خطاطی: پہلی غلطی

مغزل

محفلین
ضرور کیوں نہیں سرکار۔۔۔ مجھے خوشی ہوگی آپ کی رہنمائی میں سیکھنے اور یہ کام انجام دینے میں
 

مسٹر گرزلی

محفلین
واہ بھائی جان کیا بات ہے آپکی خطاطی کی آپ کو تو ماشاءاللہ اس فن پر عبور حاصل ہے کاش آپ فانٹ بنانے کے فن سے بھی آشنا ہوتے تو سونے پہ سہاگہ ہوتا

بھائی میرا خط تو اس لائق نہیں ہے البتہ ہاشم محمد بغدادی کے خط ثلث کا جوفانٹ بنایا گیا ہے اس میں بعض جگہ کافی کمزوری ہے۔۔اگر مجھے فانٹ بنانے کا علم ہوتا تو ہاشم کے خط والے فانٹ میں کچھ تبدیلیاں کرتا۔
 
جی بلکل کیوں نہیں اگر آپکو بھی دلچسپی ہے فانٹ بنانے کا تو آپ بھی مجھ سے ذاتی میں رابطہ کرسکتے ہیں اور م م مغل بھائی مجھے آپکے ذاتی پیغام کا انتظار رہے گا
 

ابوشامل

محفلین
لیکن مجھے پروین رقم کا کتبہ (جس کا حوالہ گرزلی نے دیا) اور مغل صاحب کی پیش کردہ مثال نہیں دِکھ رہی۔
 

مغزل

محفلین
اپنے سسٹم اور براؤزر کی کوکیز ڈیلیٹ کرلیں اور ۔۔۔ پیج دوبارہ کھول کردیکھیں ۔۔ ممکن نیٹ کی اسپیڈ کم ہوگئی ہو۔۔
 

ابو کاشان

محفلین
السلام علیکم خواتین وحضرات!
خطاطی میرا من پسند مشغلہ ہے۔اس کا شوق اس وقت پیدا ہوا جب ایک دن میں کلاس میں بیٹھا پڑھ رہا تھا کہ ایک طالب علم رجسٹر اٹھائے ہمارے مشفق استاد جی کے سامنے مودب ہو کر بیٹھ گیا اور اپنے تھیلے سے قلم دوات نکال کر سامنے کردی،ہماری استاد محترم نے اصلاح کرنی شروع کی اور میرا انہماک دیکھ کر بعد میں مجھے کہنے لگے: "بیٹا! اگر سیکھنے کا شوق ہے تو تم بھی کل قلم دوات لیتے آنا۔" بس پھر کیا تھا! خوب مشق کی اور اس سلسلے میں کئی ایک اساتذہ فن سے بھی شرف تلمذ حاصل کیا۔۔۔۔۔۔۔۔ اس سلسلے کی پہلی غلطی ملاحظہ کیجیئے۔تصویر دیکھ کر آپ باسانی اندازہ کرسکتے ہیں جلدی میں کیا گیا کام ایسا ہی ہوتا ہے۔ خیر! بغیر نوک پلک سنوارے آپ کے سامنے ہے اور میں آپ کی تنقید کا منتظر رہوں گا:

capturednx2.jpg

یہاں آیا تو خطاطی کے شوق میں تھا پر آتے ہیں ششدر رہ گیا۔
میرے ہی نام کی خطاطی کی گئی ہے۔
بصد شکریہ۔
میں کافی دن سے اس تگودو میں لگا ہوا تھا کہ خطاطی کا یہ نمونہ کہیں سے مل جائے۔ سو اَلحَمدُللہ یہ خواہش پوری ہوئی۔
فورم پر کسی صاحب نے لنک دیا تھا کہ وہاں سے خطاطی کے نمونے حاصل کیئے جا سکتے ہیں مگر چھ ماہ سے زائد ہو چکے اب تک کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ کیا کسی صاحب کو موصول ہوئے؟
مسٹر گرزلی ایک با پھر آپ کا بہت شکریہ۔:)
 

مغزل

محفلین
لیجئے جناب ۔۔ یہاں بجلی موصوفہ ناراض ہوکر میکے گئیں۔۔ ہم نے سوچا کچھ لکھا جائے ۔۔
دفتر میں چونکہ قلم اور دوات کا ملنا محال ہے ۔۔ اس لئے ایک عارضی مارکر سے کچھ لکھنے کی
کوشش کی ہے ۔۔ تراش خراش یقینا فوم ٹپ ہونے کی وجہ سے نامناسب ہے ۔۔ مگر امید ہے کہ
آپ میری معروضات کو مدِّ نظر رکھتے ہوئے ۔۔۔ ملاحظہ فرمائیں گے۔۔


01zc5.jpg
 
بھائی شرمندہ تو ہم ہونے کو ہے اور وہ اسلئے کہ فانٹ ڈویلوپمنٹ کے بارے میں جانتے ہوئے بھی خطاطی میں کورے ہیں
 

الف عین

لائبریرین
واہ۔ ییاں تو ایک سے ایک چھپے رستم برامد ہو رہے ہیں گدڑی سے۔۔۔۔
محمود مغل بھی۔۔۔۔ واہ!!! اچھی خطاطی ہے تمہاری بھی۔ اور گرزلی کی بھی۔۔ یار اب تو اپنا درست نام بتا دو۔
 
Top