دیوانِ غالب نسخۂ اردو ویب ڈاٹ آرگ (مکمل)

شمشاد

لائبریرین
بہت خوب جیہ، تم نے سچ مچ غالب کی بھتیجی ہونے کا حق ادا کر دیا۔
میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
 
خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بہت خوب جیہ آپی بہت خوشی ہوئی آپ نے اور اعجاز صاحب نے بہت محنت کی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین اور جن جن حضرات نے اس میں حصہ لیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور عزت عطا فرمائے آمین
 
محسن حجازی

محفلین
آپی کو جتنے اشعار غالب کے یاد ہیں، مجھ کو شک ہے کہ غالب نے اتنے کہے بھی نہیں ہوں گے۔ :grin:
آپا جی کچھ عرصہ پہلے ہم نے آپ کو ذاتی پیغام میں شرح غالب کی بابت توجہ دلائی تھی کہ دیوان تو آگیا اب ہم سے کوڑھ مغزوں کے لیے ایک آدھی شرح کا بھی برقیانا ازحد او ازبس ضروری ہے۔! :grin:
اگر نہیں تو بس دیکھ لیجئے ہم آپ کا سر کھائیں گے واسطے تشریح کے یا پھر ہمارے اساتذہ کے پینل کے لوگ اس کی زد میں آئیں گے۔:cool:
اساتذہ کے پینل کی بابت ہم کہیں اور کچھ عرض کر چکے ہیں دھاگہ خو ڈھونڈئیے۔:grin:
 
الف عین

لائبریرین
خوش آمدید امر شہزاد۔
شاہ نواز، آپ نے ایک سال میں دو پوسٹس تو ایک ساتھ کر کے اپنی کل پوسٹس تین کر لیں۔ اب شروع ہو جائیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
آپی کو جتنے اشعار غالب کے یاد ہیں، مجھ کو شک ہے کہ غالب نے اتنے کہے بھی نہیں ہوں گے۔ :grin:
آپا جی کچھ عرصہ پہلے ہم نے آپ کو ذاتی پیغام میں شرح غالب کی بابت توجہ دلائی تھی کہ دیوان تو آگیا اب ہم سے کوڑھ مغزوں کے لیے ایک آدھی شرح کا بھی برقیانا ازحد او ازبس ضروری ہے۔! :grin:
اگر نہیں تو بس دیکھ لیجئے ہم آپ کا سر کھائیں گے واسطے تشریح کے یا پھر ہمارے اساتذہ کے پینل کے لوگ اس کی زد میں آئیں گے۔:cool:
اساتذہ کے پینل کی بابت ہم کہیں اور کچھ عرض کر چکے ہیں دھاگہ خو ڈھونڈئیے۔:grin:

محسن بھائی آپ کو ان کا سر کھانے کی اجازت ہے، بس یہ خیال رہے کہ سر میں جوئیں وغیرہ ، وہ میرا مطلب ہے کہ ، خیر چھوڑیں رہنے ہی دیں، نہیں تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔
 
ساجداقبال

محفلین
بہت شکریہ، جیہ آپ نے بہت محنت کی ہے۔ جزاک اللہ خیر
غالب کی ثقیل شاعری مجھے زیادہ ہضم تو نہیں ہوتی تاہم اپنی سہولت کیلیے میں‌ نے پی ڈی ایف بنا لی ہے۔
 
جیہ

لائبریرین
تشکر

ماشا اللہ جیہ جی مبارک باد

شکریہ جناب

جزاک اللہ خیراً جیہ صاحبہ، بہت لاجواب کام ہے۔

شکریہ وارث صاحب
چھوڑیئے اب کون تعریف کرے اور مبارکباد دے۔ اب تو کام ہو ہی گیا۔ :)

مذاق بر طرف واقعی بٹیا آپ اور اس کام میں شریک دوسرے سارے احباب خصوصاً سن رسیدہ جوان چاچو قابل مبارکباد ہیں۔ :)
بہت ہنسی آئی بڑے بھیا ۔ خیر تشکر

زبردست کام کیا ہے۔
شکریہ زیک

چچا غالب بھی مبارکباد کے مستحق ہیں کہ وہ نہ ہوتے تو آپ کس کا دیوان غالب برقیاتے؟ :)
بہت خوشی کی بات ہے۔۔۔ ماشا اللہ!
تمام اراکین کو شاباش!

تمام اراکین آپ کا شکریہ ادا کر رہے ہیں
جیہ صاحبہ! یوں تو تمام احباب ہی مبارک باد کے مستحق ہیں لیکن آپ کی مسلسل کاوشیں خصوصی مبارکباد کی متقاضی ہیں۔
بہت بہت مبارکباد اس کار نیک کے بخیر انجام پر۔
بہت شکریہ فاتح۔

ماشا اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اللہ سلامت رکھے جیہ جی جی۔۔۔
شکریہ مغل بھائی ۔ آپ یہ جی دو دو مرتبہ کیوں لکھتے ہیں؟
واہ واہ! بہت خوب جویریہ صاحبہ - آپ کے کام کی جتنی بھی تعریف کے جائے کم ہے - اور اعجاز صاحب کا بھی بہت شکریہ- اعجاز صاحب کی بھی جتنی تعریف کی جائے کم ہے کہ انہوں نے کئی کتابوں‌ کو برقیا کر اردو ادب کی بہت خدمت کی ہے -

حقیقت یہ ہے کہ سارا کام بابا جانی (اعجاز صاحب( نے ہی کیا ہے۔ اصل محنت ان کی ہے۔ آپ کا بہت بہت شکریہ

میری طرف سے بھی مبارک بار اور شکریہ قبول کیجیے
ان شااللہ لوگ اس سے استفادہ کریں گے
شکریہ چوہدری صاحب
پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ھے۔ بہت اعلٰی کام جِسے بہت ہی احسن طریقے سے پایہ انجام تک پہنچایا۔
ساری ٹیم کی طرف سے میرا شکریہ قبول کریں
 
جیہ

لائبریرین
دیوان غالب برقیانے پر اردو ویب ٹیم کو مبارکباد
کیا احباب تائید کریں گے کہ یہ نسخہ تیار ہی نقل کرنے کیلیے کیا گیا ہے مگر قانونی

بالکل صحیح۔ کوئی بھی اس فائل کو ڈاونلوڈ کر سکتا ، اپلوڈ کر سکتا ہے مگر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اردو ویب ڈاٹ آرگ کا حوالہ دینا ضروری ہے
 
جیہ

لائبریرین
جیو جوجو۔۔۔جب تک جی چاہے!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!!
!!!!میں ‌ تو سمجھ رہا تھا کہ تم بھول گئیں۔ اور اپنی سائٹ پر الگ الگ نسخے رکھ رہا تھا۔ بشمول اس کے جس میں اضافہ سرخ سے ٹائپ کیا تھا میں نے گلِ رعنا وغیرہ سے۔ اب اس سرخی مائل نسخے کو ہٹا کر تمہارا رکھ دوں گا۔
لیکن ایک سلسلے میں شرمندہ ہوں۔ تم نے میرے ایک پیش لفظ/ پیش گفتار کے لئے جگہ چھوڑی تھی اور خود جو تحریر کیا تھا اس میں مجھے اتنا چڑھا دیا تھا کہ اب تک اترتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے۔
بہر حال کام پایۂ تکمیل کو پہنچا،، اردو دنیا کو مبارک ہو، محض اردو محفل کو ہی نہیں۔
یہاں بھی جن احباب نے حقیر فقیر۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ کی پذیرائی کی ہے، اس کے لئے بہت شکریہ۔۔ حنا فیصل یاد آ گئی۔ وہ کیا کہتی تھی۔۔۔ تھینکریہ۔
پ ت۔ ابھی دیکھا تمہارا نسخہ۔ وہ سرخی تم نے برقرار ر کھی ہے!

شکریہ بابا جانی۔ یہ سب آپ کی محنت تھی جس کی داد میں وصول کر رہی ہوں۔

بابا جانی آپ نسخہ حمیدیہ کی بات کر رہے ہیں۔ اس کے لیے میں نے آپ سے لکھنے کی خواہش کی تھی۔ جہاں تک اس نسخے کا سوال ہے، اس میں آپ ہی کا دیباچہ شامل ہے۔

بابا جانی جیسے میں نے آپ کو میل میں لکھا تھا، میں نے ان اشعار کو سرخ رنگ میں دکھایا ہے جو کہ مشہور و متداول دیوان کا حصہ نہیں
 
جیہ

لائبریرین
بہت خوب جیہ، تم نے سچ مچ غالب کی بھتیجی ہونے کا حق ادا کر دیا۔
میری طرف سے بہت بہت مبارک ہو۔
شکریہ شمشاد بھائی، اس کار خیر آپ کا بھی نام سنہری حروف میں لکھا ہے
بہت خوب جیہ آپی بہت خوشی ہوئی آپ نے اور اعجاز صاحب نے بہت محنت کی ہے اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطا فرمائے آمین اور جن جن حضرات نے اس میں حصہ لیا ہے اللہ تعالیٰ ان کو صحت اور عزت عطا فرمائے آمین
شکریہ چن چن بھیا
 
جیہ

لائبریرین
آپی کو جتنے اشعار غالب کے یاد ہیں، مجھ کو شک ہے کہ غالب نے اتنے کہے بھی نہیں ہوں گے۔ :grin:
آپا جی کچھ عرصہ پہلے ہم نے آپ کو ذاتی پیغام میں شرح غالب کی بابت توجہ دلائی تھی کہ دیوان تو آگیا اب ہم سے کوڑھ مغزوں کے لیے ایک آدھی شرح کا بھی برقیانا ازحد او ازبس ضروری ہے۔! :grin:
اگر نہیں تو بس دیکھ لیجئے ہم آپ کا سر کھائیں گے واسطے تشریح کے یا پھر ہمارے اساتذہ کے پینل کے لوگ اس کی زد میں آئیں گے۔:cool:
اساتذہ کے پینل کی بابت ہم کہیں اور کچھ عرض کر چکے ہیں دھاگہ خو ڈھونڈئیے۔:grin:

محسن بھیا ، جیسا کہ میں نے پہلے عرض کیا تھا، کہ میں فرہنگ غالب پر کام شروع کر رہی ہوں تو وہ کام شروع ہو چکا ہے۔ 10 غزلوں کی فرہنگ لکھ چکی ہوں۔ نمونہ برائے تنقید و تبصرہ اور برائے مشورہ حاضر ہے۔

الف

نقش فریادی ہےکس کی شوخئ تحریر کا
کاغذی ہے پیرہن ہر پیکرِ تصویر کا
کاؤکاوِ سخت جانی ہائے تنہائی نہ پوچھ
صبح کرنا شام کا، لانا ہے جوئے شیر کا
جذبۂ بے اختیارِ شوق دیکھا چاہیے
سینۂ شمشیر سے باہر ہے دم شمشیر کا
آگہی دامِ شنیدن جس قدر چاہے بچھائے
مدعا عنقا ہے اپنے عالمِ تقریر کا
بس کہ ہوں غالبؔ، اسیری میں بھی آتش زیِر پا
موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا

فرہنگ
نقش: تصویر
پیرہن: لباس
شوخی: شرارت، دل لگی
کاغذی پیرہن: کاغذی لباس جو زمانۂ قدیم میں فریادی پہنتے تھے۔(نوائے سروش)
پیکرِ تصویر: لفظی معنی ہیں، تصویر کا بدن، یہاں تصویر کا خاکہ مراد ہے
کاو کاو: کاوش، سخت محنت، رنج
سخت جانی ہائے: سخت جانی کی جمع، حد درجہ جفا کشی
جو: نہر
جوئے شیر: دودھ کی نہر، روایت کے مطابق وہ نہر جو فرہاد نے بے ستون پہاڑ کر بنائی تھی تاکہ شیرین کے باغ تک پانی پہنچ جائے (نوائے سروش)
شوق: یہاں اس سے مراد ہے محبوب کے ہاتھوں قتل ہونے کی خواہش
آگہی: آگاہی، شعور، باخبری
شمشیر: تلوار
دمِ شمشیر: شمشیر کی دھار
شنیدن: سننا
عنقا: ایک خیالی پرندہ، ناپید
بسکہ: چونکہ
آتش زیر پا: جس کے پاؤں کے نیچے آگ ہو، بے قرار، مضطرب
مو: بال
موئے آتش دیدہ: بال جسے آگ نے چھوا ہو۔ ایسا بال بل کھا کر حلقے کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

جراحت تحفہ، الماس ارمغاں، داغِ جگر ہدیہ
مبارک باد اسدؔ، غمخوارِ جانِ دردمند آیا

فرہنگ
جراحت: زخم
الماس: ہیرا
ارمغان/ ہدیہ: تحفہ، سوغات

جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے کار
صحرا، مگر، بہ تنگئ چشمِ حُسود تھا
آشفتگی نے نقشِ سویدا کیا درست
ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا
تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ
جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا
لیتا ہوں مکتبِ غمِ دل میں سبق ہنوز
لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا
ڈھانپا کفن نے داغِ عیوبِ برہنگی
میں، ورنہ ہر لباس میں ننگِ وجود تھا
تیشے بغیر مر نہ سکا کوہکن اسدؔ
سرگشتۂ خمارِ رسوم و قیود تھا

فرہنگ
جز: سوائے
قیس: لیلٰی کا عاشق، مجنون
بروئے کار آنا: نمایاں ہونا
حَسود: بہت حسد کرنے والا
حُسود: حاسد کی جمع
آشفتگی: پریشانی
سویدا: دل کا سیاہ نقطہ
دود: دھواں
زیاں: نقصان
سود: نفع
ہنوز: اب تک
ننگِ وجود: ہستی کے لیے باعثِ شرم
تیشہ: پتھر توڑنے کا آلہ
کوہ کن: پہاڑ کو کھودنے والا، فرہاد کا لقب
سر گشتہ: جس کا سر پھر گیا ہو، حیران، پریشان
خمار: خمار غلط معنوں میں نشے کے لیے سمجھا جاتا ہے مگر خمار در اصل نشہ اترنے کی کیفیت کا نام ہے۔ اس کیفیت میں بے لطفی اور اعضا شکنی سی طاری ہوتی ہے
رسوم و قیود: رسم و رواج

کہتے ہو نہ دیں گے ہم دل اگر پڑا پایا
دل کہاں کہ گم کیجیے؟ ہم نے مدعا پایا
ہے کہاں تمنّا کا دوسرا قدم یا رب
ہم نے دشتِ امکاں کو ایک نقشِ پا پایا
سادگی و پرکاری، بے خودی و ہشیاری
حسن کو تغافل میں جرأت آزما پایا

فرہنگ

مدعا پایا: مطلب سمجھ میں آگیا
دشت: صحرا
پرکاری: عیاری، مکر
بے خودی: سرشاری، مستی
تغافل: بے پروائی کا سلوک کرنا
جرأت آزما: ہمت کا امتحان کرنے والا
 
جیہ

لائبریرین
سلام!
بہت بڑا کام بہت تھوڑے عرصے میں مکمل کرنا واقعی قابلِ تحسین ہے۔
شکریہ شہزاد صاحب

محسن بھائی آپ کو ان کا سر کھانے کی اجازت ہے، بس یہ خیال رہے کہ سر میں جوئیں وغیرہ ، وہ میرا مطلب ہے کہ ، خیر چھوڑیں رہنے ہی دیں، نہیں تو مجھے دھمکیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔
شمشاد بھائی میں بڑی ہو چکی ہوں
بہت شکریہ، جیہ آپ نے بہت محنت کی ہے۔ جزاک اللہ خیر
غالب کی ثقیل شاعری مجھے زیادہ ہضم تو نہیں ہوتی تاہم اپنی سہولت کیلیے میں‌ نے پی ڈی ایف بنا لی ہے۔

ساجد بھائی ڈیرہ مننہ ۔ پی ڈی ایف ٍ ابھی ڈاؤں لوڈ کرتی ہوں

ممکن ہے شاہ نواز صاحب فٹ نوٹس کی بات کر رہے ہوں۔ :)

لاکھ رہوپے کی بات کی آپ نے بڑے بھیا
 
مغزل

محفلین
جیہ :
شکریہ مغل بھائی ۔ آپ یہ جی دو دو مرتبہ کیوں لکھتے ہیں؟

ایک بات یہ کہ ۔۔۔ بالکل ایسے ہی جیسے آپ نے دو کو دو بار لکھا ہے ۔۔
دوسری بات یہ کہ : جی جی بطور دیدی لکھتا ہوں۔۔۔ (اور دیدی کا مطلب تو آپ جانتی ہیں ہیں)
 
Top