دیسی خاندانی کہاوتیں ، منطقیں اور غیر منطقی اعتقادات

اکمل زیدی

محفلین
احباب ۔۔ایک بات تو آپ بھی مانیں گے نسلیں بگڑنے کا تو بعد میں پتہ چلتا ہے مگر شروعات کا تو نام بگڑنے سے ہی اندازہ ہو جاتا ہے۔۔۔جہاں ڈی-این-اے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی۔۔۔بلکے کسی similarity پر افسوس نہیں خوشی ہوتی ہے۔۔چاہے وہ سوچ میں ہو look میں ہو یا کسے نظریے کے ڈیفنڈ میں ہو۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

اکمل زیدی

محفلین
اگر کسی کے لیئے کسی بھی معاملے میں ایک صحیح حدیث حجت نہیں ہے تو اسے اپنے ایمان کی فکر کرنا چاہیئے
بھائی یہاں تو معاملہ ہی الگ ہے کسی حدیث پر کیا موقوف۔۔یہاں تو پورا اسلام ہی زد پر ہے اور کس ایمان کی فکر ۔۔۔ایک بے فکری سی بے فکری نظر آتی ہے۔۔۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دوده کے ابل کر گر جانے کے متعلق ایک واقعہ نظر سے گزرا ہے
واقعہ اگر صحیح ہے تو اس سے نعمت کی ناقدری کی تنبیہ کا سبق اور حکمت کا تذکرہ ہے ، توہم کی کیفیت سے اس کا کوئی خاص تعلق محسوس نہیں ہوتا۔واللہ اعلم
 
یاسر شاہ

محفلین
بھائی یہاں تو معاملہ ہی الگ ہے کسی حدیث پر کیا موقوف۔۔یہاں تو پورا اسلام ہی زد پر ہے اور کس ایمان کی فکر ۔۔۔ایک بے فکری سی بے فکری نظر آتی ہے۔۔۔ :)
مجھے تو حیرت ان مسلمانوں پر ہے جو ایسی غلاظت کو بھی' دل ہی میں سہی' برا نہیں جانتے اور ناپسندیدگی کا احتجاج ثبت نہیں کرتے -اگر اس پر کوئی محفل سے معطل ہوتا ہے تو لعنت بھیجئے ایسی محفل پر -ہمیں کوئی اس کا نشہ ہے کیا ؟
 
واقعی یہ مثال انسانوں پر فٹ کر رہے ہیں آپ؟ اس مثال سے تو ایسا لگتا ہے کہ کوئی اسلام قبول کر کے بھی مسلمان نہیں ہو سکتا
زیک بھائی یہ مثال ان مسلمانوں کے لیے ہے جو لبرل اور سیکولر کلچر کے حامی ہو کر اپنا ایمان ضائع کر رہے ہیں ۔اسلامی احکامات اور رسول اللہ ﷺ کی پیاری سنتوں پر تنقید کررہے ہیں ۔وہ درحقیقت کوے ہی ہیں ان کی کائیں کائیں سے کچھ بھی نہیں بدل سکتا ۔ جو حق ہے وہ بے شک بر حق ہے ۔
 
آخری تدوین:

فرقان احمد

محفلین
اس لڑی میں ایک دوسرے پر شخصی حملے نامناسب معلوم ہو رہے ہیں۔ کوئی ہم سے ہمارا ایمان نہیں چھین سکتا۔ کوئی ہماری سوچ پر پہرے نہیں بٹھا سکتا۔ ہمیں ان انتہاپسندانہ رویوں سے نکلنا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

دوبارہ موضوع کی طرف:

کہاوتیں اور ضرب الامثال مشاہدات و تجربات کی دین ہیں۔ عقائد کے معاملات کو توہمات کے ساتھ جگہ دینا مناسب نہیں۔ شاید عنوان میں 'اعتقاد 'کا لفظ شامل کیا جانا مقصود تھا اور اس کی بجائے 'عقائد' کو شامل کر لیا گیا۔
 
فرقان صاحب آپ بے دھڑک نام لے کر بات کر سکتے ہیں اب آپ آزاد ہیں دوسری بات اب ہم نے شخصی تنقید کو تو نظر انداز کرنا سیکھ ہی لیا ہے مگر یہاں شخصی حملے نہیں نظریاتی اور عقائدی حملے ہو رہے ہیں۔۔۔تو جواب دینا ضروری ہے ۔ ۔ ۔ کم از کم آپ" مجھے" تو بے دھڑک مخاطب کر ہی سکتے ہیں بے فکر ہو کر۔۔باقی مصلحتیں میں بھی سمجھتا ہوں ۔ ۔ ۔ :)
باقی موضوع والی بات سے میں متفق ہوں۔ ۔ ۔
 
اس لڑی میں ایک دوسرے پر شخصی حملے نامناسب معلوم ہو رہے ہیں۔ کوئی ہم سے ہمارا ایمان نہیں چھین سکتا۔ کوئی ہماری سوچ پر پہرے نہیں بٹھا سکتا۔ ہمیں ان انتہاپسندانہ رویوں سے نکلنا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

دوبارہ موضوع کی طرف:

کہاوتیں اور ضرب الامثال مشاہدات و تجربات کی دین ہیں۔ عقائد کے معاملات کو توہمات کے ساتھ جگہ دینا مناسب نہیں۔ شاید عنوان میں 'اعتقاد 'کا لفظ شامل کیا جانا مقصود تھا اور اس کی بجائے 'عقائد' کو شامل کر لیا گیا۔
بھیا آپ کا شکریہ کہ آپ نے توجہ موضوع کی جانب کروائی ۔
بھیا عقائد مضبوط ہوں گےتو بندہ خود با خود ان فضولیات سے محفوظ رہے گا ۔
 
اکمل زیدی

محفلین

فرقان احمد

محفلین
ب ہم نے شخصی تنقید کو تو نظر انداز کرنا سیکھ ہی لیا ہے مگر یہاں شخصی حملے نہیں نظریاتی اور عقائدی حملے ہو رہے ہیں۔۔۔تو جواب دینا ضروری ہے ۔ ۔ ۔
ہمارے خیال میں محفل میں ہر طرح کے خیالات کا منعکس ہونا ضروری ہے تاکہ پڑھنے والوں کے سامنے ہر طرح کی رائے سامنے آ جائے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کے کسی بھی موزوں تبصرے کو مدیران کی جانب سے حذف نہیں کیا گیا ہو گا۔ آپ کی رائے سامنے آ رہی ہے۔ کیا یہ کافی نہیں؟
 
ہر شخص اپنی رائے رکھنے میں آزاد ہے۔ رائے کے اظہار پر قدغن نہیں لگائی جا سکتی البتہ ایک عوامی فورم پر دی جانی والی رائے کے مقابل دوسری رائے کو بھی مکمل حق اظہار ہے۔ یقینا ایسا ہونا صحتمند اور تعمیری ہے جب تک ایک رائے دوسری رائے پر مسلط کرنے کی شعور ی یا غیر شعوری کوشش نہ ہو اور ایسا ہونے کی صورت میں مزاحمت یا دوسری رائے کا سامنے سے مساوی شدت سے آنا عین فطری ہے
 
اکمل زیدی

محفلین
ہمارے خیال میں محفل میں ہر طرح کے خیالات کا منعکس ہونا ضروری ہے
سر جی منہ میں کچھ کنکر آجائے مرچ آجائے تو آپ نے اسے نکال لیا یا چلیں پورا نوالہ ہی اگل دیا پھر بھی سمجھ آتا ہے ۔۔۔مگر الٹی کردینا وہ بھی اختیاری تو یہ تو بالکل غلط ہو جائے گا نا۔ ۔ ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
اس لڑی میں ایک دوسرے پر شخصی حملے نامناسب معلوم ہو رہے ہیں۔ کوئی ہم سے ہمارا ایمان نہیں چھین سکتا۔ کوئی ہماری سوچ پر پہرے نہیں بٹھا سکتا۔ ہمیں ان انتہاپسندانہ رویوں سے نکلنا ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔

دوبارہ موضوع کی طرف:

کہاوتیں اور ضرب الامثال مشاہدات و تجربات کی دین ہیں۔ عقائد کے معاملات کو توہمات کے ساتھ جگہ دینا مناسب نہیں۔ شاید عنوان میں 'اعتقاد 'کا لفظ شامل کیا جانا مقصود تھا اور اس کی بجائے 'عقائد' کو شامل کر لیا گیا۔

فرقان بھائی متفق ہوں۔

اعتقادات کا لفظ زیادہ موزوں ہے عنوان میں۔
 
زیک

مسافر

زیک

مسافر
تصحیح کرلیں ۔۔توہمات سے احادیث اور روایات نہیں بھری ہوئیں بلکے یہ
(اکثر)ہماری اپنی اختراع ہے یا جس معاشرے میں رہا جا رہا ہے یا تھا اس کے اثرات ہیں۔
آپ یوں کہہ لیں کہ توہم پرست معاشروں میں دینی و دیگر بزرگوں کے نام سے ایسی روایات گھڑی گئیں جو ان کے توہمات کو تقویت پہنچاتی تھیں۔
 
Top