دسمبر کی سرد شام محفلین کے نام---- قصہّ محفلین سے ملاقات کا

بہت خوب صورت احوال لکھا ہے محمود بھائی آپ نے۔ :)
افسوس اس یادگاری ملاقات میں ہم شرکت سے محروم رہے، اگرچہ آپ کا دو مرتبہ فون بھی آیا مگر ہم اس دوران ہسپتال میں بری طرح پریشانی کے عالم میں مصروف تھے۔
کاش ایسی ہی ایک اور یادگار ملاقات کا اہتمام ہوسکے جس میں بندہ بھی شریک ہو تو مزا آجائے۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
مغل لالہ تھوڑی آسان اردو میں لکھتے تو میں کچھ کچھ سمجھنے کی بجائے سارا سمجھ لیتی ۔۔:rolleyes:
بس اب سے آپ کا نام بھی ہوگیا "مشکل اردو بولنے والے بھائی "
مقدس اپیا میرے سے اتفاق کریں گی ۔

فہیم لالہ تو لگتا ہے کچھ اثر نہیں ہوا ۔۔۔ امین بھیا مجھے لگتا ہے آپ کے پاؤں کو چوٹ لگ گئی ہوگی کک لگاتے لگاتے :rollingonthefloor:
 

محمد امین

لائبریرین
مغل لالہ تھوڑی آسان اردو میں لکھتے تو میں کچھ کچھ سمجھنے کی بجائے سارا سمجھ لیتی ۔۔:rolleyes:
بس اب سے آپ کا نام بھی ہوگیا "مشکل اردو بولنے والے بھائی "
مقدس اپیا میرے سے اتفاق کریں گی ۔

فہیم لالہ تو لگتا ہے کچھ اثر نہیں ہوا ۔۔۔ امین بھیا مجھے لگتا ہے آپ کے پاؤں کو چوٹ لگ گئی ہوگی کک لگاتے لگاتے :rollingonthefloor:

ہاں نا۔۔۔۔ میرے پیروں میں میں درد ہوگیا تھا۔۔۔۔ اور اس فہیم کے بچے نے بس ایک ہی لات رسید کی تھی اور ابھی تک درد ہورہا ہے میرے :( ۔۔۔ آخر کو یہ بلو بیلٹ ٹھہرا۔۔۔۔:cool:

ویسے ہم نے وقتِ الوداع فہیم سے یہ ضرور کہہ دیا تھا "میاں کوئی بات۔۔۔۔یا پھر لات بری لگ گئی ہو تو معذرت" :laugh::rollingonthefloor:
 

مغزل

محفلین
مزید تصاویر فہیم میاں کے کیمرے سے ۔۔۔۔​
dscf8110.jpg
امین میاں موبائل کے لشکارے دکھاتے ہوئے ۔۔​
dscf8111.jpg
فہیم کا ایک خوبصورت پوز۔۔۔ ہاہاہاہاہ​
dscf8112.jpg
امین فہیم یکجا۔۔ یعنی مخدوم غائب۔۔ ہاہاہاہ​
dscf8113.jpg
عمار میاں کا ایک انداز​
dscf8114.jpg
مسکرائیے آپ کی فیس ویلو بڑھے گی۔۔ ہاہہا​
dscf8115.jpg
امین سنجیدہ ہو تو زیاہ خوبصورت لگتا ہے​
dscf8116.jpg
آئسکریم مینو کارڈ۔۔۔۔​
dscf8117.jpg
آئسکریم لبوبانِ معدہ تر کرنے سے قبل​
dscf8118.jpg
واہ کیا بات ہے ۔۔۔​

dscf8119.jpg
لیجے آپ بھی کھائیے ۔۔۔۔ (دیکھا میں نے یاد رکھا ۔۔)​
 

محمد امین

لائبریرین
ہاہاہاہہا مغل بھائی شکریہ۔۔۔۔۔ اور بھی تصاویر ہونگی ۔۔۔۔ وہ والی بھی جو میں آئسکریم ٹھونس رہا تھا :D
 

مغزل

محفلین
dscf8120.jpg
امین آئسکریم ’’ٹھونستے ہوئے ‘‘ کیپشن خود موصوف کا عطاکردہ ہے۔۔ ہاہاہ​
dscf8121.jpg
عمار آئسکریم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے ۔۔۔۔۔​
dscf8122.jpg
میں تو پری کے تصور میں ہی مسکراتا ہوں۔۔ ورنہ تو منھ بسورنا میری عادت ہے۔۔ ہاہہاہاہہ​
dscf8123.jpg
ٹھونسو ٹھونسو اور ٹھونسو۔۔ ہاہہاہاہا​
dscf8124.jpg
فہیم خاموشی سے آئسکریم چٹ کرتے ہوئے۔۔۔​
dscf8125.jpg
لیجے میں بھی کھاتا ہوں۔۔ ۔۔۔۔​
dscf8126.jpg
پیالیاں خالیاں۔۔۔۔ ہاہاہاہ​
dscf8127.jpg
پیالیاں خالیاں۔۔۔​
dscf8128.jpg
میں نے تو بہت کم کھائی تھی۔۔ ہاہاہہاہاہ​
dscf8129.jpg
آئسکریم کے نشے میں دُھت ۔۔۔ امین ۔۔۔​
dscf8130.jpg
میں صدقے اس ہنسنے پہ ۔۔ ہہاہاہہاہہا​
dscf8131.jpg
لو میں بھی مسکرایا ۔۔ ہاہہاہاہ​
dscf8132.jpg
کلوززززززززززززززززززز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
dscf8133.jpg
کلوززززززززززززززززز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
 

مغزل

محفلین
dscf8134.jpg
کلوزززززززززززززز۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹو فہیم۔۔۔​
dscf8135.jpg
واہ رے میرا شٹائل ۔ہہاہااہاہاہہ​
dscf8136.jpg
یہ مجھے رجنی کانت کس نے کہا تھا ؟؟؟؟؟؟ ۔۔ ہاہہاہاہاہاہ​
dscf8137.jpg
ماشا اللہ کیا انداز ہے ۔۔ ہاہہاہاہاہ​
dscf8138.jpg
ہم تو اپنا ہی گھر سمجھ بیٹھے ہیں ۔۔ کیا پاؤں پسارے ہوئے ہیں ۔۔ ہہاہاہاہ​
dscf8139.jpg
امین کے پی سی میں لاگ ان آئی ڈی ’’ جن‘‘ اور ’’چڑیل ‘‘ ۔۔ ہاہہااہاہاہاہ​
dscf8140.jpg
کیا دیکھ رہے ہو بھیا ؟؟؟​
 

غ۔ن۔غ

محفلین
بہت خوب احوال لکھا ہے محمود تم نے اور تصاویر لگا اس ملاقات میں گویا تمام محفلین کو بھی شریک کیا ہے۔
وڈیو بھی خوب ہے،یہ سب پڑھ اور دیکھ کر بہت اچھا لگا۔۔
لیکن آئس کریم وہ بھی اکیلے اکیلے۔ ۔ ۔ ۔
ہم تھوڑی کھانے آجاتے،پوچھ ہی لیتا ہے بندہ کم از کم دور ہی دور سے
(لیکن تمھیں پتہ تھا کہ پوچھا تو تمھاری آسکریم تو گئی تھی ہاتھ سے ہاہاہاہاہا ۔ ۔ ۔ ۔ ہیں ناں؟)
 

مغزل

محفلین
توبہ ہے۔
مجھ معصوم سے کیسی کیسی حرکتیں کروائی گئیں:noxxx:
توبہ توبہ معصوم ۔۔۔ ہہاہاہاہ وہ کیا کہتے ہیں موئی انگریزی میں ۔۔ ہاں یاد آیا ۔۔ ” نائس جوک ‘‘
اپنے کیمرے سے لی گئی تصاویر میں نے دونوں احباب کو میل کردی ہیں۔
وہ لوگ جو مناسب سمجھیں لگادیں۔
لیکن ایک تصویر میں لگارہا ہوں۔
یہ ملاقات چونکہ امین فہیم کے مابین طے پائی تھی تو۔
امین فہیم کی ایک یادگار تصویر :)
بھئی جب امین فہیم ملاقات طے تھی تو مجھے اور عماّر کو کیوں بلایا گیا ۔۔ ( محمد امین ۔۔ جواب دو ۔۔:timeout: )
واؤ۔۔۔ ۔۔لوڈ اٹ۔۔۔ ۔
فہیم بھیا میں نے آپ کے اب والے بال بھی دکھا دیے
اور کہا ہے کہ اب مجھے شرم دلانے والے کوئی بات نہ کی جائے
ہی ہی ہی
اور وہ ساری آئسکریم۔۔۔ مجھے بھی کھانی ہے
بٹیا ساری آئسکریم آپ کے لیے ہے مینو لگا دیا ہے جو پسند کرو کھا لو۔۔ ہاہہاہ
محمود بھائی بہت خوب، بہت اچھی رپورٹنگ کی ہے۔ بہت شکریہ شریک محفل کرنے کا۔
شکریہ کی کیا بات شمشاد بھائی ۔۔ آپ کا حکم تھا ۔۔ سر آنکھوں پر۔۔۔
آپ کو تو لگی ہی نہیں۔۔ ہی ہی ہی امین بھیا ہی تھک گئے تھے
اور نہیں تو کیا ۔۔ ہاہاہہا فہیم بہت ڈھیٹ ہوگیا تھا۔۔ ہاہہاہا
ہاہاہاہاہاہا،
امین بھائی کے تھکنے کا اصل منظر تو ریکارڈنگ ختم ہونے کے بعد سامنے آیا کہ وہ اتنے ہانپ گئے کہ انہوں نے پنکھا چلالیا :grin:
میں بھی گواہ ہوں گڑیا۔۔
اور تو اور تمہاری طرف سے بھی نہیں کھائی۔
ہم یاد تو رکھا اپنی بہنوں کو :grin:
اور میں نے پری کو۔۔ ہہاہاہاہاہہاہ
تو اور کیا
اب ملیں گے ناں تو آپ ایک اور لگانا بھیا کو
ہیں ں ں ں ۔۔۔ ؟؟؟:sad4:
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
دسمبر کی سرد شام محفلین کے نام

مغرب کی اذان سے کچھ قبل تھوڑی دیر کے لیے محفل میں حاضری ہوئی تو لڑی میں میل (میلا والا نہیں) ملاقات کا ذکر جاری تھا۔پرّی محوِ پرواز تھی اور ہم بھوت بنے محفل میں ٹامک ٹوئیاں مارتے پھر رہے تھے کوئی ساڑھے چھ بجے کا عمل تھا کہ امین میاں کا برقی مکتوب ملا کہ صاحب فہیم (المعروف رادھے موہن ) بیس منٹ میں تشریف لارہے ہیں۔ صاحب گھر میں مہمانوں سے بمشکل فراغت پاسکے (روزگار سے واپسی پر ’’طویل ل ل ل پاپوش ‘‘ کو داغِ مفارقت بھی نہ دے پائے تھے ) تو ’’ حسابِ دوستاں دردِ دل ‘‘ کے مصداق باہر نکل آئے (پرّی کی خاموشی کو رضامندی جان کر) بلیلہ کی باگ تھامی اور لات رسید کرنے کا شرف حاصل کیا تو تھوڑی سے ہنہناہٹ کے بعد سواری چلنے پر آمادہ اور تیّار ہوگئی ہم نے ایڑھ لگائی اور بلیلہ کی پشت نپولین بونا پاٹ کی طرح چسپیدگی کے مظہر بنے بلیلہ کو سرپٹ دوڑاتے ہوئے امین کی قیام گاہ پر متعیّنہ وقت سے تین منٹ قبل آن رُکے دروازے موصوف پر دستکوں کا شرف کارگر نہ رہا سو برقی مکتوب روانہ کیا، ٹھیک چار منٹ بعد قبلہ کا باچھیں کھلاتا چہرہ نمودار ہوئی بغل گیری اور پیٹھ ٹھونکنے کا شرف حاصل ہوا تو امین میاں نے بھی اپنی بلیلہ کےکان کھینچے اور لات رسید کی اور چل میرے گھوڑے حاجی اختر پکوان ۔۔ کہتے ہوئے ہی ہا ہی یاہ کی الگج چھیڑتے ہوئے حاجی اختر پکوان اور ریستوران کے قریب جارکے ۔۔کچھ دیرمیں سیاہ پوش (سیاہ فام نہ سمجھاجائے ) فہیم میاں آئے مسکرائے اور پسلیوں کے کڑاکے نکالنے لگے ۔ ہم غریب آدمی جو ٹھہرے (موبائیل چھیننے والا سمجھ کر گلا دبانا چاہا۔۔ حوالے کے طور پر تصویر دیکھ لیجئے گا۔)۔۔ ادھرادھر کی ہانکتےہوئے وقت گزرتا رہا بالآخر (شادیوں میں مصروفیت کا بہانہ بنانے سے سپریم کمانڈر) عمّار ابنِ ضیاء تشریف لائے دُور سے محسوس ہورہا تھا کہ موصوف بھی سیاہ پوش ہیں اور کہیں سے مجلس پڑھ کر آرہے ہیں بعدازاں بغور دیکھنے سے معلوم ہوا کہ موصوف گہرے نیلے رنگ کے کرتے میں بمشکل تمام مقیّد تھے۔۔احباب کا ناک نقشہ کیا کھینچتے کہ فہیم کی ناک کی نوک پر چونچ جلوے دکھلارہی تھی۔۔ یوں بھی امین کے علاوہ سراپا ہر دو محفلین کامحفل میں موجود ہے ۔ذرا سی کوتاہی پر ہمار ے مشاہدے کی کمزوری کا جواز بن سکتی ہے امین کی ’’سیرت و صورت ‘‘ آپ تصاویر اور ویڈیو میں خود ملاحظہ کرلیں گے ۔۔ ہاہاہہاہ۔۔ (یہ پہلی ملاقات ہے محفلین سے کہ اس میں لنگوٹیے دوستوں کی طرح ہم سب میں خاصی بے تکلفی رہی ۔۔ یعنی نہ دوستوں نے ہمارے مزاج کو خاطر میں لایا نہ ہم ان کے مزاج کے خلاف ہوئے )۔۔ ۔۔اس دوران ہمارے درمیان جو جو باتیں ہوئی (مجھ غریب العقل کی طر ف سے نہیں) وہ یہاں پیش کرنے میں نقصِ امن کا اندیشہ ہے ہاہہاہاہ۔۔ (بس آپ ٹوووونٹ ٹووونٹ ٹوووونٹ کی آوازیں سن لیجئے ۔۔ ہاہاہاہاہا) خدا نہ کرے کوئی بیہودگی غیر شائستگی یاوہ گوئی نہیں تھیں کہ احباب اس پر ہمیں ڈانٹنے کو پر تولنے لگے ہیں ہاہاہاہاہاہااہاہ۔۔۔ فہیم نے اپنی بلیلہ کو ایک پیدل چلنے والوں کے لیے مختص بالائی گزرگاہ کے نیچے ایک کھونٹے سے باندھ دیا تھا سو عمار اور میں ایک بلیلہ پر اور فہیم اور امین دوسری بلیلہ پر ہوا سے باتیں کرتےہوئے ’’مہران‘‘ قفلی (آئسکریم ) فروش کے ہاں جا وارد ہوئے ۔۔ ہاہاہہا۔۔ میزوں سے جڑی ہوئی نشستوں پر براجمان ہوئے ہی تھے کہ ۔۔موئی انگریزی میں منیو سامنے لایا گیا ہم نے اپنی اور پری کی پسند کا ذائقہ انناس منگوایا۔ باقیوں نے اپنی فرمائش پر۔۔ اور شیشوں کی عقبی دیوار سے (میں اور امین) پشت لگائے بیٹھے تھے جبکہ (فہیم اور عمّار) ہماری سمت یعنی قبلہ نما براجمان تھے ۔۔ ہم دو کو تو سڑک پر پھسلتی گاڑیاں نظر آرہی تھیں جبکہ فہیم اور عمار بار بار شیشوں کی بنی دیوار میں دیکھ دیکھ کر اپنے بال سنوارنے میں مصروف رہے ۔۔ ہاہاہاہاہہ جہاں ان کے ہی چہرے ان کا منھ چڑا رہے تھے۔۔ بہر کیف و بہر حال احوال تو آپ تصاویر میں دیکھ ہی لیں گے۔۔ خیر ۔۔ عمار نے گھر کی مصروفیت کی وجہ سے رخصت لی اور ہم تینوں اپنی اپنی بلیلہ پر سوار امین کے گھرکو چل دیے ۔۔امین کے کمرے میں کیا کیا ہوا یہ نہ پوچھیے ۔۔ اس دوران شمشاد بھائی اور سعود بھائی سے فون پر گفتگو بھی رہی جس کا احوال آئندہ سہی ۔۔بس توبہ توبہ۔۔ ویڈیو دیکھ آپ انداز ہ لگا سکتے ہیں کہ امین کس بے دردی سے اپنے مہمانوں کی تواضع کرتے ہیں۔ ہاہاہاہااہاہا۔۔۔ سب احباب جو جو امین سے ملنے کے خواہش مند ہیں وہ یہ ویڈیو دیکھیں اور عبرت حاصل کریں اب ہر بندہ میری طرح بلیک بیلٹ یا فہیم کی طرح بلیو بیلٹ نہیں ہوتا کہ سہہ جائے ۔۔۔ رات خاصی ہورہی ہے باقی احوال کی تفصیل آئندہ پر موقوف۔۔۔

2011-110.jpg
فہیم کا گلا دبانے کی نادر تصویر۔۔۔ ہاہاہا​
2011-111.jpg
2011-112.jpg
دائیں سے بائیں: عمار ابنِ ضیاء اور فہیم​
2011-113.jpg
2011-114.jpg
دائیں سے بائیں: امین اور ہم​
2011-116.jpg
مابدولت: چاک گریبانی کے عالم میں ۔۔ہاہاہہا​
2011-117.jpg
فہیم: سوچتے ہوئے کہ کب آئے گی آئسکریم​
2011-118.jpg
فہیم کے بالوں کا قریبی جائزہ محفل کی بہنوں کی فرمائش پر۔۔ (جیسے چیل نے گھونسلہ بنا رکھا ہو)​
2011-119.jpg
پائن ایپل میری اور باقی تینوں کی پسند کے ذائقے ۔۔ (مزید تصاویر میں تفصیل دیکھ لیجے گا)​
2011-120.jpg
2011-121.jpg
2011-122.jpg
2011-123.jpg
آئسکریم دیکھیئے قبل اس کہ یہ پیالیاں خالی نظر آئیں ۔ ہاہاہاہاہ​
2011-124.jpg
ملاقات میں ہمارے فوجی جوتوں کا ذکر بہت رہا ۔۔ مگر یہ راز ہے !​
(مزید تصاویر آئندہ فی الحال امین کا میزبانی کا انداز ملاحظہ کیجے اور عبرت پکڑئیے )​
لوکنگ ہینڈ سم گائز :)
اور امین لالہ یہ کیا کیا آپ نے ؟؟؟:laugh:
ہائے اللہ مجھے بیچارے فہیم لالہ پر ترس آرہا ہے فہیم لالہ کہیں چوٹ تو نہیں لگی نا؟؟؟ :-P
 

mfdarvesh

محفلین
واہ واہ، بہت خوب
مغل صاحب کی داستان گوئی کے تو کیا کہنے
اب تعریف کرنا سورج کو چراغ دکھانے کے مترادف ہے
تمام محفلین بہت جچ رہے ہیں ماشااللہ، اللہ اسی طرح سے قائم رکھے آمین
بہت مزہ آیا، ویڈیو دیکھ کے تو لطف دوبالا ہوگیا ہے

اب کے بار کراچی آیا تو میں بھی اس محفل میں شریک ہونگا، ضرور
 
Top