دوستو !!
گرمیاں شروع ہو رہی ہیں تو اپنے شادی شدہ بھائیوں کے لیے مرشد کی طرف سے ایک مفید مشورہ ہے کہ جب بھی فریج سے پانی پینے کے لیے بوتل نکالیں تو اسے دوبارہ بھر کر واپس رکھیں۔
نہیں تو لیکچر بوتل سے شروع ہو گا اور پھر بات بچوں سے ہوتی ہوئی بُرے نصیب ، خاندانی مسائل کا احاطہ کرتے ہوئے سچا پیار نہ ملنے جیسے طعنے پہ ختم ہو گی۔:)
 
چاہ رہا تھا کہ مکمل رخصت کی نوبت نہ آئے۔ مگر مجبوری ہے، کچھ عرصہ کے لیے رخصت درکار ہے۔ جیسے ہی دفتر میں ایمرجنسی کی کیفیت ختم ہو گی، دوبارہ حاضر ہو جاؤں گا۔

ایک وقت میں ایک ٹینشن سے تو نجات حاصل کی جائے۔ :)

وقتاً فوقتاً چکر لگتا رہے گا۔
 
چاہ رہا تھا کہ مکمل رخصت کی نوبت نہ آئے۔ مگر مجبوری ہے، کچھ عرصہ کے لیے رخصت درکار ہے۔ جیسے ہی دفتر میں ایمرجنسی کی کیفیت ختم ہو گی، دوبارہ حاضر ہو جاؤں گا۔

ایک وقت میں ایک ٹینشن سے تو نجات حاصل کی جائے۔ :)

وقتاً فوقتاً چکر لگتا رہے گا۔
ٹھیک ہے بھیا ،
ہماری طرف سے اجازت ہے اس دعا کے ساتھ ،اللہ کریم آپ کے لیے بہترین آسانیاں عطا فرمائیں ،آپ کو بخیر و عافیت محفل میں آمد نصیب فرمائیں ۔آمین
 

رباب واسطی

محفلین
ایک شخص نہیں جانتا کہ وہ کچھ نہیں جانتا اور وہ جاننا بھی نہیں چاہتا کہ وہ کیوں نہیں جانتا تو جان لو کہ وہ جاہل ہے اور اس سے بچو
 

محمداحمد

لائبریرین
وعلیکم السلام۔
الحمداللہ۔ سب خیر۔
آپ سنائیں۔۔۔
ماشاءاللہ۔

ہماری طرف بھی اللہ کا بڑا احسان ہے سب ٹھیک ہے۔
کم کم آنا کیوں ہوتا ہے؟
اور بات کرنے کو دل کیوں نہیں چاہتا؟
اللہ کرے سب خیر ہو۔ آمین!

ایک تو وقت کم کم ملتا ہے یا یوں کہیے کہ وقت بچانے کے لئے کم کم آتا ہوں۔

اوپر سے یہاں ایسے موضوعات اور ایسے ایسے افکار پیش کیے جا رہے ہوتے ہیں کہ جن پر خاموش رہا جائے تو بھی ٹھیک نہیں لگتا اور جواب دیا جائے تو مزاج ٹھکانے نہیں رہتے۔

جو لوگ یہاں آتے ہی خاص مقاصد لے کر ہیں وہ تو سارا سارا دن یہ سب کر سکتے ہیں لیکن ہمارے پاس اتنا وقت اور دماغ نہیں ہوتا۔ سو عجیب کیفیت رہتی ہے۔
 
تو بھی سُکھ کہاں!

جب آپ دیکھیں کہ لوگ آپ کے ملک و ملت کے خلاف سارا سارا دن زہر اگلتے رہتے ہیں تو سُکھ کہاں نصیب ہوگا۔
بھیا دل گرفتہ نہ ہو وہ گانا تو شاید آپ نے سنا ہوگا " اپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پہ بجلیاں "۔
درحقیقت یہاں زہر اگلنے والوں کی حیثیت یہ ہے کہ جن کی زمانے میں کوئی نہیں سنتا وہ یہاں آکر اپنی دوکاندار چمکاتے ہیں ۔اپنی نظر میں خود ساختہ خدائی فوج دار ہیں ۔دیگر کی طرح نظر انداز کرکے برداشت کیجیے اور محفل پر زہر اگلنے والوں کے علاوہ سنجیدہ بردباد محفلین بھی ہیں جو درحقیقت اردو ادب کی دل جان سے خدمت کرنے کے لیے کمر بستہ ہیں ۔ان کی جستجو دیکھیے اپنی ادبی سرگرمیوں میں مگن رہتے ہیں ،انھوں تو نہ زہر کی فکر ہے اور نہ ہی کسی کی شرپسندی کی ۔
ماشاءاللہ احمد بھائی آپ بہترین علمی اور ادبی سوچ کا حامل ہیں ۔آپ اپنے سلسلے دوبارہ سے آگے بڑھائیں تاکہ اردو محفل فورم کے ساتھ جوڑ رشتے کا اصل مقصد پورا ہو ۔:)
 
Top