تاسف دعائے مغفرت

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

F@rzana

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
اللہ تعالیٰ آپ کے والد صاحب مرحوم کے درجات بلند کرے اور دیگر اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے ہم سب دعاگو ہیں،پروردگار مغفرت فرمائیں۔ آمین۔
 

رضوان

محفلین
انا للہ وانا الیہ راجعون
پیارے ظفری اس غم کی گھڑی میں ہم سب بھی دعاگو ہیں کہ اللہ انہیں جنت میں جگہ دے اور آپ تمام اہلِ خانہ کو صبرِجمیل عطا فرمائے۔
شمشاد بھائی نے اس سانحے کی بذریعہ ایس ایم ایس اطلاع دی۔ سُن کر رہا نہ گیا اور تو کوئی ذریعہ نہیں تم تک اپنے احساسات پہنچانے کا آخر کو محفل ہی کام آئی۔ تمہارے بچپن کے قصوں میں ایک دن ذکر تھا جھاڑو سے تمہاری مار اور پھر اُسی دن تمہاری سنچری بنانے کا واقعہ یار یہ زندگی اسی کا نام ہے باپ ہمیشہ ساتھ نہیں رہتے مگر انکی یادیں اور ان کے سکھائے ہوئے سبق ساری زندگی اُنکے کہیں آس پاس ہونے کا احساس دلاتے رہتے ہیں۔
 
اللہ تعالٰی ظفری بھائی کے والد صاحب کی مغفرت کرے، انہیں جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے اور ظفری صاحب اور انکے اہلِ خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
 

ظفری

لائبریرین
میں تمام دوست و احباب کا انتہائی مشکور ہوں کہ آپ سب نے میری اس عظیم سانحے پر دلجوئی کرکے اللہ کی مشیت ایزدی کے سامنے مجھے صابر رہنے میں مدد دی ۔

میرے والد صاحب ایک انتہائی شفیق اور محبت کرنے والے باپ کے ساتھ ساتھ سب کے لیے عاجزی ، منکسرالمزاجی اور انکساری کی ایک بھرپور مثال بھی تھے ۔ محلے میں کوئی ایسی آنکھ نہ تھی جو اشکبار نہ ہوئی ہو ، جس نے بھی سنا اسے بہت افسوس اور دکھ ہوا ، تعزیت کا گویا ایک تانتا بندھا ہوا ہے جو تاحال جاری ہے ۔ میں نے ہوش سنبھالنے سے اب تک انہیں کوئی نماز قضا کرتے ہوئے تک نہیں دیکھا تھا ۔
آیئے آپ بھی میرے ساتھ مل کر اس عظیم اور نیک انسان کے لیے دعائے مغفرت کریں کہ اللہ میرے والد کی مغفرت کرے اور ان کے درجات بلند کرکے جنت الفردوس میں اعلی سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،

آمین ثم آمین۔

اللہ تعالی ان کوجنت فردوس میں جگہ عطافرمائے (آمین ثم آمین)

والسلام
جاویداقبال
 

شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون ہ

ظفری بھائی بہت بڑا سانحہ گزرا ہے آپ پر اور ہم سوائے دعاؤں کے اور کچھ کر بھی نہیں سکتے سو کرتے رہیں گے۔ دعا ہے کہ اللہ کریم اپنی رحمت سے مرحوم کو غریقِ رحمت کرئے اور آپ سبکو صبر جمیل عطا فرمائے۔

سب نے ہی جانا ہے، بس فرق ہے تو اتنا کہ کسی نے پہلے جانا ہے اور کسی نے بعد میں۔

رضا بھائی کی بات دل کو بہت لگی کہ اول وقت میں صبر کر کے اجر کمانا چاہیے، بعد میں تو صبر آ ہی جاتا ہے۔ تو بھائی آپ کو بھی صبر کی تلقین کرتا ہوں اور یہ بھی کہ آپ ہی اپنے دیگر اہل خانہ کے لیے سہارا بنیں۔

اپنے دکھ میں ہمیں برابر کا شریک سمجھیں۔
 

شاکرالقادری

لائبریرین
عزیزم ظفری!
تعزیت، افسوس وغیرہ رسمی الفاظ ہیں جو دل کی درست کیفیت کا اظہار نہیں کر پاتے لیکن کیا کیا جائے کہ لفظوں کا سہارا لیے بنا چارہ بھی نہیں میری دعا ہے کہ اللہ آپ کو یہ صدمہ نہایت ہمت اور حوصلہ کے ساتھ جھیلنے کی تو فیق مرحمت فرمائے اور والد مرحوم و مغفور کے درجات کو بلند فرماتے ہوئے انہیں اعلی العلیین میں جگہ عطا فرمائے آمین!
پڑی ہے خود پہ تو احساس اب ہوا مجھ کو
کہ مجھ سے پہلے مرا باپ کس عذاب میں تھا
والسلام
 
مدیر کی آخری تدوین:

ظفری

لائبریرین
میں ایک بار پھر سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ سب نے میری اتنی محبت اور اپنائیت سے دلجوئی کی ہے کہ مجھے نارمل لائف کی طرف لوٹنے میں بہت مدد ملی ہے ۔ میری کل ہی امریکہ واپسی ہوئی ہے ۔ اللہ نے آپ سب لوگوں کی دعاؤں کی بدولت مجھے اور میرے گھر والوں کو بہت صبر دیا ہے ۔ بس اللہ سے یہی دعا ہے کہ اللہ میرے والد کے درجات بلند فرمائے اور ان کو جنت الفردوس میں اعلی العلیین میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ثم آمین ۔

میں کچھ دنوں میں انشاءاللہ محفل پر دوبارہ ریگولر ہوجاؤں گا ۔
 
ظفری بھائی وقت بڑا مرہم ہے
میں خود بھی اس طرح کے سانحہ سے گزر چکا ہوں پر وقت کے ساتھ ساتھ شدت غم کم ہو جاتی ہے اور بندہ وقت کے دھارے کے ساتھ بہتا چلا جاتا ہے
اللہ آپ کی مشکلات آسان کرے۔
 

ظفری

لائبریرین
بالکل صیح فرمایا ڈاکٹر صاحب ۔۔۔۔ اور راسخ صاحب کی بات واقعی دل کو لگی ہے کہ اول صدمے پر صبر کا زیادہ اجر ہے ۔ مجھے آپ کی والدہ کا پتا چلا تھا ۔۔۔ بی ایس بی پر تعزیت بھی کی تھی ۔ اللہ ان کی بھی مغفرت کرے ۔ آمین ثم آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

اجنبی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجون

ظفری بھائی: میری دعا ہے کہ اللہ آپ کے والد کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور آپ کو صبر ، حوصلہ اور ہمت دے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top