حسرت موہانی خوبرویوں سے یاریاں نہ گئیں ۔ حسرت موہانی

فرخ منظور نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏اگست 23, 2011

  1. فرخ منظور

    فرخ منظور لائبریرین

    مراسلے:
    12,661
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Cold
    خوبرویوں سے یاریاں نہ گئیں
    دل کی بے اختیاریاں نہ گئیں

    عقل صبر آزما سے کچھ نہ ہوا
    شوق کی بے قراریاں نہ گئیں

    دل کی صحرا نوردیاں نہ چھٹیں
    شب کی اختر شماریاں نہ گئیں

    ہوش یاں سدِّ راہِ علم رہا
    عقل کی ہرزہ کاریاں نہ گئیں

    تھے جو ہم رنگِ ناز ان کے ستم
    دل کی امّیدواریاں نہ گئیں

    حسن جب تک رہا نظّارہ فروش
    صبر کی شرمساریاں نہ گئیں

    طرزِ مومن میں مرحبا حسرت
    تیری رنگیں نگاریاں نہ گئیں

    (حسرت موہانی)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 3
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,371
    بہت خوب جناب سخنور صاحب!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1

اس صفحے کی تشہیر