دریا

محمد وارث

لائبریرین
فرد قائم ربطِ ملت سے ہے، تنہا کچھ نہیں
موج ہے دریا میں اور بیرونِ دریا کچھ نہیں


(اقبال)

۔
 

شمشاد

لائبریرین
وارث صاحب کیا اس دھاگے پر ایسے اشعار لکھنے ہیں جن میں لفظ " دریا " آئے؟
 

شمشاد

لائبریرین
صحرا میں جی رہا تھا دریائے دل کے پاس
دیکھا جو غور سے تو پیاسا بہت لگا
(محسن نقوی)
 

محمد وارث

لائبریرین
کون کہتا ھے کہ موت آئی تو مر جاؤں گا
میں تو دریا ھوں سمندر میں اُتر جاؤں گا


(احمد ندیم قاسمی)

۔
 

Dilkash

محفلین
اپ کو سمندر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔کوزے(اس دھاگے) میں بند کرنے کی اجازت ھے :)

امیر شھر نے کاغز کی کشتیاں دے کر
سمندروں کے سفر پرکیا روانہ ھمیں
 

شمشاد

لائبریرین
ایک دریائے فنا ہے اس کی ہستی اے منیر
خاک اڑتی ہے وہاں پر جس جگہ بہتا ہے وہ
(منیر نیازی)
 

Dilkash

محفلین
کون کھتا ھے کہ موت آئی تو میں مر جاؤنگا
میں تو دریا ھوں سمندر میں اتر جاونگا
قاسمی رح
 

شمشاد

لائبریرین
ہستی کے فسانے خواب ہوئے، دریائے جنوں پایاب ہوئے
آنسو اکثر، ہنسنا کم کم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے
(سرور عالم رازسرور)
 

شمشاد

لائبریرین
کیا یہ بھی محبت کے تقاظوں میں ہے شامل
دریا میں نظر آیا تو صحرا نظر آیا
(سرور عالم راز سرور)
 

عمر سیف

محفلین
اپنی باتیں کب دریا سے کہتی ہے
وہ ندیا جو صحرا صحرا بہتی ہے
رات سے پہلے رات کی باتیں کرتا ہے
میرے دن کو کتنی عجلت رہتی ہے
 

محمد وارث

لائبریرین
تجھے چاند بن کے ملا تھا جو، ترے ساحلوں پہ کھلا تھا جو
وہ تھا ایک دریا وصال کا، سو اتر گیا، اسے بھول جا


(امجد اسلام امجد)

۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہستی کے فسانے خواب ہوئے، دریائے جنوں پایاب ہوئے
آنسو اکثر، ہنسنا کم کم، کچھ کہہ نہ سکے، کچھ بھول گئے
(سرور عالم راز سرور)
 

محمد وارث

لائبریرین
میں کہ خوش ہوتا تھا دریا کی روانی دیکھ کر
کانپ اٹھا ہوں گلی کوچوں میں پانی دیکھ کر


(شہزاد احمد)

۔
 
Top