راز درپردۂ دستار و قبا جانتی ہے

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لگ رہا ہے کہ آپ کو پسند نہیں آیا ۔ اجازت دے کر پھنس گئے ہیں ۔ اگر ایسی بات ہے تو پھر معان نہیں کہیں گے قلم کا سانس ہی پھلالیں گے ۔
بھائی ایسی کوئی بات نہیں آپ کی پسند اچھی لگی۔آپ مجھے معان کے نام سے لکھ سکتے ہیں۔
میرے نام کے ساتھ جو اکبری نقیبی کی نسبتیں ہیں تو میں ان کو نہیں چھوڑ سکتا ، آپ محبت میں جس لقب سے پکاریں گے میں لبیک کہتا آپ کی جانب چلا آؤں گا۔ظہیر بھائی آپ کی محبتوں اور عنائیتوں کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا ۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
امریکا میں گڑ نہیں ملتا؟
یہاں میکسیکو سے بنی ہوئی گڑ نما کوئی چیز ملتی ہے ۔ شکل دیکھنے کے بعد خریدنے کو دل نہیں کرتا اس لئے کبھی چکھا نہیں ۔ کہاں وہ ہاتھ سے بنائے ہوئے ہمارے دیسی گڑ کےڈلے اور ان میں میوہ جات کی مہک اور کہاں یہ سڈول سا ٹھوس شکر کا قلفی نما میکسیکن کون۔
شگاگو وغیرہ کی طرف بعض انڈین اسٹوروں پر بھارت سے درآمد شدہ گڑ ملتا ہے لیکن ان اسٹوروں پرسالوں جانا نہیں ہوتا ۔ پاکستان آکر ہی گڑ کے چاول کھانے کو ملتے ہیں ۔
اور تازہ گڑ اور اصلی گھی میں بنا ہوا باجرے کی روٹی کا گرما گرم ملیدہ !!!! اس سے بہتر ناشتہ ابھی تک زبان سے نہیں گزرا ۔
 
اے خان

محفلین

میوے والا وقت تو گزر گیا ہمارے ہاں پچھلے مہینے فی الحال تو سادہ گڑ دستیاب ہے. مکالمہ میں پتہ بھیج دیں. ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجتا ہوں.
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ظہیراحمدظہیر بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے.
میں اپنی صرف و نحو کی تمام معلومات صرف کرنے کے باوجود اس جملے سے جوہرِ مقصود یعنی گڑ کشید نہیں کرسکا ۔ ’’بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے ۔‘‘ تابش بھائی یا برادرم عبید انصاری براہِ مہربانی اس جملے کی تحلیل صرفی و نحوی فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
 
یعنی میں حاضر ہوں گڑ بھیجنے کے لئیے
 
میں اپنی صرف و نحو کی تمام معلومات صرف کرنے کے باوجود اس جملے سے جوہرِ مقصود یعنی گڑ کشید نہیں کرسکا ۔ ’’بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے ۔‘‘ تابش بھائی یا برادرم عبید انصاری براہِ مہربانی اس جملے کی تحلیل صرفی و نحوی فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
کہنے کا مطلب یہ ہے کہ امریکہ کا ریٹرن ٹکٹ بھیجیں، بندہ خود گُڑ لے کر حاضر ہو گا۔
 
میں اپنی صرف و نحو کی تمام معلومات صرف کرنے کے باوجود اس جملے سے جوہرِ مقصود یعنی گڑ کشید نہیں کرسکا ۔ ’’بھائی گڑ پسند ہو تو بندہ حاضر ہے ۔‘‘ تابش بھائی یا برادرم عبید انصاری براہِ مہربانی اس جملے کی تحلیل صرفی و نحوی فرما کر ثوابِ دارین حاصل کریں ۔
علماء صرف فرماتے ہیں کہ اس جملے میں جناب "اے خان" کو ان کی شیرینی کی بناء پر "گڑ" سے تشبیہ دی گئی ہے۔ :LOL:
گوکہ اس میں کچھ غلط نہیں ہے تاہم علماء نحو کے خیال میں یہ سراسر زیادتی ہے۔ بھلا ایسے میٹھے آدمی کو "گڑ سے تشبیہ دینا یہ بھی کوئی انصاف ہے" وغیرہ وغیرہ:p
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
میوے والا وقت تو گزر گیا ہمارے ہاں پچھلے مہینے فی الحال تو سادہ گڑ دستیاب ہے. مکالمہ میں پتہ بھیج دیں. ٹی سی ایس کے ذریعے بھیجتا ہوں.
جگ جگ جیو عبداللہ ! مالک تمہارے دل کو دولتِ صدق و خلوص سے مالا مال رکھے ۔ اور غنائے عثمان عطا فرمائے ۔ بہت بہت بہت بہت شکریہ ۔ گڑ کی خواہش اب اتنی بھی شدید نہیں کہ آپ کو اتنی زحمت دوں ۔ ان شاء اللہ عنقریب پاکستان آنا ہوا تو یہ شوق بھی پورا ہوجائے گا ۔ اللہ آ پکو خوش رکھے اور آپ کے رزق میں برکت اور فراخی عطا فرمائے ۔ آمین۔ آپ اپنے قد سے بڑے انسان ہیں !
(پان کے دھڑکتے پتے والی اسمائیلی تین عدد )
 
Top