تعارف خوش آمدید پروفیسر رحمت یوسف زئ

الف عین

لائبریرین
میری ترغیب پر بلکہ میری ہی موجودگی میں پروفیسر رحمت یوسف زئ صاحب نے محفل میں شرکت لی ہے۔ رحمت بھائ کی گوناگوں شخصیت سےمحفل کا تعارف کرانا میرا فرض بنتا ہے۔
چوسٹھ سالہ رحمت بھائ 2003ء میں یونیورسٹی آف حیدرآباد کے شعبۂ اردو سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ آپ ان لوگوں میں شامل ہیں جو سن اٹھتر سے کمپیوٹنگ سے جڑے رہے ہیں۔ بلکہ اردو دنیا میں بعد میں آئے۔ اکاؤنٹس کے شعبوں میں کام کرتے کرتے کمپیوٹر کے میدان میں آئے اور پھر ملازمت چھوڑ کر دوبارہ تعلیم میں داخل ہوئے اور آٹھویں دہائ میں ایم اے اردو کیا اور سن پچاسی سے شعبۂ اردو سے منسلک رہے۔ اردو اکادمی آندھرا پردیش کے تحت ہندوستان بھر میں سب سے پہلے شروع کئے جانے والے اردو کمپیوٹر کورس کے بانی اور اعرزازی ڈائریکٹر رہے ہیں۔ مولانا آزاد قومی اردو یونیورسٹی کے لئے اردو میں کمپیوٹر کورسیس کی تدوین کے علاوہ ریاست کی نصابی کتابوں کی ادارت بھی کر چکے ہیں۔۔ ایک اچھے شاعر اور مترجم ہیں۔ ان کے منظوم تراجم پر حکومت پاناما نے روجے لیو سائنن ایوارڈ دیا ہے۔ حال ہی میں ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ تیلگو شاعر گوپی کی طویل نظم جل گیتم کا منظوم ترجمہ نغمۂ آب کے نام سے شائع ہوا ہے۔
ریٹائر مینٹ کے بعد آپ انگریزی سسے اردو بتوسط ہندی مشین ترجمے کے امکانات پر کام کر رہے ہیں۔
میں اپنی طرف سے اور دوسرے ارکان کی طرف سے بھی انھیں یہاں خوش آمدید کہتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ماشاءاللہ۔ نہایت خوشی ہوئی رحمت یوسف زئی صاحب کے متعلق جان کر اور اعجاز اختر صاحب کا بھی شکریہ کہ انہوں نے رحمت یوسف زئی صاحب کو اس محفل میں شمولیت کی ترغیب۔ میں امید کرتا ہوں کہ یوسف زئی صاحب اس محفل کو رونق بخشتے رہیں گے اور ہمیں ان کے علم اور تجربے سے مستفید ہونے کا موقع ملتا رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوش آمدید جناب پروفیسر رحمت یوسف زئ صاحب
مجھے یقین ہے کہ آپ اس محفل لیے گرانقدر اضافہ ثابت ہوں گے اور ہم جیسوں کے لیے مشعلِ راہ۔

اعجاز بھائی آپ کا بھی بہت بہت شکریہ۔
 

فرضی

محفلین
خوش آمدید جناب رحمت یوسفزئ صاحب ‘ آپکا آنا تمام اردو محفل کے لیے باعثِ افتخار ہے۔ ہر کلہ راشہ گران ملمہ (خوش آمدید عزیز مہمان)
 

دوست

محفلین
جی آیاں نوں۔
امید ہے کہ آپ کی رہنمائی میں تراجم اور ذاتی طور پر اردو زبان کی اصلاح کا موقع ملتا رہے گا۔
 
175640969_cc00b6be76.jpg

جناب پروفیسر رحمت یوسف زيئی صاحب

آپ پر سلامتی ہو ۔

ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔

آیئے میں محفل کی کچھ آہم ڈوروں سے آپ کا تعرف کرواتا چلوں ۔ محفل کے بہت سی پر رونق تھریڈز ( ڈوریں ) ہیں جن میں سے زیادہ پر رونق مندرجہ زیل ہیں ۔

آنے والہ کون ہے 3 : جیسے نام سے ظاہر ہے کہ اس دھاگے پر آپ آ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کے بعد اس دھاگے پر کون سا محفل کا رکن آئے گا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس دھاگے کے کئی ایک فوائد ہیں ۔ محفل کے تمام ارکان جب بھی اس محفل میں آتے ہیں تو یہاں آ کر اس ڈور پر دوسرے ارکان محفل سے بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے حال سے با خبر رہتے ہیں ۔ اس ڈور پر آ کر آپ کو چاہیے کہ ہر دو تین منٹ کے بعد اپنے براوزر کو " ریفریش " کرتے رہا کیجیے ۔ کیونکہ یہاں بات چیت بہت تیزی سے ہوا کرتی ہے اور ہر دو تین مینٹ کے بعد یہاں پر ایک پیغام کوئی نہ کوئي رکن محفل تو ضرور ہی پوسٹ کر دیتا ہے ۔ اس ڈور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈور کا یہ تیسرا دور ہے ۔ ہر 100 ورقوں کے اختتام پر اس ڈور کا نیا ورزن شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=53185#53185

( نوٹ ! اس دھاگے کو اب بند کر دیا گیا ہے ۔ اور اس مقصد کے لیے ایک اور دھاگا کھولا گیا ہے ۔ اور نئے دھاگے کا نام رکھا گیا ہے ۔ " آپس کی باتیں " ۔ اور اس نئے دھاگے تک رسائي کے لیے نیچے والے ربط کو چھوئیں ۔)
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=59680#59680


محفل ادب : جب کبھی بھی انسان کی تعریف ہوتی ہے تو ادب کا نام ضرور آتا ہے ۔ انسان بے ادب کس کام کا ۔ تو جہاں انسان ہے وہاں ادب کی بیشمار بہار ہے ۔ تو جہاں بہار ہو تو کون سا دل ہے جو اس کی ترو تازگی کا مزا نہ لینا چاہے ۔ یہی وجہ کے کہ محفل کا یہ حصہ بھی بہت فعال ہے ۔ اور یہاں پر تمام کے تمام ارکان محفل ہی آتے ہیں اور اپنی یہ پھر اپنے پسندیدہ ادب داں کی " ادبی بے ادبیوں " کو پیغامات کی صورت میں شایع کرتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=48

تہنیتی پیغامات : یہ ڈور تہنیتی پیغامات کے لیے مخصوص ہے ۔ اس ڈور میں ہم اپنے معزز رکن محفل کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں ۔ زیادہ تہنیتی پیغامات کسی نہ کسی رکن محفل کو پیغامات کی ہزاروی ، دو ہزاروی یا اس سے بھی زیادہ کے مکمل ہو جانے پر ارسال کیے جاتے ہیں ۔ کسی رکن محفل کا زیادہ سے زیادہ پیغامات کا ارسال کرنا محفل سے محبت کی ایک کڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ سچ ہے کسی بھی برقی محفل کے لیے پیغامات ایک " لائف لاين " سے کم نہیں ۔ کیونکہ ایک برقی محفل ان پیغامات کے سہارے ہی تو جمی رہتی ہے اور زندہ رہتی ہے ۔ ایک محفل کے لیے کم پیغامات کا شائع کیا جانا اس کی " موت " سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پیغامات کے لیے ارکان محفل کا حوصلہ بڑھانا بہت ضروری ہے ۔ جو اس ڈور کے توست سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ ! آپ جب اس محفل میں اپنے پہلے 100 پیغامات مکمل کریں گے تو یہی وہ جگہ ہوگی جہاں سے آپ کے لیے تہنیتی پیغامات کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کی شروعات ہوگی ۔

اس طرح کے تہنیتی پیغامات اس کلیے کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پہلے 100 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے300 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1000 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے2000 پیغامات کے مکمل ہونے پر

اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ہمارے ایک معزز رکن محفل جناب شمشاد صاحب کے ساڑھے آٹھ ہزار پیغامات کے مکمل ہونے پر ایک اور معزز رکن محفل جناب اعجاز اختر صاحب نے ایک تہنیتی ڈور کو شروع کیا ہے ۔ اس لیے آپ بھی دوسرے ارکان محفل کی پیغامات کی تعداد پر نظر رکھیے اور کوشش کیجیے کہ آپ پہلے رکن محفل ہوں جو اس کے اس پیغاماتی سنگ میل پر مبارک باد بھیجیں ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کر پائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔ آپ اپنے خلوص کا اظہار پہلے سے شروع ہوئي کسی تہنیتی ڈور سے کر سکتے ہیں ۔

آپ جانتے ہیں کہ تہنیت اور تحفہ آپ کے دوست کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=61

یہ تو تھا ہماری محفل کی چند ایک پر رونق ڈوروں کا آپ سے چیدہ چیدہ سا تعارف ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار موضوعات ہیں ۔ اگر ان کا تعارف پیش کیا جائے تو یہ میری تحریر ایک مضمون بن جائے گی ۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ خود سے بھی اس محفل کے طول و عر‌ض کا دورہ کرتے رہا کیجیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بیش بہا خزائن ملیں گے ۔ آمین ۔

اسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عیسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیہ ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔

اس محفل میں آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کیجیے ۔ شکریہ !
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652


کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔

خوش آمدید ورژن 1۔01 بیٹا

Khosh amdeed Version 1.01 Beta
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ شمیل بھیا۔ بہت اچھے طریقے سے پروفیسر صاحب کو محفل سے واقف کرا دیا۔
بےبی ہاتھی
 
میں سوچ رہا تھا کہ آپ محفل پر آنا شروع کریں تو میں بھی خوش آمدید کہوں مگر لگتا ہے کہ صرف اعجاز صاحب کے پرزور اصرار پر اس دن بیٹھ گئے تھے اور اب آنا مشکل ہی لگ رہا ہے۔

کچھ وقت ملے تو آیئے گا ضرور ، یہاں آپ سے سیکھنے لیے بہت لوگ بیقرار ہیں۔
 
Top