تیرہویں سالگرہ رنگوں کے نام مع تصاویر

اس پھول میں کون کون سے رنگ ہیں ؟
cichory-189x300.jpg
 
رنگوں کے شیڈز کی اور کپڑوں کی قسموں وغیرہ کی زیادہ پہچان تو مجھے نہیں ہے. اس لڑی کو دیکھ کر اس میں حصہ ڈالنے کو ایک جملے کا لطیفہ ضرور یاد آ گیا:

'لڑکیوں کو سرخ لپ اسٹک کے دس شیڈز کے الگ الگ نام بھی پتا ہوتے ہیں اور لڑکے......بالوں میں کنڈیشنر لگا کر سوچتے ہیں کہ آج جھاگ کیوں نہیں ہو رہی!!!' :)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
جاسمن آپی، یہ آئیڈیا بہت اچھا ہے۔ لیکن محفل کی سالگرہ کے بجائے "کھیل ہی کھیل میں" زمرہ اس کے لیے زیادہ موزوں معلوم ہوتا ہے۔ :)
ہمیں بھی دھاگہ دیکھ کے یہی خیال آیا تھا۔ لیکن اگر آپ سالگرہ کے عنوان سے مطمئن ہیں تو ہمیں بھی کوئی مسئلہ نہیں۔ :rolleyes:
منتظمین سے استدعا ہے کہ اسے کھیل والے زمرے میں منتقل کر دیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
ویسے مجھے اردو ادب میں رنگوں بارے پڑھتے ہوئے کئی رنگوں کی پہچان نہیں ہوپاتی۔
اس لئے یہ دھاگہ کھولا ہے کہ ہمیں رنگوں کی درست پہچان ہو اور ان کے دونوں زبانوں میں نام بھی آجائیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
پھر میں محفلین لڑکیوں کو بتا سکوں کہ میں نے دھانی رنگ کا لباس بنوایا ہے اور اپنی بیٹی کے لئے روپہلے اور سنہری رنگعں کا۔
 
بالوں میں کنڈیشنر لگا کر سوچتے ہیں کہ آج جھاگ کیوں نہیں ہو رہی!!!'
تقریباً ہو چکا ہے میرے ساتھ۔ :unsure:
ہاتھ میں نکالتے ہی اندازہ ہو گیا کہ کچھ اور شے ہے۔
اللہ پوچھے لوریئل والوں کو۔ جنھوں نے ایک جیسے ڈبے بنائے۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
منتظمین سے استدعا ہے کہ اسے کھیل والے زمرے میں منتقل کر دیں۔
کیوں بھئی ۔سالگرہ کو رنگارنگ کرنے کے لیے مناسب ہے ۔ ٹ
ھیک ہے یہیں رہنے دیں ۔
دھانی کہتے ہیں ہمارے یہاں
دھانی رنگ یہ والا ہے۔
اس کی تفصیل میں بھی یہی لکھا ہے۔
ویسے میرا اس اشتہار سے کوئی تعلق نہیں ۔ :)

7538.gif
 
سید عاطف علی

لائبریرین

م حمزہ

محفلین
رنگوں کے شیڈز کی اور کپڑوں کی قسموں وغیرہ کی زیادہ پہچان تو مجھے نہیں ہے. اس لڑی کو دیکھ کر اس میں حصہ ڈالنے کو ایک جملے کا لطیفہ ضرور یاد آ گیا:

'لڑکیوں کو سرخ لپ اسٹک کے دس شیڈز کے الگ الگ نام بھی پتا ہوتے ہیں اور لڑکے......بالوں میں کنڈیشنر لگا کر سوچتے ہیں کہ آج جھاگ کیوں نہیں ہو رہی!!!' :)
یہ کنڈیشنر کیا ہوتا ہے ؟
 
یہ کنڈیشنر کیا ہوتا ہے ؟
جس طرح تیل لگا کر بعد میں بال دھونے سے بال نرم اور کچھ چمکدار ہو جاتے ہیں لیکن شیمپو زیادہ استعمال کرنا پڑتا ہے. اس طرح کنڈیشنر شیمپو کی طرح ہوتا ہے جو شیمپو کرنے کے بعد اس واسطے استعمال کرتے ہیں کہ بال نرم اور چمکدار ہو جائیں. :)
 
Top