خطاطی: پہلی غلطی

مغزل

محفلین
قبلہ یہ رسم الخط نسخ ہے اور مذکورہ کتبہ نستعلیق میں ہے ۔۔۔ دونوں میں نشت و کرسی کا واضح فرق ہوتا ہے۔۔
 

الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا:

capturednx2.jpg

بہت خوب! ثلث میرا پسندیدہ خط ہے اور اس کی خوبصورتی کے بارے میں ولی دکنی کا ایک شعر آپ کی نذر
تجھ نین کی کیا کروں تعریف
یہ عین ثلث کا صاد دستا

یقین مانیے خطاطی کے شائقین کو اردو محفل پہ دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔
 
مسٹر گرزلی! ماشاءاللہ آپ کا کام بہت ہی پیارا ہے۔

اور جناب مغل صاحب آپ کے کام پر کچھ کہنے کے لئے الفاظ نہیں ہے بس بے ساختہ دل سے یہ صدا نکل رہی ہے
واہ واہ واہ
 

ابو کاشان

محفلین
اردو محفل پر موجود تمام خطاط حضرات سے دست بستہ درخواست کی جاتی ہے کہ اس پوسٹ پر تشریف لائیں اور اپنے خیالات سے نوازیں۔ شکریہ۔
نوٹ: پوسٹ مکمل طور پر مطالعہ کر لی جائے تا کہ تمام صورتِ حال سے آگاہی ہو سکے۔
 
اوہ میرے بھائیوں کیا آپ کا خطاطی سیکھانے کا پروگرام بھی ہے یا پھر صرف خطاطی کے نمونے دیکھا کر شوق کی آگ کو ہوا دینے کا ہی ارادہ تھا۔ میں تو کب سے خطاطی سیکھنے کا اردہ رکھتا ہوں لیکن آج تک کوئی کتاب یا ویب سائیڈ یا استاد نہیں ملا۔ بلکہ یوں کہیے کہ یہاں اسلام آباد میں کوئی اس طرح کا ہے بھی نہیں۔
 

مغزل

محفلین
میرے بھائی میں کچھ کتابوں کے نام بتا تا ہوں ۔ ایک کتاب یہاں اسکین کرکے لگاتا ہوں ۔ ابتدائی کام سیکھ سکتے ہیں۔
میرے پاس تاج الدین زریں رقم کی ’’ مرقعِ زریں ‘‘ بھی ہے وہ بھی سکین کرتا ہوں۔
 
Top