تاسف دعائے مغفرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ابھی ظفری کے پی ایم سے پتہ چلا ہے کہ ان کے والد صاحب جہانِ فانی سے کوچ کر گئے ہیں۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائیں اور ان کی مغفرت فرمائیں اور ہمارے پیارے بھائی ظفری اور ان کے متعلقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائیں

آپ سب احباب سے دعائے مغفرت کی درخواست ہے۔ ان کا نام عبدالرؤف تھا۔ جمعرات کی صبح سات اور آٹھ بجے کے درمیان ان کی وفات ہوئی اور ظفری پاکستان جا رہے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
انا للہ وانا الیہ راجعون

مجھے دلی صدمہ ہوا ہے یہ جان کر۔ اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کی لغزشوں سے درگزر فرمائے۔ اللہ تعالی ظفری اور ان کے گھر والوں کو بھی یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ آمین۔
 

عمر سیف

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ ان کے گناہوں کو معاف فرمائے اور ان کے درجات کو بلند کرے آمین۔
 

جیہ

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ ان کی مغفرت اور بخشش کرے۔ آمین
اور ظفری اون ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
آمین
 

نوید ملک

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی مرحوم کی مغفرت فرمائے اور ظفری بھائی اور انکی تمام فیملی کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

فہیم

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون

اللہ تعالٰی عبدالرؤف صاحب کی اور تمام مرحوم مسلمانوں کی مغفرت فرمائے (آمین)
 

سندباد

لائبریرین
ظفری صاحب کے والد گرامی کی وفات کا پڑھ کر دلی افسوس ہوا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالٰی ظفری کے والد صاحب کو جنت الفردوس میں ارفع مقام عطا فرمائے اور ظفری اور تمام لواحقین کو صبر کی دولت سے نوازے۔ آمین
ظفری بھائی ہم سب آپ کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں۔
 

امن ایمان

محفلین
ظفری سن کر بہت افسوس ہوا ہے۔۔ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔۔لیکن یہ اللہ کی مرضی۔۔اور ہمیں اس کی رضا میں راضی اور صابر و شاکر رہنا ہے۔ اللہ آپ کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
ان للہ و ان الیہ راجعون۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ظفری اور دیگر ارکان خاندان کو صبرِ جمیل عطا کرے آمین۔
 

رضا

معطل
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ عزوجل مرحوم کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
ہر چیز پیدا ہوتی ہے تو چھوٹی ہوتی ہے پھر آہستہ آہستہ بڑی ہوجاتی ہے سوائے مصیبت کے ۔پیدا ہوتی ہے تو بڑی ہوتی ہے پھر چھوٹی ہوجاتی ہے۔
اول صدمے پر صبر کرنے کا زیادہ ثواب ہے۔کیونکہ بعد میں تو عموما صبر آ ہی جاتا ہے۔
 

رضا

معطل
یہ تو زمانے کا دستور ہے۔جو آیا اس نے ایک نہ ایک دن جانا ہی ہے۔
صبر کرکے اجر کمانا چاہیے۔ہر حال میں اللہ عزوجل کی رضا پر راضی رہنا چاہیے۔
میرے دل کو صبر و قرار دے میرے بگڑے کام سنوار دے
مجھے ہے تیرا ہی اک آسرا تیری شان جلّ جلالہ
 

ظفر احمد

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ظفری کے والد محترم کا انتقال کا پڑھ کر بہت افسوس ہوا۔ اللہ انھیں جنت الفردوس میں جگہ عطا کرے۔ اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔ اور اللہ ہمارے گناہوں کو بھی بخش دے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top