کاشفی

محفلین
غزل
(سید محمد میر سوز دہلوی)
دل مرا مجھ سے جو ملا دیوے
اس کی سب آرزو خدا دیوے

میں تو قربان اس کے ہو جاؤں
صورت اس کی کوئی دکھا دیوے

پھر جو دل دوں تو مجھ سے لیجے قسم
پر کوئی دل کو اس سے لا دیوے

عشق نے جیسا غم لگایا ہے
عشق کو کوئی غم لگا دیوے

درد نے جیسا دکھ دیا ہے مجھے
اس کی فریاد مرتضیٰ دیوے

سوز کیا بک رہا ہے بس چپ رہ
کوئی جو اس سے جا لگا دیوے
 
Top