار بار کہنے پہ انہوں نے اردو محفل کی رکنیت اختیار کر لی۔ اس واقعہ نے مجھے اردو زبان سے محبت پہ مجبور کر دیا۔ :-P
ہماری معطلی کے زمانے کا بھی ذکر ہو سکتا ہے اس ضمن میں ۔۔۔ کہ کیسے کیسے جتن کیے ہم نے لوٹنے کے ۔۔۔ :lol:
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم۔
آپ کو معلوم ہےکہ ایسے مضامین خیالی ہوتے ہیں۔ سب فرض کی ہوئی باتیں ہوتی ہیں۔ بہرحال میرے ذہن میں یہ آرہا ہے کہ افریقہ کے کسی ملک کی سیر پہ نکلے ایک گروہ کے ساتھ ایک حادثہ پیش آتا ہے۔ اُن کی کشتی طوفان کے باعث اُلٹ جاتی ہے۔ ہیرو کسی طرح بچ کے ایک ساحل پہ بے ہوش ملتا ہے ایک قبیلہ والوں کو۔ وہاں اُسے ایک طویل عرصہ بتانا پڑتا ہے۔ انجان لوگ،انجان بولی،طورطریقے۔ اُسے خاصی مشکلات پیش آتی ہیںوغیرہ۔ خواب میں کبھی اُس کی ملاقات بابائے اردو سے ہوتی ہے کبھی علامہ اقبال سے ۔بڑے عرصہ بعد اُس کی ملاقات قبیلہ کے ایک بہت ہوڑھے شخص سے ہوتی ہے جو الگ تھلگ زندگی گذار رہا ہوتا ہے۔ وہ زیادہ تر خاموش رہتا ہے لیکن ایک دن ہیرو سے ملاقات میں جب ہیرو کے منہ سے کسی بات پہ اردو کا ایک جملہ(کوئی زبردست جملہ بتائیں)نکلتا ہے تو بوڑھا شخص بھی اردو میں جواب (جواب بھی بتائیں) دیتا ہے۔
اُس وقت ہیرو کی کیفیات دکھانی ہیں اردو کے بارے میں۔ پھر اُس کے گروہ کے ساتھی اُس کا کھوج لگا لیتے ہیں۔ وہ اپنے وطن آتا ہے اور اردو کی ترویج کرتا ہے۔
اکمل زیدی !
ہنسیے مت۔ دیکھیں ویب سائٹ پہ۔ دوسرا انعام ملا ہے۔ جلدی میں املا کی چند غلطیاں ہیں بس۔
 
اکمل زیدی

محفلین
اکمل زیدی !
ہنسیے مت۔ دیکھیں ویب سائٹ پہ۔ دوسرا انعام ملا ہے۔ جلدی میں املا کی چند غلطیاں ہیں بس۔
ارے واہ واقعی۔۔۔پھر تو بہت اچھی بات ہے اور وہ بھی دوسرا انعام۔ویسے۔۔ آپا چنبیلی آپس کی بات ہے۔یہ بتائیں۔۔کیا ۔ ۔ ۔۔
اس میں صرف دو ہی پارٹسیپینٹ تھے ۔ ۔ ۔۔ :ROFLMAO:
 
گُلِ یاسمیں

پارٹسیپینٹ بھلے دو بھی ہوں، جیت تو ایک ہی کے حصہ میں آنی تھی نا۔

کیسے ہیں آپ کراچی والو۔
 
اکمل زیدی

محفلین
معلوم نہیں کہ ہم نے بے سس کو بے حس کیوں پڑھ لیا۔ لگتا کہ نظر چیک کروانی پڑے گی۔
دراصل کمال ہمارے لکھنے کا ہے ہم لکھتے ہی ایسا ہیں کہ بندے کو اپنے حساب سے ہی سمجھ آتا ہے ۔۔۔ گویا آئینہ ہو جیسے مرا لکھا ہوا یہ مصرعہ برجستہ کہا گیا ہے اس کی بحر -- مدید مثمن سالم مخبون -- ہے :twisted:
 
Top