تیرہویں سالگرہ رنگوں کے نام مع تصاویر

م حمزہ

محفلین
اُڑتے آنچل کی طرح دلکش گلابی، اندھیری رات کی طرح کالا سیاہ،بغیر بادلوں کے آسمان کی طرح تنہا گہرا نیلا، برف کی طرح یخ سفید، بے جان جسم کی طرح پیلا زرد، خون کی طرح لال سرخ، مزاروں کے گنبد کی طرح پر سکون سبز۔

معذرت خواہ قبلہ آپ کی رنگینی میں میرے رنگ ختم ہوگئے اور بے رنگ ہو گیا! :)
محترم! کافی پر رنگ زندگی گزاری ہے آپ نے!
ما شاء اللہ
 
اے خان

محفلین
'عشق ک رنگ سفید' گانا یاد آ رہا ہے. :)
(ویسے سفید کسی رنگ کو جذب نہیں کرتا اور سبھی کو اکٹھا دِکھاتا ہے! :) )
مجھے تو عشق کا رنگ کبھی کبھار کالا لگتا ہے سب رنگوں کوجذب کرلیتا ہے. اور پھر کسی کو نہیں دکھائی دیتا :(
 
لاریب مرزا

محفلین
اس طرح کے funky colours ہمیں بہت پسند ہیں۔ ان کے لیے ایک مخصوص لفظ استعمال ہوتا ہے جو ابھی ہمارے ذہن میں نہیں آ رہا۔ :)
images_1.jpg
 
محمد وارث

لائبریرین
اس طرح کے funky colours ہمیں بہت پسند ہیں۔ ان کے لیے ایک مخصوص لفظ استعمال ہوتا ہے جو ابھی ہمارے ذہن میں نہیں آ رہا۔ :)
images_1.jpg
ان کو fluorescent کلرز کہتے ہیں، پیار سے صرف 'فلو' بھی کہتے اور ساتھ میں اصل رنگ جیسے فلو ریڈ، فلو گرین وغیرہ۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث بھائی!! :)
یعنی یہ اپنی طرح کے ایسے مخصوص رنگ ہیں کہ جن کا کوئی نک نیم بھی ہے۔ :)
جی یہ مخصوص رنگ ہیں اور نارمل رنگ سے فرق کرنے کے لیے ان کے ساتھ فلو لگایا جاتاہے، جیسے نارمل گرین کو صرف گرین کہیں گے لیکن فلوریسنٹ گرین کو اسی طرح پورا کہیں گے یا شارٹ میں فلو گرین۔کمرشل اداروں میں ان میں فرق کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ نارمل کے ساتھ ان رنگوں میں بھی چیزیں بنتی ہیں اور غلطی کا احتمال ہو تا ہے۔

ان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اندھیرے میں چمکتےہیں یا اندھیرےمیں لائٹ پڑنے پر چمکتے ہیں، سیکورٹی اداروں کے لوگوں نے عام طور ان کلرز کی ویسٹ پہنی ہوتی ہیں، آپ نے دیکھی بھی ہونگی ۔ :)

Visibility-Security-Safety-Vest.jpg
 
جی بالکل دیکھی ہے۔ بھائی کی نائٹ ڈیوٹی ہو تو وہ پہنتے ہیں۔ وہ اس ویسٹ کو reflector کہتے ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
جی یہ مخصوص رنگ ہیں اور نارمل رنگ سے فرق کرنے کے لیے ان کے ساتھ فلو لگایا جاتاہے، جیسے نارمل گرین کو صرف گرین کہیں گے لیکن فلوریسنٹ گرین کو اسی طرح پورا کہیں گے یا شارٹ میں فلو گرین۔کمرشل اداروں میں ان میں فرق کرنا بہت ضروری ہوتا ہے کیونکہ نارمل کے ساتھ ان رنگوں میں بھی چیزیں بنتی ہیں اور غلطی کا احتمال ہو تا ہے۔

ان کی ایک خصوصیت یہ ہے کہ اندھیرے میں چمکتےہیں یا اندھیرےمیں لائٹ پڑنے پر چمکتے ہیں، سیکورٹی اداروں کے لوگوں نے عام طور ان کلرز کی ویسٹ پہنی ہوتی ہیں، آپ نے دیکھی بھی ہونگی ۔ :)

Visibility-Security-Safety-Vest.jpg

کیا یہ وہی رنگ ہیں جنہیں ہم عوامی زبان میں کھٹے رنگ کہتے ہیں۔ تھوڑے چہکتے ہوئے۔ سٹرائیکنگ سے۔
ہمارے ہاں اوڈھنیاں ان رنگوں کے کپڑے پہنتی ہیں۔ اور یہ عام طور پہ سبز۔پیلے۔زرد ہوتے ہیں۔
 
م حمزہ

محفلین
حالانکہ میں نے ٹیپ ریکارڈر "لگانے" کی بات کی تھی نہ کہ بجانے کی۔ "پی کے" کے پوسٹر یا فلم کو پھر غور سے دیکھیے آپ کو پی کے میں ٹیپ ریکارڈر لگانے اور بجانے کا فرق معلوم ہو جائے گا۔ :whistle:
محترم! اچھی طرح یاد ہے فلم اور فلم کا پوسٹر بھی۔ اور یہ بھی جانتا ہوں کہ ٹیپ ریکارڈر لگانے سے کیسے عزت بچائی گئی تھی !
 
IMG20180420161802.jpg

یہ جو اوپر والا رنگ ہے اسے اردو میں آسمانی رنگ کہا جاتا ہے، اور انگریزی میں sky blue
اور نیچے جو درختوں اور گھاس کا رنگ ہے، اسے سبز یا ہرا کہا جاتا ہے۔ انگریزی میں اسے green کہتے ہیں۔
 
اور یہ جو بلاک میں مختلف رنگوں کے پتھر ہیں ان کے بارے میں بھی بتائیں۔
 
اور یہ جو بلاک میں مختلف رنگوں کے پتھر ہیں ان کے بارے میں بھی بتائیں۔
زیادہ تر بلاک سلیٹی رنگ کے ہیں، جسے انگریزی میں grey کہتے ہیں۔
کچھ ہلکے بھورے رنگ کے ہیں، جسے انگریزی میں light brown کہتے ہیں۔

اگر غلط بتایا ہو تو کوئی بھی درست کروا سکتا ہے۔
 
Top