دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

فرحت کیانی

لائبریرین
چیک کرنے کے بجائے لکھ ماریے۔

اور کچھ نہیں تو نئے پاکستان اور پرانے پاکستان کا تقابلی جائزہ ہی لے لیجے۔ کافی ساری پوسٹس ہو سکتی ہیں۔ :)
جھاڑ پونچھ کر لی ہے۔ ذرا چیک کر کے بتائیں کہ نیا تھیم ٹھیک لگ رہا ہے۔ کچھ لکھنے کی بھی کوشش کی لیکن ہمیشہ کی طرح رائٹرز بلاک کا شکار ہوں۔
 
کسی نے کہا کہ گھر میں قینچی خالی نہیں چلانی چاھئیے ورنہ گھر میں لڑائی جھگڑا ہوتا ہے ۔
واللہ عالم
 
آخری تدوین:
اور عورتوں کو یہ کہتے ہوئے سُنا ہے کہ مایوں کی دلہن جیسے ہی سیٹ سے اُٹھے تو اپنی کنواری بیٹی کو اُس کی جگہ بیٹھادیں اِس سے اُس کی جلدی شادی ہوجائے گی۔
 
علی وقار

محفلین
یہ جو کالی بلی اور نحوست اور قینیچی اور لڑائی کا قصہ ہے تو میں انہیں توہمات سمجھتا ہوں، یہ الگ بات کہ کبھی کبھی میں سوچتا ہوں کہ کیا واقعی میں ایسا ہی سمجھتا ہوں۔ مجھے جب کبھی کالی بلی نظر آ جائے تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ میری راہ نہ کاٹنے پائے اور خالی قینچی نہیں چلائی کہ اس سے خوف آتا ہے، اب بھی! ان توہمات کے اثرات کس قدر دیر پا، گہرے اور سنگین ہوتے ہیں!
انسان کی ایک عمر تو ان سے جان چھڑانے میں لگ جاتی ہے۔
 
ہم لوگ الحمدللہ مسلمان ہیں اور ہمیں ہر چیز کو اسلام کی نظر رو سے دیکھنا چاھئیے اگر اسلام میں ایسا کوئی تصور نہیں تو پھر دل میں کھٹکا بھی نا ہونا چاھئیے بلکہ اطمینان سے بلی کو گزر جانے دیا جائے ۔
پہلے میں پہلے میں والی کہانی نا کی جائے :)
 
محمداحمد

لائبریرین
طلاق یافتہ عورتوں کے قریب نہیں جانے دیتی بوڑھی عورتیں کنواری بچیوں کو کہیں اُن کا سایہ نا پڑ جائے۔

ایساسوچنا انتہائی غلط ہے اور اس طرح کے کام کسی کی شدید دل آزاری کا باعث بن سکتے ہیں۔ ان سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے۔

ہر شخص کا اپنا نصیب ہوتا ہے۔ کسی کا سایہ پڑنے سے کسی کا نصیب نہیں بدل جاتا۔

یہ سب وسوسے شیطان اور اُس کے چیلے لوگوں کے دلوں میں ڈالتے ہیں۔ ان سے بچنے کے لئے انسان کو چاہیے کہ روزانہ صبح شام سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھے۔ تاکہ انسان خود کو اللہ کی پناہ میں دے کر شیاطین کے شر سے بچ سکے۔
 
آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی سُنا تھا کہ گھر کی چوکھٹ پر کوا آکر کائے کائے کرے تو کوئی مہمان آنے والا ہوتا ہے ۔۔۔

یہ بات بھی خوب ہے۔ :)

ہم نے بچپن میں اس کا کئی بار تجربہ کیا ہے، واقعی جب کوئے آ کر کائیں کائیں کرتے تھے تو کوئی نہ کوئی مہمان آ جاتا تھا۔ پہلے زمانے کے مہمان بھی سرپرائز ہوا کرتے تھے۔ آنے سے پہلے فون کرتے تھے اور نہ ہی میسج کرکے بتاتے تھے (کیونکہ تب فون وغیرہ کا استعمال عام نہیں تھا)۔ ایسے مہمانوں سے مل کر بہت خوشی ہوتی تھی۔

تاہم ہم کووؤں کے اس طرح آنے اور اُس پر مہمانوں کے آ جانے کو محض حسنِ اتفاق ہی سمجھتے تھے۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
مجھے جب کبھی کالی بلی نظر آ جائے تو کوشش یہی ہوتی ہے کہ وہ میری راہ نہ کاٹنے پائے
کالی بلی سے ہمیں کبھی کوئی وسوسہ لاحق نہیں ہوا۔ اگر بلی ہم سے تیز چل رہی ہو تو ہمیں اس سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا تھا کہ وہ آگے سے گزر جائے۔ :)

کتے البتہ کسی بھی رنگ کے ہوں ہمیں اب بھی چوکنا کر دیتے ہیں۔ :) :)
 
یہ بات بھی خوب ہے۔ :)

ہم نے بچپن میں اس کا کئی بار تجربہ کیا ہے، واقعی جب کوئے آ کر کائیں کائیں کرتے تھے تو کوئی نہ کوئی مہمان آ جاتا تھا۔ پہلے زمانے کے مہمان بھی سرپرائز ہوا کرتے تھے۔ آنے سے پہلے فون کرتے تھے اور نہ ہی میسج کرکے بتاتے تھے (کیونکہ تب فون وغیرہ کا استعمال عام نہیں تھا)۔ ایسے مہمانوں سے مل کر بہت خوشی ہوتی تھی۔

تاہم ہم کووؤں کے اس طرح آنے اور اُس پر مہمانوں کے آ جانے کو محض حسنِ اتفاق ہی سمجھتے تھے۔ :) :)
ویسے مہذبانہ انداز تو یہ ہی ہے کہ کسی کے بھی گھر پر جایا جائے تو پہلے بتادیا جائے بلکہ اُس سے اجازت لے لی جائے کہ آپ نے کہیں جانا تو نہیں ہے آپ مصروف تو نہیں ہیں ۔آج کل فون کا زمانہ ہے یہ کام بہت ہی آسان ہے فون کر کے یا میسیج کرکے اجازت لی جاسکتی ہے ۔
اگر پھر بھی لوگ نا بتا کر آئیں تو آپ پریشان نا ہوں پھر یہ کوے والا ٹوٹکا ہی آزمائیں ۔ گھر کی چوکھٹ پر نظر رکھیں ۔ جیسے ہی کوے آکر کائے کائے کریں تو کھانا وغیرہ تیار کرلیں۔ :)
 
Top